Tag: قومی ادارہ برائے امراض قلب

  • قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب کی مبینہ مالی  بے ضابطگی کا انکشاف

    قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب کی مبینہ مالی بے ضابطگی کا انکشاف

    کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب روپے کی مبینہ مالی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، ریکارڈ جمع نہ کرانے اور افسران کی عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوٹس جاری کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیب نے انکوائری کے لیے این آئی سی وی ڈی کے افسران کو طلب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی اور محکمہ صحت سے ریکارڈ مانگ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے فنڈز، ملازمین کی بھرتی اور سیلری کی مد میں مبینہ کرپشن کی گئی، اسپتال انتظامیہ سے بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب این آئی سی وی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کو نیب کی جانب سے لیٹر موصول ہوا تھا جس کے بعد سے نیب کیساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ نیب میں این آئی سی وی ڈی کیخلاف مبینہ کرپشن کا کیس نیا نہیں پرانا ہے،  ادارے میں مزید شفافیت لانے کیلئے انٹرنل آڈٹ کو فعال کیا ہے اور ادویات کی چوری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

  • قومی ادارہ برائے امراض قلب کے لیے 10 ایوارڈز

    قومی ادارہ برائے امراض قلب کے لیے 10 ایوارڈز

    کراچی: این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کو کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (سی ایس آر) 2021 کے 10 ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کو 10 ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی سمٹ 2021 میں پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلا امتیاز طبّی خدمات فراہم کرنے پر دس ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی قیادت اور این آئی سی وی ڈی کے منیجمنٹ کنسلٹنٹ کی غیر معمولی کاوشوں اور ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ادارے کی انتظامیہ مریضوں کو امراضِ قلب کا جدید اور معیاری علاج ان کے گھروں کے قریب بالکل مفت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔

    انھوں نے کہا این آئی سی وی ڈی کو دنیا میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے بہترین ادارہ بنانے پر پروفیسر ندیم قمر، حیدر اعوان اور عذرا مقصو د مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    این آئی سی وی ڈی منیجمنٹ نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ندیم قمر کے وژن کے تحت پورے صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے اسپتالوں اور چیسٹ پین یونٹس کا جال بچھایا گیا ہے، تاکہ دل کے ہر مریض کو امراضِ قلب کا جدید اور مہنگا علاج ان کے گھروں کے قریب مفت فراہم ہو سکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 4 سال کے مختصر عرصے میں 10 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال اور 19 چیسٹ پین یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جو ادارے کی بے مثال کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو امراضِ قلب کا علاج بالکل مفت فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔

  • قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ

    قومی ادارہ برائے امراض قلب کے آپریشن تھیٹر میں آگ

    کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی، ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل پر آپریشن تھیٹر میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں آگ لگ گئی، دل کے امراض میں مبتلا مریض اور ان کے تیماردار خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل کے آپریشن تھیٹر میں لگی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود افراد کو سیکورٹی گارڈز نے محفوظ طریقے سے باہر نکالا، مریضوں کو نکالتے ہوئے ایک سیکورٹی گارڈ معمولی زخمی بھی ہوا۔

    قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دواؤں کی مصنوعی قلت

    اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے سیکنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ آگ سے آپریشن تھیٹر کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

  • امراض قلب کا قومی ادارہ اور دیگر اسپتال اب وفاق کے حوالے ہیں: مراد علی شاہ

    امراض قلب کا قومی ادارہ اور دیگر اسپتال اب وفاق کے حوالے ہیں: مراد علی شاہ

    خیر پور: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتال اب وفاق کے حوالے ہیں، ہم اسپتالوں کو چلانا چاہتے ہیں لیکن مالی بحران کا مسئلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ امراض قلب کا قومی ادارہ اب وفاق کے پاس ہے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کے لیے اچھا نہیں ہو رہا، وفاق کو اللہ ہدایت دے اور ادھر ادھر کی چیزیں چھوڑ کر حکومت کریں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وفاق کے خلاف احتجاج کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ان کے آئی جی سندھ سے کوئی اختلافات نہیں ہیں، تقرریاں حکومت کا کام ہے، پنجاب میں ہو رہا ہے یہاں کیوں نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا

    انھوں نے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق تشویش ہے، حکومت سندھ نے ایڈز سے متعلق فوری اقدامات کیے ہیں، ایچ آئی وی وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلانی چاہیے۔

    دریں اثنا ریلوے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شیخ رشید کی بات چھوڑیں ان کی بات نہ کریں، اخباروں میں پڑھا ہے ریلوے میں 2500 ارب کا نقصان ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ امراض قلب کے ادارے میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اسپتال میں ادویات اور طبی آلات نایاب ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

  • قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا

    قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا

    کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا، اسپتال میں ادویات اور طبی آلات نایاب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز میں انتظامی امور بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

    ٹھیکے داروں نے عدم ادائیگی پر ادویات فراہمی سے معذرت کر لی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

    ڈاکٹر ندیم نے خط میں لکھا کہ کراچی کے مرکزی اسپتال سمیت 8 سیٹلائٹ سینٹرز پر ادویات موجود نہیں ہیں، فنڈز نہ دیے جانے کی صورت میں مریضوں کو مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی کا افتتاح کردیا

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا خط میں کہنا تھا کہ فنڈز نہیں ملے جس کے باعث قومی ادارے میں انتظامی امور بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے وزیر اعلیٰ کو خط میں لکھا کہ لیاری، نواب شاہ، مٹھی اور خیر پور سینٹرز کے قیام سے اب تک حکومت کی جانب سے فنڈز نہیں ملے۔

    یاد رہے 2 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) کا افتتاح کیا تھا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا امراض قلب کا اسپتال ہے، ہم ملک بھر میں ایسے دل کے اسپتال بنا سکتے ہیں۔

  • عشرت العباد کو دل کی تکلیف، اسپتال میں داخل، آرمی چیف کا ٹیلی فون

    عشرت العباد کو دل کی تکلیف، اسپتال میں داخل، آرمی چیف کا ٹیلی فون

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دل میں تکلیف کی شکایت پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنرسندھ کا معائنہ جا ری ہے۔

    قومی ادراہ برائے امراضِ قلب کی انتظامیہ کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو دل میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ماہر ین امراضِ قلب کی ایک ٹیم اُن کا معائنہ کر رہی ہے۔

    ذرا ئع کے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد کوبغیر پروٹوکول کےنجی کار میں قومی ادراہ برائے امرضِ قلب میں لایا گیا ہے گورنرسندھ کا اسٹاف  بھی علیحدہ گاڑی میں اطلاع ملنے پراسپتال پہنچ گیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے انہیں اسپتال کے دوسرے فلور پر وی آئی پی روم میں رکھا گیا ہے،گورنر سندھ کی اسپتال میں منتقلی کے بعد رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے اسپتال کے اطراف سیکیورٹی گارڈ متعین کر دیے ہیں۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر کراچی نوید مختار، ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹرعشرت العباد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کی۔