Tag: قومی ادارہ امراض قلب کراچی

  • میئرکراچی کی طبیعت ناساز، ادارہ امراض قلب منتقل

    میئرکراچی کی طبیعت ناساز، ادارہ امراض قلب منتقل

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کو سینے میں تکلیف کے بعد ادارہ امراض قلب منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ اور انجیو گرافی کی، اسپتال انتظامیہ نے رپورٹس اطمینان بخش قرار دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کو اچانک طبیعت ناساز ہونے کے بعد ادارہ امراض قلب منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کیے اور انجیوگرافی بھی کی، ڈاکٹرز نے رپورٹس اطمینان بخش قرار ہونے کے باوجود وسیم اختر کو 24 گھنٹے نگہداشت میں رکھا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی رافع حسین کے مطابق وسیم اختر کو آج رات یا پھر کل صبح ڈسچارج کردیا جائے گا، میئر کراچی کی طیبعت ناسازی کی خبر سنتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان اسپتال پہنچے اور اُن کی عیادت کی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ’’وسیم اختر کی دل کی شریانیں بالکل ٹھیک ہیں، کام کے دباؤ کی وجہ سے اُن کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تاہم وہ جلد صحت یاب ہوکر شہر کی خدمت کے لیے میدان میں اتریں گے‘‘۔

  • گورنر سندھ کا شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں کا دورہ

    گورنر سندھ کا شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں کا دورہ

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عد م فراہمی کے حوالے سے کہا ہے اس بات کا مکمل احساس ہے اور اسی ہی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کے جاری منصوبوں کو بروقت پورا کیا جائے گا عباسی شہید اسپتال اور قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو آ پریشنل کیا جائے گا۔

    کراچی کے مختلف اسپتالوں کے ہنگامی دورئے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے گورنر سندھ نے بتایا کہ صوبائی حکومت سباسی شیہید اسپتال کو ادویات کے لئے فنڈ ز جاری کر دئے ہیں جبکہ قومی ادارہ امراض قلب کراچی کو ادویات اور آلات کی فراہمی بھی جلد کر دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ سراکری اسپتالوں میں میں ادویات کی عدم فراہمی کی شکایادرست ہیں تاہم ان تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گونر سندھ نے کہا کہ مٹھی کی صورت پر بھی توجہ دے رہے ہیں جبکہ گرم ترین موسم ہونے باوجو وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت خود مٹھی میں موجود ہیں۔

    گورنر سندھ نے ٹراماسنیٹر نیپا چورنگی اور سندھ گوئمنٹ اسپتال گلدتان جوہر ،قوامی ادارہ امراض قلب کراچی، اور سندھ گورئمنٹ اسپتال نیو کراچی کا دورہ کیا۔

    گورنر سندھ نے بتایا کہ ڈاو یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جگر کی پیوندکاری کے تین کامیاب آپریشن کئے ہیں جبکہ جلد کینسر کے حوالے حوالے ایک بڑئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔