Tag: قومی اسمبلی سے خطاب

  • رانا ثنا اللہ زمین پر سورہے ہیں، بیڈ اور چارپائی نہیں‌ ہے، شہباز شریف

    رانا ثنا اللہ زمین پر سورہے ہیں، بیڈ اور چارپائی نہیں‌ ہے، شہباز شریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو زمین پر سونے پر مجبور کیا گیا ہے، ان کے پاس نہ بیڈ ہے، نہ چارپائی اور نہ ہی کرسی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی، مشکل سے عدالت میں پہنچا اور ان سے ملاقات ہوئی، رانا ثنا کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، دشمن کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ کو چارپائی اور بستر دیا جائے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ایوان کے ممبر ہیں، 10 سال صوبائی وزیر قانون رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر ہونے کے باوجود مجھے ملنے نہیں دیا جارہا تھا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عدالت میں بھی مجھے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ارکان ایک دوسرے کو مارنے کے لیے لپکتے رہے، اجلاس ملتوی

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان اور علاقائی امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، کون سے چھپے ہاتھ ہیں جو افغانستان میں امن کو نقصان پہنچاتے ہیں، کون سے وہ دشمن ہیں جو وطن پر چھپ کر حملہ کرتے ہیں، افغانستان اور پاکستان کے درمیان امن کی کاوشیں جاری ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ اہم وقت ہے وزیر خارجہ اس ایوان کو اعتماد میں لیں، شہید جوانوں نے عظیم قربانیوں میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو وطن کی حفاظت کے لیے جام شہادت نوش کرتے ہیں ہمارے ہیرو ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو اس ایوان کو کمزور سمجھا جائے گا۔

    اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر بغیر ڈکٹیشن لیے ایوان کا حق ادا کریں اور جیل میں قید ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

  • جمہوریت کے تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں گے، وزیراعظم

    جمہوریت کے تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا محاسبہ کریں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے  قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا عزم قابل تحسین ہے، خوشی ہوئی جب سب کہتے تھے کہ نظام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ 20 کڑور عوام کی نمائندہ ہے، پارلیمنٹ کی قرارداد ایک فرد کی نہیں بلکہ نظام کی فتح ہے، آئین پر یقین رکھنا جمیوریت کی فتح ہے۔

    وزیراعظم نےدوران خطاب اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نظام میں خلل ڈالنے والوں کا محاسبہ کرےگا۔موجودہ صورتحال سے گھبرانے والےنہیں۔

    اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں آئین کی بالادستی قائم رہے گی ، پاکستان میں جہموریت کی شمعیں جلتی رہے گی ملک میں آئین ، قانون کی بالادستی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا، جہموری نظام پر یقین رکھنا جہموریت کی فتح ہے۔

    حکومت ، وزیر اعظم آتے اور چلے جاتے ہیں، دس سے نو جماعتوں نے آئین کی بالادستی کی حمایت کی، حمایت کرنے پر سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہا کہ میں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے، آپ کے جذبات کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، اپنےحلف پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گا۔

    نوازشریف کے کہا کہ دوہزارآٹھ کے الیکشن میں ہمارے ہاتھ باندھ دیئے گئے تھے پھر بھی دھاندلی کا رونا نہیں رویا، پیپلزپارٹی کی فتح کو دل سے تسلیم کیا۔

    قائد ایوان نے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے انتخابی نتائج تسلیم کر کے مبارکباد دی تھی اور تعاون کا یقین دلایا تھا۔

    انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ جب حکومت ماضی میں مشکلات سے باہر نکل گئے تو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مناسب وقت پر بتاؤں گا موجودہ صورتحال کس طرح شروع ہوئی۔