Tag: قومی احتساب بیورو

  • نیب انکوائریز کے بعد خورشید شاہ کو ایک اور مشکل کا سامنا

    نیب انکوائریز کے بعد خورشید شاہ کو ایک اور مشکل کا سامنا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی جانب سے انکوائریز کے بعد پی پی رہنما خورشید شاہ کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقل کیے گئے ملازمین کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں کو ملازمین سے متعلق فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

    وزارتوں کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی تفصیلات کل تک فراہم کی جائیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو مستقل کرنے پر تفصیلات انکوائری کمیشن کو بھیجی جائیں گی، خیال رہے کہ پی پی دور میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق نظر ثانی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

    تازہ خبریں پڑھیں:  پچاس روڑ سے زائد خرد برد نیب کیس پر صرف سی کلاس ملے گی: فروغ نسیم

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نظر ثانی کمیٹی کے چیئرمین تھے، کمیٹی نے عارضی اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں‌ خورشید شاہ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، نیب نے 50 سے زاید محکموں سے بھی خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات مانگیں۔

    واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اعلان کیا کہ کرپشن کیسز میں گرفتار ملزمان کے مزے ختم ہو گئے ہیں، پچاس کروڑ سے زاید کرپشن کرنے والے کو صرف سی کلاس ملے گی، دیوانی مقدمات کا فیصلہ ڈیڑھ سال کے اندر ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق بھی قانون لایا جا رہا ہے۔

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز، نیب نے سربراہ کو طلب کرلیا

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز، نیب نے سربراہ کو طلب کرلیا

    کراچی : قومی احتساب بیورو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریکارڈ کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب نے ڈی جی ایس بی ایس اے کو12ستمبر کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے انکشاف پر معاملے کی چھان بین شروع کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے ڈی جی ایس بی سی اے کو7ٹاؤن اور حیدرآباد ریجن کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے12ستمبر کو طلب کرلیا۔

    نیب نے غیرقانونی شادی ہالز، رفاہی پلاٹوں پر تعمیرات کی اجازت دینے پر رپورٹ طلب کرلی، اس کے علاوہ سال2011اور2012میں دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب حکام نے سابق ڈی جی آغا مقصود عباس، عابد شاہ اور فاروق کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی کے7ٹاؤن میں کن قوانین کی تحت تعمیرات کی اجازت دی گئی؟ اس کا بھی جواب دیا جائے، ذرائع کے مطابق 10ہزارغیرقانونی تعمیرات میں فلیٹس، دکانیں اور پورشنز شامل ہیں۔

    نیب نے جمشیدٹاؤن، گلبرگ، لیاقت آباد، صدرٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور اورنگی ٹاون کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں، اور ان ٹاؤنز میں تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی گئی ہے، عمارتوں کی فہرست اور تعمیرات مکمل ہونے کاسرٹیفکیٹ اور لےآؤٹ پلان بھی مانگا گیا ہے۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کی 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین

    جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کی 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین

    اسلام آباد: قوم کا پیسا لوٹنے والوں سے وصولی کا آغاز ہو گیا ہے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے گرفتار سات ملزمان نے آخر کار پلی بارگین کرتے ہوئے دس ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے واپس کرنے کے لیے درخواست کر دی۔

    ملزمان میں عبدالغنی مجید سمیت 7 دیگر شامل ہیں، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں بھی خرد برد کی ہے، پلی بارگین کے تحت ملزمان 266 ایکڑ سے زاید اراضی بھی واپس کریں گے۔

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس، تین ملزمان رقم واپس کرنے پر راضی، پلی بارگین کی درخواستیں دائر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران نیب وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہونے والے تین ملزمان رقم واپس دینے پر راضی ہوگئے ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان خورشید جمالی، عارف اور آصف نے پلی بارگین کے لیے نیب کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

    سماعت کے موقع پر عبد الغنی مجید اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا تھا، فاضل جج نے عبد الغنی مجید کی اہلیہ مناہل مجید سے متعلق استفسار کیا تو نیب کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہے۔

  • نیب آرڈیننس 1999: ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس 1999: ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

    اسلام آباد: نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا، بل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کے اجلاس میں پی پی سینیٹر نے 1999 کے نیب آرڈیننس سے متعلق ترمیم کا بل پیش کیا۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ہے جب کہ آج نیب پٹواری، کلرک اور آئی جی پولیس کو بھی گرفتار کر لیتی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جس پلی بارگین کی باتیں ہو رہی ہیں وہ عدالت کے ذریعے کیا جائے۔

    بعد ازاں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ آج نیب قوانین میں تبدیلی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں زیر بحث آیا، آیندہ دس دنوں میں ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب قوانین میں ترمیم ادارے کو مضبوط بنانے کے لیے ہوگی

    دریں اثنا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب آرڈنینس ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

    یاد رہے کہ ن لیگ کی حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں نیب ترمیمی بل کے خلاف قرارداد پیش کی تھی جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا تھا، پی پی کا مؤقف تھا کہ وہ پلی بارگین کے خلاف ہے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت بھی نیب قوانین میں ترامیم کے سلسلے میں بیانات جاری کر چکی ہے، تاہم پی ٹی آئی حکومت کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم چوروں کو کلین چٹ دینے کے لیے نہیں بلکہ قومی احتساب بیورو کو مضبوط بنانے کے لیے ہوگی۔

  • نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کرلیا

    نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کرلیا

    لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کل پھر طلب کرلیا، شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کل پھر طلب کرلیا ہے، شہباز شریف کے لیے تیار کیے گئے سوالات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

    ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس میں 7 سوالات تیار کیے گئے ہیں، زائد اثاثے بنانے سے متعلق بھی مختلف سوالات تیار کیے گئے ہیں۔

    نیب سوالات میں پوچھا جائے گا کہ خلاف قانون لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کی سمری کیوں منظور کی؟ منصوبے کا مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی کیوں بنائی۔

    شہباز شریف سے پوچھا جائے گا کہ صفائی کمپنی بنانے سے پہلے منافع، استحکام، کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی تھیں؟ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیے بغیر ٹھیکہ دیا گیا، غیرملکی کمپنیوں کو 320 ملین ڈالر کا ٹھیکہ آؤٹ سورس کا اختیار کس نے دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کے گرد احتساب کا شکنجہ مزید سخت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے سوال کیا جائے گا کہ کمپنی کو بغیر کسی جامع منصوبے کے بغیر قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں دیا گیا، قرض واپس کرنے، سرمایہ پیدا کرنے کے منصوبے کو کیوں مسترد کیا گیا۔

    نیب سوالات میں پوچھا جائے گا کہ مشتبہ ٹرانزیکشن کی رقوم کے ذرائع کیا ہیں، بیرون ملک سے شہباز شریف اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز میں کی جانے والی سرمایہ کاری، شیئرز سے متعلق بھی سوالات شامل ہیں۔

  • قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما رانا مشہود کو ایک بار پھر طلب کرلیا

    قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما رانا مشہود کو ایک بار پھر طلب کرلیا

    لاہور : نیب لاہور نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو پھر طلب کرلیا، 22اگست کی صبح گیارہ بجے کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول تحقیقات میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رانا مشہود کو رواں ماہ 22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا ہے۔ رانا مشہود کو اسپورٹس بورڈ پنجاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر طلب کیا گیا۔

    وہ اس سے قبل 8 اگست کو نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔

    یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر نے نیب تحقیقات سے بچنے کے لیے29 جون کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش تھی لیکن نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ حکام نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

    نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • پنجاب پولیس کی نیب تفتیشی افسران کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے کا انکشاف

    پنجاب پولیس کی نیب تفتیشی افسران کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے کا انکشاف

    لاہور: پنجاب پولیس کی نیب تفتیشی افسران کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے، نیب پولیس کے خلاف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی پنجاب پولیس کے خلاف گجرات، شاہیوال، شیخوپورہ رینجز میں انکوائری جاری ہے جبکہ پنجاب پولیس کی نیب تفتیشی افسران کو دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کی کرپشن پر سابق ڈی پی او رائے اعجاز، کامران ممتاز گرفتار ہوئے، سابق ڈی پی او رائے ضمیر مفرور، سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ برطانیہ میں روپوش ہیں۔

    [bs-quote quote=”نیب افسران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے اور اثر و رسوخ کے استعمٓال کی دھمکیاں دی گئیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پیترول، تفتیشی لاگت، تنخواہوں، یوٹیلٹی اخراجات مد میں کرپشن کرتے رہے ہیں، شیخوپورہ ریجن کے پولیس فنڈز سے 45 کروڑ نکلوائے گئے جس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے.

    ساہیوال ریجن میں ڈپی اوز، اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے شہدا فیملیز فنڈز میں مبینہ خرد برد سامنے ائی ہے، نیب کے نوٹس لینے پر ماہانہ 10 ہزار کی اقساط میں شہدا فنڈز کی رقوم کی واپسی جاری ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نیب کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، انہوں نے الٹا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف شکایتی خط ارسال کردیا۔

    نیب افسران پر کیسز کی تحقیقات رکوانے کے لیے مختلف ذرائع سے دباؤ ڈلوانے کا انکشاف ہوا ہے، واٹس ایپ پر آئی اوز کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں اور دیگر کرپشن کیسز میں عدم تعاون کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    نیب افسران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے اور اثر و رسوخ کے استعمٓال کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

  • سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو نیب میں طلب کیے جانے کا امکان

    سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو نیب میں طلب کیے جانے کا امکان

    راولپنڈی: سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو نیب میں طلب کیے جانے کا امکان ہے، نیب کا کہنا ہے کہ وائی بی ایم کو غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن انکوائری میں طلب کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کی گئی انکوائری میں یوسف بیگ مرزا سے متعلق ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے بنا سابق ایم ڈی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ یوسف بیگ مرزا 9 سال تک پی ٹی وی کے ایم ڈی رہے، نیب کا کہنا ہے کہ ہر 3 سال بعد ان کو قواعد کے برعکس پھر 3 سال کے لیے ایم ڈی لگایا جاتا رہا، انھوں نے 9 سال میں 2335 افراد کو پی ٹی وی میں بغیر اشتہار اور ٹیسٹ بھرتی کیا۔

    نیب کے مطابق یوسف بیگ نے میرٹ کے بر خلاف من پسند افراد کو بھاری معاوضے اور مراعات بھی دیں، ان کے دور میں 50 ملازمین کو مبینہ بغیر اشتہار ریگولر پے اسکیل میں رکھا گیا، عمریں زائد ہونے کے باعث 200 ملازمین ملازمت کے قابل نہ تھے، ایسے ملازمین کے پاس تھرڈ ڈویژن تھی جو سرکاری ملازمت کے لیے قابل قبول نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوسف بیگ مرزا نے من پسند افراد کو گروپ ایوارڈز سے نوازا، اس اقدام سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، انھوں نے پی ٹی وی میں جعلی ڈگری کیس بھی ختم کرا دیے، چند لوگ مبینہ طور پر آج بھی پی ٹی وی میں کام کر رہے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یوسف بیگ نے مبینہ طور پر نجی پروڈکشن سے بنے ہوئے ڈرامے خریدے، جب کہ پی ٹی وی کے پاس تجربہ کار، تربیت یافتہ پروڈیوسرز موجود تھے، یوسف بیگ نے ان سے کام لینے کی بجائے پرائیویٹ پروڈکشنز خریدیں، اس اقدام سے تمام اسٹوڈیوز خالی پڑے رہتے تھے۔

    نیب کے مطابق پی ٹی وی ملازمین صلاحیت رکھنے کے باوجود ڈراما یا دیگر پروگرامز نہ بنا سکے، یوسف بیگ مرزا کے اقدامات سے پنشنرز کو بھی بروقت ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔

  • مریم نواز اور شاہد خاقان کی احتساب عدالت میں کل پیشی، سخت سیکورٹی انتظامات

    مریم نواز اور شاہد خاقان کی احتساب عدالت میں کل پیشی، سخت سیکورٹی انتظامات

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی کل احتساب عدالت میں پیشی کے سلسلے میں وفاقی دار الحکومت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    ذرایع کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی پیشی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، احتساب عدالت کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات ہوگی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، عدالت کے ارد گرد احتجاج کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا ہے، کل انھیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی وجوہ سامنے آ گئیں

    آج قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ٹھوس شواہد پر گرفتار کیا۔

    ان پر الزام ہے کہا انھوں نے ایل این جی ٹرمینل ون کی بولی کی دستاویز کے لیے من پسند لیگل فرم کا استعمال کیا، انھوں نے یہ کام سوئی سدرن کی بہ جائے کیو ای جی کنسلٹنٹ کو دیا۔

    نیب کے مطابق ای ای پی ٹی پی ایل کو ٹھیکا دینے کے لیے شاہد خاقان نے اثر و رسوخ استعمال کیا، ٹھیکے میں کمپنی مفاد کو ترجیح دینے پر قومی خزانے کو اربوں نقصان ہو رہا ہے۔

  • نیب نے شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا خط جاری کردیا

    نیب نے شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا خط جاری کردیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کے لیے خط جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 3 جائیدادیں منجمد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ہدایت جاری کردیں، نیب کی جانب سے ڈی جی ایکسائز پنجاب کو بھی شہباز شریف کی 2 گاڑیاں منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے 2 پلاٹس منجمد کرنے کے لیے سیکریٹری ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو خط لکھا ہے، نیب نے ڈی ایچ لاہور کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 2 گھر منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے 9 پلاٹس منجمد کرنے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی ہے جبکہ شہباز شریف کی 14 کمپنیاں منجمد کرنے کے لیے ایس ای سی پی کو ہدایت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: آمدن سےزائداثاثہ جات کیس: شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں

    واضح رہے کہ شہباز شریف 5 جولائی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی تھی۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں ، ذرائع نیب کا کہنا تھا شہبازشریف کی فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا جائےگا۔

    یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔