Tag: قومی اسمبلی تحلیل

  • قومی اسمبلی  تحلیل کرنے کی  سمری وزیراعظم کو ارسال

    قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

    اسلام آباد: قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی، وزیراعظم سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ،ذرائع نے بتایا کہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی۔

    اذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اسمبلی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

    خیال رہے 15 ویں قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہورہا ہے ، قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔

    پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے خطاب کے بعد وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جائے گی۔

    یاد گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ کل ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں کل صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کیلئے لکھ کر بھیج دوں گا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف جی ایچ کیو سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ کل آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

  • اتحادی حکومت کی نومبر میں انتخابات کیلئے قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت

    اتحادی حکومت کی نومبر میں انتخابات کیلئے قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت

    اسلام آباد : اتحادی حکومت نے نومبر میں انتخابات کیلئے قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت کا عمل شروع ہوگیا، قومی اسمبلی کی آئینی مدت13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت شروع کردی ، حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں غور کیا گیا۔

    قومی اسمبلی کی آئینی مدت تیرہ اگست دوہزار تیئس کومکمل ہوگی، نومبر میں انتخابات کیلئے نو یا دس اگست کوقومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کئے جارہے ہیں۔

    13اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کرانا ہوں گے اور وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں 90دن میں کرانا ہوں گے ، 90دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔

    حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی مہم کیلئے زیادہ وقت کیلئے نومبر والے آپشن پر غور کررہی ہے تاہم حتمی فیصلے کےلیے اتحادیوں کا سربراہی اجلاس عید کے بعد ہوگا۔

    وزیراعظم عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پیرس جاتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کریں گے، جہاں وہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات بائیس جون کومتوقع ہے۔

  • نواز شریف کا حکومت چھوڑنے کا سگنل ، قومی اسمبلی تحلیل کرنے پرغور

    نواز شریف کا حکومت چھوڑنے کا سگنل ، قومی اسمبلی تحلیل کرنے پرغور

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا اور قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ 2 اہم قوانین کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ نیب قوانین میں ترمیم ، الیکشن اصلاحات رواں اجلاس میں منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے تقرر پر حکومت فوری مشاورت کرے گی ، اس سلسلے میں رات گئے اہم اجلاس میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ قیادت بڑے فیصلوں کیلئے حمایت نہ ملنے پرمایوس ہے اور سیاسی استحکام اور بڑے فیصلوں کیلئے گارنٹی چاہتی ہے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کےلئے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے ، راجہ ریاض کو 16 ممبران کی جانب سے حمایت حاصل تھی ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سےکچھ دیر بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔