کراچی : قومی ایئرلائن نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز کو اسلام آباد روانہ کردیا۔
قومی ائیر لائن نے مسافروں کی زندگی سے کھیلنا اپنا وطیرہ ہی بنا لیا ہے، ایسا ہی کچھ آج صبح ہوا جب انتظامیہ نے جہاز میں فنی خرابی کے باوجود پرواز کو کراچی سے اسلام آباد روانہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ایئربس تھری ون زیرو طیارے کے ہائیڈرو لک سسٹم میں خرابی ہوگئی تھی، جس پر کپتان نے پرواز کو ٹیک آف کرنے سے انکار کردیا تھا۔
تاہم پی آئی اے کے انجینئروں نے کچھ ہی دیر بعد طیارے کو کلیئر قرار دیدیا جبکہ کپتان بضد تھا کہ فنی خرابی دور نہیں ہوئی ہے لیکن انتظامیہ کے دباؤ کے بعد کپتان نے بھی ایوی ایشن کے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا اور پرواز کرگیا۔