Tag: قومی ائیرلائن

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    کراچی : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر آگئی ، اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے  نے برطانیہ کیلئے پروازوں کی تیاریاں شروع کردی ، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس پندرہ مارچ کو متوقع ہے، ائندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے۔

    پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

    قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیے۔

    قومی ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ مثبت فیصلہ انے کی صورت میں فل فور آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے، مسافروں کو بین الاقوامی میعار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائنز کا یورپ برطانیہ روٹ کل آمدن 37 فیصد تھا، قومی ائیرلائن برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

    قومی ایئرلائن نے کہا ہے کہ برطانیہ فلائٹ آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

  • فضا میں قومی ائیرلائن کے 2 طیارے آمنے سامنے ، پھر کیا ہوا؟

    فضا میں قومی ائیرلائن کے 2 طیارے آمنے سامنے ، پھر کیا ہوا؟

    کراچی : ایرانی فضائی حدود میں قومی ائیرلائن کے 2 طیارے فضا میں ٹکرانے سے بچ گئے، ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلطی سے دونوں طیارے آمنے سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے قومی ائیرلائن کے 2 طیارے آمنے سامنے آگئے تاہم حادثے سے بچ گئے۔

    پی آئی اے کا بوئینگ 777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی اور دوسرا ائیر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔

    پی آئی اے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایران سول ایوایشن کو خط لکھ دیا ہے ، واقع اتوار کی شام 5 بجکر 54 منٹ پر ایرانی ہوائی حدود ائیر سپیس میں پیش آیا۔

    ذرائع نے بتایا ک ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آگئے۔

    اسلام سے دبئی جانے والی پرواز پی کے211 کو بوئنگ777 ساختہ طیارے کے زریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔

    طیارے میں نصب تصادم میں بچاو کے خود کار سسٹم کی جانب سے ہائلٹ کو الرٹ وارنگ جاری ہوئی، سسٹم نے ایک طیارے کو اوپر فضا میں جانے اور دوسرے طیارے کو بلندی میں کمی کی ہدایت کیں۔

    ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران سول ایوایشن کو لکھا ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کریں۔

  • نئی حکومت اورنئی انتظامیہ، پی آئی اے  کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل

    نئی حکومت اورنئی انتظامیہ، پی آئی اے کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل

    کراچی : کفایت شعاری مہم کے تحت پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف مدمیں کروڑوں روپے ریونیو کی مد میں حاصل کئے اور اور لاکھوں روپے کی بچت بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق نئی حکومت اورنئی انتظامیہ قومی ائیرلائن کو ایک بارپھربہتری کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوگئی، قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل کرتے ہوئے ادارے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

    ادارے نے رواں سال کے پہلے مہینے میں لاہور اسٹیشن سے ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے حاصل کئے اور لاکھوں روپے کی بچت رہی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرونی ملک جانیوالے مسافروں سے اضافی سامان کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔

    اسٹیشن منیجرلاہور کا کہنا ہے کہ ریونیوجنوری کےمہینےمیں حاصل ہوا، پی آئی اے نے لاہوراسٹیشن پر 25 لاکھ سے زائد ہر ماہ کرائے کی مد میں بچت کی۔

    دوسری جانب پی آئی اے نے سی اے اے کی 22 ہزار اسکوائر فٹ جگہ خالی کردی ، پی آئی اے نے اپنے مختلف دفاتر کواپنے کملپکس میں شفٹ کیا ہے جس کے باعث ہر ماہ کثیر مقدار میں بچت ہوگی۔

    پی آئی اےلاہور ایئرپورٹ پر 23 سے زائد دفاتر کا کرایہ اداکر رہی تھی اور سی اے اے کو دفاتر کی کرائے کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے ادا کئے جارہے تھے۔

    سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا اسٹیشن منیجر لاہوراور عملے کوکارکردگی پر تعریفی اسناد بھی جاری کی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے میں کفایت شعاری مہم جاری ہے۔

  • نئی حکومت اورنئی انتظامیہ،  قومی ائیرلائن  ایک بار پھر بہتری کی راہ پرگامزن ہونے میں کامیاب

    نئی حکومت اورنئی انتظامیہ، قومی ائیرلائن ایک بار پھر بہتری کی راہ پرگامزن ہونے میں کامیاب

    کراچی : نئی حکومت اورنئی انتظامیہ قومی ائیرلائن کو ایک بارپھربہتری کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوگئی، پی آئی اے کاشیئر رواں ماہ کئی بار سب سے زیادہ فروخت ہونے والےشیئرز کی فہرست میں بھی شامل رہا،  انتظامیہ کی کاوششوں سے قومی ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع بھی ہوا۔

    تفصلات کے مطابق نئی حکومت اور نئی انتظامیہ کے ٹھوس اقدامات سے قومی ائیر لائن دوبارہ اونچی اڑان کے لئے تیار ہے ، ایک کے بعد ایک اقدامات سے سرمایہ کاروں کا پی آئی اے پر اعتماد بحال ہوگیا۔

    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو نے سے پی آئی اے کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا اور انتظامیہ کی کاوششوں کے نتیجے میں ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع بھی ہوا۔

    حصص کی قیمت میں اضافہ ، قومی ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع

    ایک ماہ میں پی آئی اے کے حصص کی قیمت میں دو روپے چھبیس پیسے کا اضافہ ہوا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئر سات روپے پینتس پیسے میں فروخت ہوا۔

    پی آئی اے کاشیئر رواں ماہ کئی بار سب سے زیادہ فروخت ہونے والےشیئرز کی فہرست میں بھی شامل رہا اور آج بھی پی آئی اے کا شیئر والیوم لیڈر ہے۔

    نئے سی ای او ائیرمارشل ارشدمحمود ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی بدحالی کی وجہ بد انتظامی اورکرپشن ہے، بحالی پلان میں نئے روٹس کا حصول،کفایت شعاری شامل ہے۔

    ائیرمارشل ارشدمحمود نے کہا نقصان میں چلنے والے روٹس بندکر جائیں گے ادارےکی بہتری کیلئے پانچ سالہ پلان کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔

  • پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کیلئے نومی انصاری کا یونیفارم منتخب

    پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کیلئے نومی انصاری کا یونیفارم منتخب

    کراچی :قومی ائیرلائن کی خواتین ورکرز کے یونیفارم کے لیے نومی انصاری کے ڈائیزئن کو منتخب کرلیا گیا ہے، پی آئی اے کی یونیفارم کے ڈیزائن کے مقابلے میں سولہ فیشن ڈیزائینرز نے حصہ لیا۔

    پی آئی اے نے ہر دور میں اپنی خواتین ورکرز کے لباس کو دیدہ زیب بنانے کے لیے فیشن ڈائزئینرز کی خدمات لی ہیں۔

    انیس سو چھپن سے ساٹھ تک پی آئی اے کا عملہ پاکستانی لیلیٰ شہزاد اور فرانسیسی ڈئزائینر شوزی فونٹینئر کے تیارہ کردہ ملبوسات استعمال کرتا رہا، انیس سو ساٹھ سے چھیاسٹھ تک فضائی میزبانوں کے یونیفارم کا ذمے فیروز کاؤس جی نے سنبھالا۔

    اطالوی نژاد فرانسیسی ڈئزائینر پیئری کارڈن کے ملبوسات پی آئی اے کا عملہ انیس سو چھیاسٹھ سے پچھہتر تک استعمال کرتا رہا۔ پھر اگلے گیارہ سال برطانوی ڈئزائینر سر ہارڈی آمیس نے پی آئی اے کے عملے کے ملبوسات تیار کیے۔

    انیس سو چھیاسی سے سترہ سال تک فضائی کمپنی کا عملہ پاکستانی ڈئزائینر ناہید اظفر کی تیار کردہ یونیفارم پہنتا رہا، دو ہزار چار میں قومی ائیر لائن کے عملے کی یونیفارم بدلی اور ذمے داری پاکستانی ڈئزائینر رفعت یاسمین کو ملی۔

    دوہزار پندرہ میں مردوں کی نئی یونیفارم کا مقابلہ عمر فاروق نے جیتا تو خواتین یونیفارم کیلئے نومی انصاری کا ڈئزائین کردہ یونیفارم منتخب کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی میں اترنے والے جہازوں پر لیزر لائٹیں مارنے کا انکشاف

    کراچی میں اترنے والے جہازوں پر لیزر لائٹیں مارنے کا انکشاف

    کراچی:  ائیرپورٹ پرغیر ملکی طیاروں کی لینڈنگ کے دوران لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،غیرملکی ائیرلائنز نے تحریری طورپر سول ایوایشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر غیرملکی ائیرلائنز کی لینڈنگ کے دوران لیزر لائٹ مارنے کےواقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، غیرملکی ائیرلائنز نے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

     دبئی سے کراچی آنے والی ایمرٹس ائیرلائن کی پرواز کو لینڈنگ سے قبل لیزر لائٹس ماری گئیں تھیں،غیر ملکی ایئرلائن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو واقعے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا کہ طیاروں پر لائٹس مارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

     ائیرپورٹ انتظامیہ نے لیزر لائٹس کے واقعات کے متعلق متعلقہ اداروں اور سی اے اے کی ویجیلنس کو آگاہ کردیاہے اور ان واقعات کو روکنے کی ہدایت کی ۔

    ذرئع کے مطابق کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ حساس ترین علاقہ جہاں سے پروازوں پر لیزر لائٹس ماری جارہی ہیں جو کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

     پہلوان گوٹھ کراچی کا حساس ترین علاقہ ہے،اس کی حدود کراچی ائیر پورٹ سے ملتی ہیں ۔یہاں سے لیزر لائٹس جہازوں پر ماری جارہی ہے۔

    معاملے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف چھ ماہ پہلے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان پہلوان گوٹھ کے راستے ہی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

    ایئرپورٹ سے متصل یہ علاقہ ہے تو کچی آبادی لیکن اب بلند عمارتوں سے پکی آبادی بن گئی ہے، گنجان آباد ہونے کی وجہ جرائم پیشہ عناصر کی بھی یہ ہے محفوظ پناہ گاہ ہے، اسلحے کی فراوانی کے ساتھ ساتھ علاقے میں افغانیوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔

    اس علاقے میں رینجرز اور پولیس نے متعدد آپریشن کیئے لیکن یہ علاقہ اب بھی کلیئر قرار نہیں دیا گیا،ایسے میں اس علاقے سے لیزر لائٹس کا مارا جانا کسی بڑے خطرے کی طرف بھی نشاندہی کرتا ہے۔

     

  • پی آئی اے کی دو پروازیں فنی خرابی کے باعث اڑان کے فوری بعد اتارلی گئیں

    پی آئی اے کی دو پروازیں فنی خرابی کے باعث اڑان کے فوری بعد اتارلی گئیں

    کراچی/لاہور: پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔ گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران دوپروازیں فنی خرابی کے باعث اڑان کے فوری بعد واپس اتارلی گئی ہیں۔

    باکمال لوگ لاجواب سروس کے نعرے کے برعکس پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ناقص کارکردگی سے ایک طرف تو قومی ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے تو دوسری جانب سیکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

    قومی ایئرلائن کے طیاروں میں فنی خرابی کی وجہ سے پروازیں واپس اتارے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ بارہ گھنٹوں میں دوپروازیں ٹیک آف کے فورا بعد اتارلی گئی ہیں۔

    لاہورسے مسقط جانیوالی پی کے ٹو ٹو نائن ائیر بس اڑان کے فوری بعد فنی خرابی کے باعث واپس اتار لی گئی جبکہ ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی کے سیون ایٹ ٹو کو بھی ٹیک آف کرتے ہی اتارنا پڑگیا۔

    پی آئی اے کا گرتا ہوا انجینئرنگ کا معیار سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تکنیکی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔