Tag: قومی اسمبلی کی رکنیت

  • سردار اختر مینگل نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟

    سردار اختر مینگل نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟

    اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سرداراختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کی وجوہات بتادیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سرداراختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دیا۔

    جس میں کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ، اس ایوان کی طرف سے ہمیں مسلسل پسماندہ ،نظر انداز کیا گیا ہے۔

    استعفے میں لکھا ‘ہر روز ہمیں دیوار سے دھکیل دیا جاتا ہے، ہمارے پاس اپنے کردار پر نظر ثانی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،اسمبلی میں حقیقی نمائندگی نہ ہونے سےآوازیں تبدیلی لانےسےقاصر ہیں۔’

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ واضح ہے ہماری بات کرنےیااحتجاج کرنےکی کوششوں کودشمنی سےملایاجاتاہے، ایسے حالات میں اس حیثیت میں رکنیت جاری رکھنا ناممکن ہے، میری یہاں موجودگی اب لوگوں کےکسی کام کی نہیں جن کی نمائندگی کرتاہوں۔

    انھوں نے اسپیکر سے گزارش کی کہ میرا استعفیٰ قبول کر لیں، دعا ہے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی نصیب ہو۔

    دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی نے اختر مینگل کا استعفیٰ منظورنہ کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

  • عامر لیاقت  نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا

    عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا اور کہا اللہ تعالی عمران خان اورپی ٹی آئی کاحامی وناصرہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین اپنی نشست سے مستعفیٰ ہوگئے ، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ ارسال کردیا، اللہ تعالی عمران خان اورپی ٹی آئی کاحامی وناصرہو، اللہ حافظ۔

    یاد رہے جولائی 2020 میں بھی عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا تھا ، جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔