Tag: قومی ٹیم

  • شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کافیصلہ

    شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کافیصلہ

    کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کا ارادہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک میچ کھیلنے کی اجازت طلب کی ہے جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے اس موضوع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات کی اور عزت کے ساتھ اپنے کرکٹ کو الوداع کہنے کی اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

    قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 98 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں 18 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنا ئے ہیں۔

    آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی ہیں جہاں انھوں نے 97 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عمرگل 60 اور سعید اجمل 64 میچوں میں 85، 85 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 میں شکست کے فوری بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم اگلے ایک سال تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلے گی۔

  • پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

    پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

    کارڈف : پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اورآخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی بولرز نے 164 کے مجموعی اسکور پرانگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گنوا چکی ہے پاکستانی بولرز کے چوتھے شکار بننے والے جیسن روائے 87 رنزبنا سکے انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا،پاکستان کی جانب سے محمد عامر، حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی اور سیریز چار صفر سے پہلے ہی ہار چکی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ محمد عرفان انجرڈ ہوگئےجن کی جگہ محمد عامر اور سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    قبل ازیں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں اب تک ناکام رہی ہے 5 ایک روزہ میچوں میں سے ہونے والے چار میچوں میں پاکستان ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر پایا ہے۔

    پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں زخمی محمد عرفان کی جگہ محمد عامر اور سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور معین علی، عادل رشید اور لیم پلنکٹ کو آرام دیا گیا ہے۔

    *انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستانی اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اورشرجیل خان کریں گے اور ون ڈاون پر محمد رضوان یا شعیب ملک کھیلیں گے.

    *ناقص کارکردگی دکھانے والےٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے،مکی آرتھر

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے اس گراؤنڈ پر 2 ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں جس میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا.

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بدل نہیں سکتے،ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے لیکن ان سے سبق سیکھا جائے تو اچھی بات ہوگی،آخری میچ میں مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابی کےلیے پوری کوشش کریں.

  • قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

    قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

    اوول : قومی کرکٹ ٹیم پاک انگلینڈ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لئے اوول پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے لئے ایک اور کڑا امتحان آگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم ایجبسٹن کی شکست کو بھلا کر سیریز بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہوگئی۔

    کھلاڑی پریکٹس کرکے بیٹنگ اور بولنگ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ناکامی کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے۔

    محمد حفیظ کی نہ چلنے کی روش ٹیم کو بھاری پڑ گئی، چوتھے ٹیسٹ کے لئے محمد حفیظ کو بٹھا کر کسے ٹیم میں شامل کیا جائے؟ اس حوالے سے ٹیم منجمنٹ تذبذب کا شکار ہے۔

    ماہرین کے مطابق اظہر علی کو سمیع اسلم کے ساتھ اوپننگ کرائی جائے اور افتخار احمد کو مڈل آرڈر میں جگہ دی جائے۔

    افتخار کی شمولیت سے کپتان کو آف اسپن بولنگ کا آپشن بھی میسر آئے گا، تجربہ کار یونس خان کا رنز نہ بنانا بھی مصباح الیون کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تاہم منجمینٹ انہیں ایک موقع اور دینے کی خواہش مند ہے۔

     

  • انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاری کا آغاز

    انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاری کا آغاز

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے غلطیوں سے سبق سیکھنے اور انگلینڈ کو شکست دینے کے لیے اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ برمنگھم میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کیا انداز اپنانا ہے، وکٹوں کو کیسے بچانا ہے اور بولرز کو کس طرح آزمانا ہے تاہم کپتان نے حکمت عملی بنانا شروع کردی۔

    قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ سے قبل وورکسٹر میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، اس دوان نیٹ پریکٹس میں خامیوں پر بھی قابو پایا جائے گا، ادھر دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم واپس آنے والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی انجری کے باعث تیسرے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ تین اگست سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی12رکنی ٹیم کااعلان

    لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی12رکنی ٹیم کااعلان

    لارڈز: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، محمد عامر چھ سال بعد اسی گراؤنڈ سے کیرئیر کا آغاز کریں گے جہاں سے کیرئیر کو بریک لگی تھی، پریکٹس میچ میں ناکام محمد حفیظ اورشان مسعود کی جوڑی اوپننگ کے فرائض انجام دیں گی، ون ڈاؤن پوزیشن پر اظہرعلی اورچوتھے نمبر پر مرد بحران یونس خان بیٹنگ کریں گے۔

    اسد شفیق چھٹے اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے، بارہ رکنی اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز اورایک اسپنر کو جگہ دی گئی ہے،محمد عامر اور یاسرشاہ کی شرکت یقینی ہے، دسویں اورگیارہویں کھلاڑی کے لیے وہاب ریاض، راحت علی اورعمران خان میں سے دوبولرز کا چناؤ کیا جائے گا۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

  • دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ہیمپشائر میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ہیمپشائر میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    لندن: انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے ہیمپشائر کاؤنٹی میں پاک انگلینڈ مقابلوں کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

    قومی کرکٹرز نے ہیمپشائر میں ڈیرے ڈالے ہیں جبکہ مصباح اینڈ کمپنی کی موسم اور پچ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کوشش تیز کردی ہیں، ہفتے کو انگلینڈ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔

    1

    2

    انگلینڈ کے وار سے کیسے بچا جائے، کھلاڑیوں نے لہو گرمانا شروع کردیا، دس دن تک خوب مشقیں ہوں گی، ایئرپورٹ پر انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ کچھ نہیں بھولا سب یاد ہے، دنیا انگلینڈ میں بطور انسان اور کھلاڑی نیا عامر دیکھے گی۔

    3

    انگلینڈ میں سری لنکا کی حالت دیکھنے کے بعد کھلاڑی اور کوچز میدان میں ڈٹ گئے ہیں، لارڈز کے میدان میں چھ سال پہلے کہانی جہاں شروع ہوئی تھی، چودہ جولائی کو آغاز بھی وہیں سے ہوگا۔

     

    4

  • عمران خان نے بھی ایشیا کپ میں ناکامی پر دل کی بھڑاس نکالی

    عمران خان نے بھی ایشیا کپ میں ناکامی پر دل کی بھڑاس نکالی

    اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ایشیا کپ میں ناکامی پر دل کی بھڑاس نکال ہی لی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی تقرری پر سوال اٹھادیا۔ کہتے ہیں بورڈ میں تقرریاں میرٹ پر نہ ہونے سے کرکٹ تباہ ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کو جب تک ادارہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک ٹیلنٹ ابھر کر سامنے نہیں آسکتا، ایشیا کپ میں ٹیم کی ہار سے شائقین غصے میں ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن یہ سب ضائع ہورہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ٹیلنٹ کو تبھی نکھارا جاسکتا ہے کہ جب پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر ادارہ بنادیا جائے۔

  • ایشیا کپ ٹی 20: قومی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی

    ایشیا کپ ٹی 20: قومی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان سپر لیگ میں جلوے بکھیرنےکےبعدپاکستانی کھلاڑی اب ایشیاکپ میں جلوہ دکھائیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کےلئےپاکستانی کھلاڑی بوم بوم کی قیادت میں دبئی سے ڈھاکہ پہنچ گئے۔

    پاکستان سپر لیگ میں جلوے بکھیرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اب ایشیا کپ میں ایکشن میں ہوں گے، قومی کرکٹرز نے اہم ٹورنامنٹ کیلئے ڈھاکہ میں انٹری دے دی ہے، ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

    کھلاڑی آج آرام کے بعد کل سے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا آغاز کریں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ پاک بھارت میچ ستائیس فروری کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کے سبب اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان اور فاسٹ بولر محمد سمیع کو ایشیا کپ کے لئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، بابر اعظم اور رومان رئیس ان فٹ ہونے کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    ایونٹ میں قومی ٹیم دوسرا میچ انتیس فروری کو متحدہ عرب امارات، دو مارچ کو بنگلہ دیش اور چار مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

    آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی، کھلاڑی آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    بنگلہ دیش سے ناکامیوں کا ازالہ کرنے کیلئے قومی ٹیم کے پاس یہ آخری موقع ہے، تین ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے میدان مارا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی بنگال ٹائیگرز ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔

    قومی ٹیم سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے ڈھاکا پہنچ گئی ہے، راحت علی کی جگہ فاسٹ بولر بلاول بھٹی نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، کھلاڑی آج بھرپور نیٹ پریکٹس کریں گے۔

    دوسرا ٹیسٹ چھ سے دس مئی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کپتان مصباح الحق سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول طے پا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول طے پا گیا

    لاہور : قومی ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا شیڈول طے پا گیا، قومی ٹیم کا دورہ 3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا طے پاگیا ہے۔ گرین شرٹس اگست دوہزار چودہ کے بعد اب جون میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    قومی ٹیم جون میں سری لنکا جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ پندرہ اور سترہ جون کو کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

    پہلا ٹیسٹ چوبیس سے اٹھائیس جون تک گال میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ دو سے چھ جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ دس سے چودہ جولائی تک پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے سیریز اٹھارہ جولائی سے دو اگست تک جاری رہے گی۔