Tag: قومی احتساب بیورو

  • جعلی اکاؤنٹس کیس: سندھ بینک کے گرفتار افسران اسلام آباد منتقل

    جعلی اکاؤنٹس کیس: سندھ بینک کے گرفتار افسران اسلام آباد منتقل

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سندھ بینک کے صدر، ڈائریکٹر اور سینئر افسر کو آج اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈائریکٹر سندھ بینک بلال شیخ، بینک کے صدر طارق احسن اور ندیم الطاف کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

    تینوں ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب عدالت سے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔

    نیب نے ملزمان کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، ذرایع نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اومنی گروپ کی کمپنیوں کو ایک ارب 80 کروڑ کے غیر قانونی قرضے دلوائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس : نیب نے کراچی اور لاہور سے تین بینکرز کو گرفتار کرلیا

    نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ بلال شیخ جعلی بینک اکاؤنٹس کو رقوم کی فراہمی کا اہم کردار ہے، مذکورہ ملزم اس وقت سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہے۔

    ملزمان کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا، نیب راولپنڈی نے تینوں بینکرز کو کراچی اور لاہور میں چھاپے مار کر 10 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

    خیال رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو بلاول ہاؤس سے گرفتار کر لیا تھا۔

  • آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد منتقل

    آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد منتقل

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی ہم شیرہ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار فریال تالپور کو اسلام منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو آج کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، کل فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سے فریال تالپور کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جون کو فریال تالپور کو اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے بعد سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

    کراچی منتقلی پر فریال تالپور کو خیابان شمشیر فیز 8 میں واقع ان کے گھر میں رکھا گیا اور گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا، بجٹ کی منظوری تک فریال تالپور کو سندھ اسمبلی لایا جاتا رہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع

    چوبیس جون کو فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع کر دی تھی۔

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد 14 جون کو فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا اور ان کی رہایش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا۔

  • نیب کراچی کھلی کچہری، سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار

    نیب کراچی کھلی کچہری، سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ڈی جی نے کھلی کچہری لگائی، جس میں شہریوں نے سرکاری افسران سمیت دیگر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی کی کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا۔

    زیادہ تر شکایات کوآپریٹو سوسائٹیز مینجمنٹ کے خلاف تھیں، ڈی جی نیب کراچی نے شکایات کی تصدیق کے لیے احکامات جاری کر دیے۔

    پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے خلاف شکایات آگے بھیجی گئیں، محکمہ آب پاشی، لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اور کے ایم سی کے خلاف بھی شکایات درج کرائی گئیں۔

    نیب کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اور بلڈر مافیا کے خلاف شکایات آگے بھیج دی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب کا جولائی میں اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز بھی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوش حالی کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا وقت کی اولین ترجیح ہے۔

  • میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

    میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے نظام وضع کیا جائے۔

    [bs-quote quote=”نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب” author_job=”جاوید اقبال”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، نیب کی کرپشن فری پاکستان پالیسی کامیابی سے جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی پالیسی جاری رہے گی، سیکشن 33 کے تحت آگاہی و تدارک پالیسی کا اختیار حاصل ہے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں 60 پریونشن کمیٹیاں قائم کی ہیں، یہ کمیٹیاں سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کررہی ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کوششوں سے سرکاری اداروں کے ون ونڈو آپریشن میں نمایاں بہتری آئی ہے، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 50 سے زائد کردار سازی انجمنیں بنانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا۔

    انہوں نے کہا کہ مضاربہ اسکینڈل اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو رقوم واپس دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

  • اثاثہ جات کیس: شہباز شریف 5 جولائی کو نیب میں مطلوبہ دستاویزات سمیت طلب

    اثاثہ جات کیس: شہباز شریف 5 جولائی کو نیب میں مطلوبہ دستاویزات سمیت طلب

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرایع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو اثاثہ جات کیس میں پانچ جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے، شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل نیب صاف پانی اور آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں بھی شہباز شریف کو طلب کر چکا ہے۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحب زادوں حمزہ اور سلمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہو چکی ہے، زیر حراست ملزم شاہد شفیق کے انکشافات پر مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کمپنی کرپشن کیس، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

    ملزم پر شریف فیملی کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کروڑوں روپے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

    پچھلی بار نیب نے شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کے لیے طلب کیا تھا۔

    لیگی صدر کو نیب لاہور نے 13 مئی کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، لیکن شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے۔

  • نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کی ہدایت

    نیب نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا، کارروائی کی ہدایت

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے فواد چوہدری کے بیان احتساب ہم کررہے ہیں نیب نہیں کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کا بیان حقائق کے منافی ہے، ان کا بیان جاری تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے، حکومت کی جانب سے نیب کو آج تک کوئی ریفرنس نہیں ملا۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کے افسران اہلکار ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں، فواد چوہدری کا بیان ان کے کام کی بھی نفی ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فواد چوہدری کے بیان پر ڈی جی نیب کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے دو روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ احتساب ہم کررہے ہیں نیب نہیں کررہی۔

  • فریال تالپور کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکلی فٹ قرار

    فریال تالپور کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکلی فٹ قرار

    اسلام آباد: نیب کی حراست میں موجود فریال تالپور کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، میڈیکل بورڈ نے انہیں میڈیکلی فٹ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، میڈیکل بورڈ نے فریال تالپور کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق فریال تالپور کا طبی معائنہ ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر سویدہ نے کیا، ڈاکٹرز نے ان کا شوگر، بلڈ پریشر ٹیسٹ کیا۔

    فریال تالپور کا بلڈ پریشر 80/140، شوگر لیول 160 ہے، طبی معائنہ کی رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی۔

    نیب حکام کی جانب سے فریال تالپور کی میڈیکل رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے فریال تالپورکوگرفتارکرلیا

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو نیب نے آج گرفتار کیا ہے، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے اسی جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے، نیب نے زرداری کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ اس کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔

    آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی کا الزام ہے، اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

  • نیب نے آصف زرداری کو 29 مئی کو طلب کر لیا

    نیب نے آصف زرداری کو 29 مئی کو طلب کر لیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو تفتیش کے لیے دوبارہ طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 29 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو پاور پراجیکٹس،غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا۔

    آصف زرداری کا بیان نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم ریکارڈ کرے گی، 23 مئی کو نیب طلبی پر آصف زرداری نے عدم پیشی کی درخواست بھجوائی تھی۔

    خیال رہے کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیسز میں تحقیقات، آصف زرداری نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

    یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 16 مئی کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 میں ایک ارب روپے رشوت لینے کے الزام پر نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    آصف زرداری سے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن اور زرداری گروپ پر اوپل ٹوٹو فائیو مشترکہ منصوبے میں ایک ارب روپے رشوت لینے پر ڈیڑھ گھنٹہ تک تفتیش کی گئی تھی۔

    عدالت اوپل 225 انکوائری اور پارک لین کیس میں آصف زرداری کی 12 جون تک عبوری ضمانت، توشہ خانہ ویکل انکوائری میں سابق صدر کی 20 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر چکی ہے، جب کہ ہریش کمپنی کیس میں ان کی ضمانت میں 13 جون تک توسیع کی جا چکی ہے۔

  • سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

    راولپنڈی: نیب نے ایس ایس جی سی ایل کے خلاف موصول شکایت کی تصدیق کر لی، گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کر لی گئی۔

    نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے بعض افسران نے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھایا، ڈینم انٹرنیشنل اور آغا اسٹیل تک غیر قانونی گیس لائن پہنچائی گئی۔

    ذرایع نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی غفلت کی وجہ سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا، دونوں انڈسٹریز تک کروڑوں کی گیس غیر قانونی پہنچائی جاتی رہی۔

    دریں اثنا، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بد عنوانی کے 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    سابق صدر بینک آف پنجاب کے خلاف ریفرنسز، زرداری گروپ آف پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک اور ریفرنس، سیکریٹری کراچی ٹرسٹ اینڈ پورٹ ویلفیئر گلاب خان کے خلاف ریفرنس اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں سابق سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود کے خلاف انکوائری، رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کے خلاف انکوائری اور امداد بوسال سابق سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

  • چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، ترجمان

    چیئرمین نیب نے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، ترجمان

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نیب نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، انہوں نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار جاوید چوہدری کے حالیہ کالم پر رد عمل میں نیب ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

    چیئرمین نیب کے حوالے سے بیانات درست نہیں ہیں۔ ان کے اس کالم پر نیب پہلے ہی وضاحت دے چکا ہے، ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بعض شخصیات اور کیسز کا غلط ذکر کیا ہے، جاوید چوہدری نے اس حوالے سے اپنے ٹی وی چینل کے بیپر میں خود وضاحت بھی کی تھی۔

    نیب ذرائع کے مطابق قومی ادارے کی جانب سے 17 مئی 2019ء کو جاوید چودھری کے کالم پر وضاحت جاری کر دی گئی تھی، یہ وضاحت نیوز چینل پر نشر اور اخبارات میں بھی شائع کی گئی۔

    دوسری جانب معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار کہتے ہیں کہ کالم میں جو کچھ بھی لکھا وہ چیئرمین نیب کی زبانی ہے، چیئرمین نیب کی باتیں درست ہیں تو وہ تصدیق کردیں اور اگر باتیں جھوٹی ہیں تو تردید کردیں۔

    مزید پڑھیں: نیب غیرجانبدار نہیں، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب غیرجانبدار نہیں ہے، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے نیب کو بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کی باتوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ چیئرمین نیب کو پریس میں ایسی باتیں نہیں کرنا چاہئیں۔