Tag: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی شامت آگئی

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی شامت آگئی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، ملازمین کو حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملازمین کو تین ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شوکاز وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کی شکایت پر کیا گیا جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر کو رپورٹ ملی تھی کہ گھوسٹ ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن دفتر نہیں آ رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسے افسران اور ملازمین کا سراغ لگانے کے لیے اسپیکر نے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا معاملہ :  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا مؤقف سامنے آگیا

    تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا معاملہ : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا مؤقف سامنے آگیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو بتا دیا آج ووٹنگ ناگزیر ہے ، ووٹنگ نہ ہوئی توتوہین عدالت لگے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا مؤقف سامنے آگیا، ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر کو بتا دیا آج ووٹنگ ناگزیر ہے ، ووٹنگ نہ ہوئی توتوہین عدالت لگے گی۔

    یاد رہے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کچھ دیر بعد ہورہا ہے ، جس میں وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی تھی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • شہبازشریف آج  اے پی سی کی صدارت کریں گے

    شہبازشریف آج اے پی سی کی صدارت کریں گے

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(اے پی سی) کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    پروڈکشن آرڈر کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 28،31 دسمبر اور یکم جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت کریں گے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کی منظوری کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری نے جاری کیے۔

    پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین قومی احتساب بیورو نیب ڈی جی (نیب) اور متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی۔

    اس سے قبل رواں سال 10 اکتوبر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 17 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

    بعدازاں پی اے سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا مشکور ہوں، سب کوساتھ لے کرچلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے رواں سال اکتوبرمیں شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پرانہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • حکومت کی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہوگی

    حکومت کی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہوگی

    اسلام آباد : حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا، نیلامی 24 اکتوبر کو کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں کی نیلامی کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ استعمال شدہ گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل چوبیس اکتوبر کو نیلام کی جائیں گی، گاڑیوں کا معائنہ دن گیارہ سے ایک بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا جاسکتا ہے۔

    گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کیا گیا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،61 فروخت

    وزیراعظم ہاؤس کی نیلامی کے لیے پیش کی گئی ایک سو دو گاڑیوں میں چوہتر فروخت ہوئیں تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہرگز نہیں ہوگا۔ نئے پاکستان میں کفایت شعاری مہم کا گھر سے آغاز کیا ہے۔

    اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا تھا کہ102میں سے61گاڑیاں 20کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئیں، جس میں تین لینڈ کروزر8 کروڑ، 5 ہزارسی سی کی چار بلٹ پروف مرسڈیز بینز ساڑھے چار کروڑ اور ایک ٹویوٹا لینڈ کروزردو کروڑ 74 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

    وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کے بعد بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا، وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔