Tag: قومی احتساب بیورو

  • شہباز شریف کے خلاف ریفرنس جلد مکمل کریں: نیب لاہور کو چیئرمین نیب کی ہدایت

    شہباز شریف کے خلاف ریفرنس جلد مکمل کریں: نیب لاہور کو چیئرمین نیب کی ہدایت

    لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کو ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس جلد مکمل کر کے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت نیب لاہور آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین کو پیراگون اور آشیانہ اقبال سمیت دیگر ریفرنسز پر بریفنگ دی گئی۔

    [bs-quote quote=”زیرِ تفتیش کیسوں میں مطلوب افراد جلد وطن لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جاوید اقبال” author_job=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے پیراگون اسکینڈل میں نیب ٹیم کو مکمل تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ خواجہ برادران کی لی ہوئی حفاظتی ضمانت پر نیب اپنا بھرپور مؤقف دے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیس ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تفتیش کیسوں میں مطلوب افراد جلد وطن لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والے جہاں بھی ہوں جس کے بھی عزیز ہوں، نیب عوام کو ان کا حق دلائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اثاثہ جات کیس، بینک نمائندے نے نیب میں شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرا دیں


    چیئرمین نیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن کیس منطقی انجام پر پہنچانا نیب کی ترجیح ہے، نیب کے تفتیشی افسران کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بد عنوان عناصر کو کٹہرے میں لا کر ہی دم لیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اثاثہ جات کیس میں بینک کے نمائندے نے شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات نیب میں جمع کرا دی ہیں، نیب شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں سے متعلق اثاثہ جات کیس کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

  • قومی احتساب بیورو کے ڈی جیز سمیت تمام افسران پرمیڈیا انٹرویوز دینے پر پابندی عائد

    قومی احتساب بیورو کے ڈی جیز سمیت تمام افسران پرمیڈیا انٹرویوز دینے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : چیئرمین نیب نے ڈی جیز سمیت تمام افسران کو میڈیا انٹرویو ز پر پابندی عائد کردی، میڈیا نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ معلومات کیلئے نیب ترجمان سے رابطہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے میڈیا کو انٹرویو کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جیز سمیت تمام افسران کو میڈیا پر انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ نیب تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے، نیب نے پیمرا سے ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا کو دیئے انٹرویو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جس کا قانونی جائزہ لیں گے۔

    اس حوالے سے میڈیا جاری تحقیقات اور انویسٹی گیشنز کے بارے میں قیاص آرائیوں سے گریز کرے, انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کسی کیس کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کیلئے نیب ترجمان سے رابطہ کریں۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی مزید کیسز میں بھی گرفتاری ہوگی، ڈی جی نیب لاہور

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو کی ویڈیو دیکھ کر پتہ لگایا جائے گا کہ انہوں نے ایسی کیا بات کہی کہ جس سے متعلق اسمبلی میں اراکین نے اعتراض کیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو لاہور میں تمام میگا کرپشن کیسز پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    جسٹس( ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ اور میگا کرپشن کے مقد مات کو منطقی انجام تک پہنچانے کونہ صرف اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے بلکہ اس کے لیے بلا امتیاز قانون کے مطابق بد عنوان عناصر کے خلاف نیب سنجیدہ کاوشیں بھی کررہا ہے۔

  • ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل، مفرور ملزمان کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل، مفرور ملزمان کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں مطلوب مفرور ملزمان کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کر دیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا کرپشن اسکینڈل میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    [bs-quote quote=”29 مفرور ملزمان اربوں کے فراڈ میں نیب کو گزشتہ کئی سال سے مطلوب ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ بہاول نگر اراضی اسکینڈل کا مرکزی ملزم سعید ظفر مفرور ہے، نیشنل بینک مظفر گڑھ، پنشن اسکینڈل میں ملوث کیشیئر منتظر مہدی بھی مفرور ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم سعید ظفر نے 1240 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی، جب کہ ملزم منتظر مہدی نے سرکاری ملازمین کی پنشن کی مد میں کروڑوں کا غبن کیا۔

    مفرور ملزمان میں ریاض احمد، میاں نوید، عتیق الرحمان، ہمایوں بٹ اور دیگر بھی شامل ہیں، 29 مفرور ملزمان اربوں کے فراڈ میں نیب کو گزشتہ کئی سال سے مطلوب ہیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مفرور ملزمان میں زیادہ تر جعلی کمپنیاں بنا کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  نیب کی کارروائی : سابق سرکاری افسر کے گھر سے33 کروڑ روپے برآمد، ملزم گرفتار


    یاد رہے کہ تین روز قبل لاہور میں نیب کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سرکاری افسر کو گرفتار کر کے اس کے گھرسے 33 کروڑ روپے بر آمد کیے تھے، خواجہ وسیم بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 16 کا ملازم تھا۔

    ملک میں کرپشن کے خاتمے کے سلسلے میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بد عنوانی کے خلاف قانون کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلا تفریق بد عنوانی کے خاتمہ کے لیے ادارہ پُرعزم ہے۔

  • نیب نے شہباز شریف کے بیٹوں کو کل طلب کر لیا

    نیب نے شہباز شریف کے بیٹوں کو کل طلب کر لیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹوں کو کل طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کل پھر طلب کر لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”حمزہ شہباز اثاثہ جات کی تفصیل کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سلمان شہباز ملک سے باہر ہیں جب کہ حمزہ شہباز اثاثہ جات کی تفصیل کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے، نیب نے گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا لیکن سیکورٹی خدشات پر وہ پیش نہیں ہو سکے تھے۔

    2 نومبر کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا مؤقف تھا کہ وہ شہر کے حالات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ جس پر نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر  وہ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس:‌ حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے


    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔ حمزہ شہباز نے گزشتہ پیشی پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انھیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر لیا

    نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر لیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ کو نیب نے کئی ایکڑ اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے، نیب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    خیال رہے کہ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، ان کے گزشتہ دو ادوار مجموعی طور پر آٹھ سال پر مشتمل تھے جس سے انھیں سندھ کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    قومی احتساب بیورو کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات، 71 نام شامل


    نیب کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صدیق میمن تیمور تالپور، منظور وسان کے نام شامل ہیں۔

    26 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران اشتہارات کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

  • حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے  پیش نہ ہوئے، شریف خاندان کے دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نیب نے آج بروز منگل30 اکتوبر کو طلب کیا تھا، لیکن ملزمان نے نیب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔

    حمزہ شہباز، سلمان شہباز طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب کی ٹیم سارا دن حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا انتظار کرتی رہی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے قانون کی پاسداری کے بجائے پارٹی اجلاس کو ترجیح دی جبکہ دوسرے بھائی سلمان شہباز طلبی کے باوجود بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

    ملزمان پر رمضان شوگر مل کے قریب پل کی تعمیر سرکاری خزانے کے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پل تعمیر کرنے پر20 کروڑ سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے، شہبازشریف نے پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات جاری کیے۔


    مزید پڑھیں : رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز 30 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب


    تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد شریف خاندان کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

  • نیب شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت میں پیش کرے گی

    نیب شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت میں پیش کرے گی

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو کل صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر لی، خصوصی طیارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے: ذرائع” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    نیب احتساب عدالت سے شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ حاصل کرے گی۔ احتساب عدالت پہلے ہی شہباز شریف کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر چکی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کے سلسلے میں شہباز شریف کی اسلام آباد منتقلی کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

    خصوصی طیارہ نہ ملنے پر دستیاب فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا، ذرائع کے مطابق پی ایم ایل این کے صدر کے ساتھ نیب کے 2 افسران جائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں: خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر شہباز شریف کو دوبارہ لاہور لائے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے زیرِ حراست اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے شریف خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی، نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں ہیں، عدالت میں پیشی کے بعد ملاقات کی جا سکتی ہے۔

  • سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھل گیا

    سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھل گیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی اسکینڈل کیس پھر کھول دیا اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھول دیا اور نیب راولپنڈی نے تحقیقات شروع کردیں ہے۔

    نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل نیب کراچی نے کیس بند کردیا تھا۔

    یاد رہے جون میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : ایل این جی کرپشن کیس: نیب کی شاہد خاقان کے خلاف تحقیقات کی منظوری

    ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔

  • نیب کراچی کی کارروائی، زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    نیب کراچی کی کارروائی، زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے شہرِ قائد میں الرحیم ولاز کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے  زمین کی فروخت میں فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”ملزمان نے پہلے فروخت کردہ زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ترجمان نیب کے مطابق گرفتار افراد میں سابق مختیار کار اسکیم 33 اقبال اعوان شامل ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک 275 افراد سے الرحیم ولاز کے نام پر پیسے بٹورے۔

    نیب کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے زمین فروخت کر کے 180 ملین روپے کمائے، اس کے بعد ملزمان نے اسی زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا۔

    ترجمان نیب کے مطابق مذکورہ زمین کی ویلیو 2 ارب روپے سے زائد کی ہے، مذکورہ زمین سیکٹر 31 اور 32 اور اسکیم 33 میں واقع ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میئر کراچی نے ہل پارک کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ افسر معطل


    نیب کے ترجمان نے بتایا کہ زمین کا کل رقبہ 31 ایکڑ ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں نیب کراچی نے محکمۂ اطلاعات، سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کے ایک اور معاملے کی تحقیقات کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

  • نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    لاہور :قومی احتساب بیورو نیب نے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ان پر کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نےرکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیربلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، چیئرمین نیب کے جانب سے گرفتاری کے احکامات موصول ہوئے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیربلدیات جام خان شورو پرغیرقانونی الاٹمنٹس کا الزام ہے، انھوں نے کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔

    ذرائع کے مطابق جام خان شورو گرفتاری کی خبر ملتے ہی روپوش ہوگئے جبکہ سابق وزیربلدیات کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جام خان شورو نےکےڈی اے کے 19پلاٹ غیرقانونی فروخت کیے، جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب سابق صوبائی وزیرجام خان شورونے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے لہ انکوائری میں تعاون کریں گے، نیب کوگرفتارکرنے سے روکا جائے، جام خان شورو پر محکمہ بلدیات میں کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔

    خیال رہے کہ 2017  میں نیب نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔