Tag: قومی ٹیم

  • مِسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    مِسٹری اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    ملتان: قومی ٹیم میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے مِسٹری اسپنر ابرار  احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔

    مِسٹری اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اب تک 9 وکٹ اڑا چکے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز  پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کے پاس تھا انہوں نے ڈیبیو میں 8 وکٹیں حاصل کی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے  نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔

  • حارث رؤف شاہین آفریدی کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

    حارث رؤف شاہین آفریدی کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے دوست فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق  شاہین آفریدی کا گزشتہ روز اپینڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے حارث اسپتال پہنچے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب دائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اسپتال کی ایک تصویر شئیر کی ہے۔

    حارث رؤف نے جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو ٹائیگر اور چمپئین قرار دیا، اور اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ ’ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن، قوم سے دعاؤں کی اپیل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہ تھا کہ آج میرا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اب اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

     انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ شاہین کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ہے جس میں انہیں آپریشن کے بعد اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ’ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا ہے‘

    ’ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا ہے‘

    ڈربی: ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا ہے، حریف ٹیم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اب ہم ڈربی میں ٹریننگ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو کانفرنس میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہوٹل، گراونڈ دونوں قریب اور بائیو سیکور ماحول میں ہیں، ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں سوچ بلند رکھنی چاہیے، میری کوشش یہی رہتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھوں۔

    کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا مقصد ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا ہے، حریف سائیڈ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا ضروری ہے، دو ہفتے میں ہم سب کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

    پریکٹس میچ ڈرا، قومی ٹیم ڈربی شائر روانہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی 3ہفتے باقی ہیں انگلینڈ میں مزید کرکٹ دیکھنا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وورسٹر میں قومی ٹیم کا دو روزہ انٹر اسکواڈ میچ ڈرا ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر روانہ ہوئی تھی، آج ڈربی پہچنے کے بعد قومی ٹیم نے آرام کیا اور جلد پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

  • تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کب ہوگی؟

    تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کب ہوگی؟

    لاہور: تین سالہ پابندی کے شکار قومی کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق 27 اپریل کو فکسنگ کی پیشکش کی رپورٹ نہ کرنے پر عمر اکمل کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف عمر اکمل نے اپیل دائر کی تھی تاہم اب سماعت کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائر فقیر محمد کھوکر بطور انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس میں کیس کی سماعت کریں گے۔

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف 19 مئی کو اپیل دائر کی تھی۔ خیال رہے کہ ڈسپلنری پینل نے دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو تین برس کی پابندی کی سزا سنائی تھی۔

    عمر اکمل نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

    20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

  • تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی20کا سوچیں گے: بابراعظم

    تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی20کا سوچیں گے: بابراعظم

    ووسٹر: ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا کروناٹیسٹ یہاں بھی منفی آیا ہے، پچھلے دو دن سے ہم پریکٹس کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی20کا سوچیں گے، خوشی کی بات ہے تمام کھلاڑی فٹ ہیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی ٹریننگ بھی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی گیمز کھیلتے ہیں اور اکٹھے بیٹھتے ہیں، ہوٹل سے باہر نہیں جاسکتے،ب یہاں ڈیوک کابال استعمال ہوتا ہے جو کنڈیشن کو سوٹ کرتی ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ ٹاپ نمبرز میں شامل ہوں۔

    مزید 6 کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کا پروانہ مل گیا

    کپتان نے کہا کہ اہداف ہمیشہ اچھے رکھے ہیں، پچھلے 2تین سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں، کھلاڑیوں کی تبدیلی کی وجہ سے نتائج مختلف رہے، کوشش یہی ہے کہ انگلینڈ میں سیریز جیتیں اور ٹرینڈسیٹ کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر توجہ ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہے اور پھر ٹی20کا سوچیں گے، انفرادی پرفارمنس ہر کھلاڑی کے لیے اہمیت رکھتی ہے، کپتان ہونے کی وجہ سے ٹیم کا سوچنا پڑتا ہے۔

  • فواد عالم دورہ انگلینڈ میں کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟

    فواد عالم دورہ انگلینڈ میں کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، میدان میں تماشائیوں کی غیرموجودگی سے ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر فواد عالم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی جرسی پہن کر فخر محسوس ہوتا ہے، مصباح الحق اور یونس خان کی کوچنگ میں کھیلنا اعزاز ہے، شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کوچنگ پینل میں بڑے نام ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، کوویڈ19 کے باعث ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا پڑتا ہے، انگلینڈ کے خلاف بھرپور کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

    دورہ انگلینڈ میں کس کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ رمیزراجہ نے بتادیا

    خیال رہے کہ فواد عالم کو دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے پر ان کے چاہنے والوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا، مداحوں کا کہنا تھا کہ فواد کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن دورے کے لیے ان کی شمولیت خوش آئند ہے، مایہ ناز بلے باز انگلش گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔

    دوسری جانب ووسٹر میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن ہوا، کوچز اور پلیئرز تین ماہ بعد گراؤنڈ میں واپسی پر خوش نظر آئے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکوں سے اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔

  • انگلینڈ میں تمام قومی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

    انگلینڈ میں تمام قومی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

    لندن: انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ 20کھلاڑیوں اور 11آفیشلرز کے ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام قومی کرکٹرز کروناوائرس سے محفوظ ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی وبائی علامتیں بھی نہیں ہیں۔

    بولنگ کوچ وقاریونس اور کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بعد میں آئے گی۔ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کے ساتھ پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ منفی آگئے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے تیسری بار کرونا ٹیسٹ کرائے گئے، تمام کھلاڑی، کوچز، گراؤنڈ اور ہوٹل اسٹاف سب کے 3 بار ٹیسٹ ہوئے، تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کیئر ہیں۔

    دورہ انگلینڈ، حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑیوں کی تیسری کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی

    قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ ای سی بی میڈیکل پینل کے تحت ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔ تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے ظفر گوہر اور کلف ڈیکن کی رپورٹس آج ملے گی۔

    ادھر تیسری کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر محمد حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے اہل ہوگئے ہیں، جلد روانگی کا اعلان کیا جائے گا۔

  • انگلینڈ پہنچنے والے قومی کھلاڑیوں کے کروناٹیسٹ لے لیے گئے

    انگلینڈ پہنچنے والے قومی کھلاڑیوں کے کروناٹیسٹ لے لیے گئے

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے، ہوٹل میں آرام کے بعد کرکٹرز اور آفیشلز کے کروناٹیسٹ لے گئے، پاکستان سے برطانیہ روانہ ہونے والے اسکواڈ کے علاوہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔

    ممکنہ طور پر کرونارپورٹس جلد آجائیں گی، اسکواڈ اور آفیشلز کے مرحلہ وار کروناٹیسٹنک کا عمل دورہ انگلینڈ مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔ خیال رہے گزشتہ رات گرین شرٹس مانچسٹر پہنچی تھیں جس کے بعد اب وہ ووسٹر میں قیام پذیر ہیں۔

    ٹیم 14دن تک ووسٹر کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہے گی، قومی کرکٹ ٹیم 13جولائی سے پریکٹس شروع کرے گی، ممکنہ طور پر تمام کھلاڑیوں کا ہر 4 سے 6 دن بعد کروناٹیسٹ لیا جاتا رہے گا۔

  • دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کب اور کہاں قرنطینہ کرے گی؟

    دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کب اور کہاں قرنطینہ کرے گی؟

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے ووسڑ پہنچ چکی ہے، ٹیم 14دن تک ووسٹر کرکٹ گروانڈ سے ملحقہ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہے گی، کھلاڑی ہر ممکن حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے، گزشتہ رات گرین شرٹس مانچسٹر پہنچی تھیں جس کے بعد اب وہ ووسٹر میں قیام پذیر ہیں۔

    ٹیم 14دن تک ووسٹر کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہے گی، قومی کرکٹ ٹیم 13جولائی سے پریکٹس شروع کرے گی، ممکنہ طور پر تمام کھلاڑیوں کا ہر 4 سے 6 دن بعد کروناٹیسٹ لیا جاتا رہے گا۔

    ادھر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ پر اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں فینز کی بہت کمی محسوس ہوگی۔ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم نے کہا کوشش ہوگی اچھا پرفارم کرکے مداحوں کو گھر پر تفریح فراہم کریں۔

    پاک انگلینڈ سریز: قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

    بیٹنگ کوچ یونس خان نے کرکٹ کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ چیت کے لیے دعا کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دورہ انگلینڈ کے لیے 20 کھلاڑی اور 11 آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے تھے جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں نے سفر کے دوران بھی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے، پلیئرز کے ساتھ 11 آفیشلز بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے، جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔

    ادھر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر جارہے ہیں، ان کے علاوہ دو ریزرو کھلاڑی موسیٰ خان اور روہیل نذیر بھی منفی ٹیسٹ آنے پر دورہ انگلینڈ کی پارٹی میں شامل ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جن 10 پلیئرز کے ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے ان میں سے 6 کھلاڑی یعنی وہاب ریاض، رضوان، فخرزمان، شاداب، حسنین اور محمدحفیظ کے ری ٹیسٹ منفی آئے، لیکن وہ دو بار منفی ٹیسٹ آنے پر ہی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے اور انگلش کھلاڑیوں کے خلاف سیریز میں شریک ہوں گے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے روانگی کے دوران ایک تصویر ٹوئٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ تاریخی دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، انگلینڈ میں کھیلنا ہمیشہ ہی بہترین رہا ہے، فینز سے دعاؤں کی درخواست کرتا ہوں۔