Tag: قومی ٹیم

  • کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم خبر

    کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مکی آرتھر اور انضمام الحق آج پہلی ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم کا اسکواڈ منتخب کرنے کے سلسلے میں آج اہم ملاقات ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق مشاورت کریں گے، یہ مشاورت ملتان میں ہوگی۔

    ملاقات میں ابتدائی طور پر 30 نام فائنل کیے جائیں گے، جب کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے۔

    مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا یہ 13 واں ایڈیشن ہوگا، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، اور یہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

    اسلام آباد: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سابق کپتان محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سابق کپتان محمد ثقلین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے، فیڈریشن نے ان کی تقرری سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہیڈکوچ شہناز شیخ ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لوکل فزیو کی خدمات حاصل کرلی۔

    ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور ملایشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    بھارت میں شروع ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ایونٹ میں جنوبی کوریا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

  • ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق شہباز شریف کا اہم فیصلہ

    ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق شہباز شریف کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق وزیر اعظم شہبازشریف نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی، اس کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی کے دیگر اراکان میں وفاقی وزراراناثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

    ’ہم صرف بھارت سے نہیں ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں‘

     ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان، سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی کا حصہ ہیں، یہ کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق تمام امور پر سفارشات مرتب کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائیگا، کمیٹی کے فیصلے کی حتمی سفارشات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھی ہے، کرکٹ ورلڈ کپ  5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

  • قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ’سیناریو بیس‘ پریکٹس میچ جاری

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ’سیناریو بیس‘ پریکٹس میچ جاری

    کراچی: دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے تربیتی کیمپ میں ’سیناریو بیس‘ پریکٹس میچ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز  کھلاڑی سیناریو بیس پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔

    سیناریو بیس پریکٹس میچ میں ایک ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دوسری ٹیم کو امام الحق لیڈکر رہے ہیں، گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس بھی جاری ہے۔

    پاکستان کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے اہم خبر آگئی

     تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں اس کے علاوہ شان مسعود نے کیمپ جوائن کرلیا جبکہ حسن علی کل کیمپ جوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات کو دورہ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی۔

  • قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

    قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال مئی میں 4 میچوں کی سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

    اس دورے کا آغاز 22 مئی سے انگلینڈ کے جولیڈز کے ہینڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    28 مئی کو شیڈول تیسرا ٹی ٹوئنٹی صوفیہ گارڈن کے گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو لندن کے اوول میں کھیلا جائے گا۔

    یہ سیریز ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہیں۔

    قومی ٹیم  اسوقت ٹی 20کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 3ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے کھیلے گی۔

  • ون ڈے ورلڈ کپ: قومی ٹیم بھارت میں میچز کب اور کہاں کھیلے گی؟

    ون ڈے ورلڈ کپ: قومی ٹیم بھارت میں میچز کب اور کہاں کھیلے گی؟

    آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کر کھیلے گی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے جبکہ دوسرا کوالیفائر میچ  12 اکتوبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو  احمدآباد میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان نے اس وینیو کر تبدیلی کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا سے بنگلورو میں مدمقابل آئے گا، پانچواں میچ افغانستان کیخلاف 23 اکتوبر کو اور چھٹا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف 27 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ دونوں میچز چنائی کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اپنا ساتواں میچ بنگلادیش سے 31 اکتوبر کو کلکتہ میں کھیلے گا، آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ سے بنگلورو میں ہوگا۔

    قومی ٹیم اپنا نواں میچ 12 نومبر کو انگلینڈ سے کھیلے گا جو کلکتہ میں ہوگا۔

  • قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

    قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

    لاہور : پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان اور آل راؤنڈر ندا ڈار کی والدہ بدھ کو انتقال کر گئیں۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ گزشتہ کچھ دنوں سے شدید علیل تھیں۔

    خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    آل راؤنڈر ندا ڈار کو اپریل 2023 میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    آل راؤنڈر ندا ڈار ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین بولر ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہیں۔

  • قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں: شاہین آفریدی کا معنی خیز ٹوئٹ وائرل

    قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں: شاہین آفریدی کا معنی خیز ٹوئٹ وائرل

    ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغان سیریز کے لیے کپتانی کی کمان کسی دوسرے کھلاڑی کو دینے کی خبر گردش میں ہے۔

    جس کے لیے پاکستانی کرکٹ کے شائقین کی نظریں قومی ٹیم کے کپتان پر ہیں کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم کے بجائے کس کھلاڑی کو کپتانی ملے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نجم سیٹھی نے شاہین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی تھی جسے فاسٹ بولر نے قبول بھی کرلیا تھا ، اس سارے معاملے میں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

    https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1634999315503677441?s=20

    اور اب شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا۔

    تاہم شاہین شاہ کا یہ ٹوئٹ ٹیم میں اتحاد قائم رکھنے کی طرف اشارہ دے رہا ہے لیکن صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1635004891264589828?s=20

    یاد رہے کہ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی سمیت حارث رؤف کو آرام دیا جائے گا اور کپتان شاداب خان ہوں گے۔

  • شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین آفریدی کے منع کرنے پر شاداب خان کو کپتانی دی جائے گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینےکا امکان ہے، ساتھ ہی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق ، احسان اللہ، اعظم خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان میں شارجہ میں ٹی 20 سیریز 24مارچ سے شروع ہوگی۔

  • قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بھی طنز کرنے لگا

    قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بھی طنز کرنے لگا

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں حالیہ کارکردگی پر  آئس لینڈ کا کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا۔

    آئس لینڈ جو کہ ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن بھی نہیں ہے وہ بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا مذاق اڑا رہا ہے۔

    آئس لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر پاکستان انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس کی گئیں ہیں۔

      آئس لینڈ کرکٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی آج کراچی سے اپنی فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر 0-3 سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ہم 0.7  نہیں بلکہ 7.0 کی شرح سے رنز بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو دوسری اننگز میں 167 رنز کا ہدف دیا، انگلش ٹیم نے تیز کھیلتے ہوئے 55 رنز اسکور کرلیے تھے۔

    انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔