Tag: قومی اسمبلی کی 9 نشستوں

  • ایم کیو ایم کا کراچی سے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    کراچی : ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے کراچی سےقومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں مرکزی عہدےداران اور الیکشن سیل کے اراکین کا اجلاس شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس میں 16 مارچ کو ضمنی انتخابات اور تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

    یاد رہے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کااعلان کردیا گیا ہے ، 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔

    شیڈول کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 کورنگی،این اے 242 شرقی ، این اے 243،این اے 244،این اے247 جنوبی، این اے 243،این اے 244،این اے247 جنوبی پر ضمنی الیکشن ہوں گے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کےباعث یہ حلقےخالی ہوئے تھے۔

  • قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب: 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب: 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 ، این اے 237 ، این اے 239 ، این اے 31 ، این اے 108 اور این اے45 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب کیلئے 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    پشاورسے قومی اسمبلی کے حلقہ 31 کی خالی نشست پر عمران خان کی جانب سے حاجی شوکت علی نےکاغذات جمع کرادئیے۔ یہ نشست شوکت علی کےاستعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    کراچی کی تینوں نشستوں سے عمران خان کے کا غذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، این اے 246 سے کاغذات نامزدگی عمران اسماعیل ین اے 237 سے کیپٹن(ر) جمیل اور این اے 239 سے کاغذات نامزدگی راجہ اظہر نے جمع کرائے۔

    این اے 246 پر تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شکورشاد عمران خان کے کورنگ امیدوار ہیں۔

    فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ضمنی الیکشن این اے 45کرم ون میں بھی عمران خان کے کا غذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے گئے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔