Tag: قومی اسمبلی

  • کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی وعدے ہوئے تھے پیسہ نہیں تھا، سب سے زیادہ منصوبے صوبہ بلوچستان میں آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت ہو رہی ہے، بڑی شاہراہوں پر 100 کلو میٹر بعد ٹول ٹیکس پلازے بنائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن 100 ارب تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے چترال تک شاہراہ کو سی پیک مغربی روٹ کا حصہ بنا لیا گیا، اس سڑک کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ صوبائی حکومت نے شاہراہ کی تعمیر کے لیے این او سی دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت مواصلات میں آڈٹ کے ذریعے 353 ملین روپے کی کرپشن پکڑی گئی تھی جو قومی خزانے میں واپس کردی گئے۔

    مراد سعید کے مطابق اس سے پہلے ان کی وزارت قوم کے 445 کروڑ روپے قومی خزانے میں واپس لا چکی ہے اور اب 353 ملین روپے مزید خزانے میں واپس لائے گئے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

  • قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل پیش

    قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل پیش

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل پیش کردیا گیا، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق نے بل کی حمایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا بل پیش کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق سمیت ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے بھی نے بل کی بھرپور حمایت کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب والوں کے لیے آج بڑا دن ہے، تحریک انصاف صوبہ بنانے کو سازش سمجھتی ہے تو سمجھے۔

    پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے بھی پنجاب میں دو صوبے بنانے کی حمایت کردی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ تخت لاہور نے ملک کو برباد کر دیا، لاہور کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اقبال محمد علی نے کہا کہ جنوبی پنجاب، صوبہ بہاولپور اور جنوبی سندھ صوبہ ہونا چاہیئے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

    اس سے قبل رواں برس کے آغاز پرمسلم لیگ ن نے بہاولپور اورجنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل بھی جمع کروایا تھا۔ مذکورہ بل میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل ایک میں ترمیم سے بہاولپور، جنوبی پنجاب کے صوبوں کی تشکیل کے الفاظ شامل کیے جائیں۔

    بل میں کہا گیا تھا کہ بہاولپور صوبہ وہاں کے موجودہ انتظامی ڈویژن پر مشتمل ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب صوبہ موجودہ ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژنز پر مشتمل ہوگا اور ترمیم کے بعد ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژنز صوبہ پنجاب کا حصہ نہیں رہیں گے۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن 2018 سے قبل جنوبی پنجاب کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی حکومت میں جنوبی پنجاب صوبہ ضروربنے گا۔

  • عمر ایوب کے بھٹو سے متعلق ریمارکس پر پی پی کا قومی اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ

    عمر ایوب کے بھٹو سے متعلق ریمارکس پر پی پی کا قومی اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب کے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق ریمارکس پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے۔

    جنرل ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کے ریمارکس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور حکومتی بینچوں کے سامنے آ گئے۔

    اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، تاہم ن لیگی ارکان نے احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزیروں کو بھی نکالنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہا حکمرانوں کی گالم گلوچ یا نیب گردی سے ہم دبنے والے نہیں، جب ہم ضیا، مشرف اور ایوب جیسے آمروں سے نہیں ڈرے تو یہ کیا چیز ہیں، ہم حکومت کی عوام اور معیشت دشمن پالیسیوں، دھاندلی، چوری اور جھوٹ کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران شور شرابا بھی کیا گیا، حکومتی ارکان نے بینچوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین بھی حکومتی بینچوں کے سامنے آ گئے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

  • پاکستان اسٹیل بند ہونے سے ماہانہ 40 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے: سیکریٹری نجکاری

    پاکستان اسٹیل بند ہونے سے ماہانہ 40 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے: سیکریٹری نجکاری

    اسلام آباد: سیکریٹری نجکاری رضوان ملک کا کہنا ہے کہ سنہ 1991 سے 2018 تک 172 اداروں کی 649 ارب روپے میں نجکاری کی گئی، پاکستان اسٹیل بند ہونے سے ماہانہ 40 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری نجکاری رضوان ملک نے کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر بریفنگ دی۔

    سیکریٹری نجکاری نے بریفنگ میں بتایا کہ سنہ 1991 سے 2018 تک 172 اداروں کی نجکاری کی گئی، یہ ادارے 649 ارب روپے میں فروخت کیے گئے، لیگی حکومت کے 5 سال میں 5 اداروں کی نجکاری کی گئی۔

    رضوان ملک نے بتایا کہ یہ 5 ادارے 173 ارب روپے میں فروخت کیے گئے، پیپلز پارٹی کے دور سنہ 2008 سے 2013 تک ایک ادارے کی نجکاری ہوئی۔

    بریفنگ کے مطابق ق لیگ کے دور میں 38 اداروں کی نجکاری کی گئی، 38 اداروں کی نجکاری 377 ارب روپے میں کی گئی۔

    رضوان ملک کے مطابق سنہ 1999 سے 2002 کے غیر سیاسی دور میں 27 اداروں کی نجکاری کی گئی۔ 27 اداروں کی 38 ارب 70 کروڑ روپے میں نجکاری کی گئی۔

    سیکریٹری نجکاری نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی خریداری پر 5 سے 6 پارٹیز سے بات چل رہی ہے، کمپنیز کا تعلق چین اور روس سے ہے۔ نئے سرمایہ کار پاکستان اسٹیل کو 35 لاکھ تک لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر فروخت کیا جائے گا، پاکستان اسٹیل بند ہونے سے ماہانہ 40 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

  • قومی اسمبلی: فہمیدہ مرزا کی فریال تالپور پر کڑی تنقید، پی پی ارکان کا شدید احتجاج

    قومی اسمبلی: فہمیدہ مرزا کی فریال تالپور پر کڑی تنقید، پی پی ارکان کا شدید احتجاج

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سابق وفاقی اسپیکر  فہمیدہ مرزا نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق آج تقریر کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور پر کڑی تنقید کی، پیپلزپارٹی ارکان نے فہمیدہ مرزا کی تقریر کے دوران شورشرابا کرتے ہوئے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا.

    [bs-quote quote=”میرے گھر پر حملے کی ہدایت فریال تالپور کے گھر سے دی جارہی تھیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فہمیدہ مرزا”][/bs-quote]

    فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ پرجو حملہ ہوا تمام میڈیا نے دکھایا، میڈیا پر حملہ ہوا، جس پر مقدمات بھی چلے،21 ویں صدی میں نقاب پوش لوگ کراچی کی سڑکوں پر آگئے، یہ نقاب پوش افراد کون تھے، سندھ حکومت نے اس ضمن میں کیا کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر حملے کی ہدایت فریال تالپور کے گھر سے دی جارہی تھیں،  دستاویز ات کے ساتھ میرے پاس ثبوت موجود ہیں، مجھے مجبور مت کریں، فریال تالپور بغیر عہدے کے وزیراعلیٰ بنی پھر رہی تھیں.

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اگر مجھے بات نہ کردی گئی، تو میں بھی کسی ممبر کو بات نہیں کرنے دوں گی، پی پی ارکان کی گفتگو کےدوران میں نے ان کی بات سنی، یہ وہ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جس کو انھوں نے نوچ کھایا.

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت  ختم کر دی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اسپیکر قومی اسمبلی نے ختم کر دی۔

    [bs-quote quote=”اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر رکنیت ختم کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر رکنیت ختم کی، جن قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ان میں کمیٹی برائے قانون و انصاف، اطلاعات و نشریات اور امور کشمیر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا تو حالات بگڑجائیں گے، خواجہ آصف

    یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے طویل مذاکراتی عمل کے بعد شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین منتخب کیا تھا جب کہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

  • انتخابات میں‌ مبینہ دھاندلی، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز تیار کر لئے

    انتخابات میں‌ مبینہ دھاندلی، قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز تیار کر لئے

    اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی انتخابات میں‌ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی نے ٹی او آرز  تیار کر لیے ہیں.تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو ذیلی کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی.

    اپوزیشن کے 10 نکاتی ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہو سکا، حکومت کی طرف سے ٹی او آرز پیش کر دیے گئے.

    ٹی او آرز کے مطابق یہ جائزہ لیا جائے گا کہ الیکشن ایکٹ 2017 پر عمل درآمد کیا گیا یا نہیں، الیکشن کمیشن کو اختیارات استعمال کرنے کی مکمل اجازت ملی یا نہیں.

    یہ بھی دیکھا جائے گا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے یکساں مواقع فراہم کیے گئے یا نہیں، پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے کیوں نکالا گیا، نصف شب تک کتنے نتائج کا اعلان کیا گیا.

    مزید پڑھیں: انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پارلیمانی ہے یا خصوصی؟ معاملہ الجھ گیا

    ذیلی کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ تحریری طور پر نتائج کیوں جاری نہیں کئے گئے، آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فیل ہونے کی وجوہات کیا تھیں. کمیٹی الیکشن کمیشن ،نادرا، آر اوز اور متعلقہ دیگر اداروں کو بھی طلب کر سکتی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنی پہلی تقریر میں‌ اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن کے تحفظات کے سدباب کے لیے آزاد تحقیقات کے لیے تیار ہیں.

  • سرگودھا:حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ ووٹنگ جاری

    سرگودھا:حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ ووٹنگ جاری

    سرگودھا : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنزپر صبح آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی کےعامرسلطان چیمہ اور ن لیگ کے ڈاکٹرذوالفقارعلی بھٹی کے درمیان کانٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    حلقے میں امن وامان کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور پولیس، رینجرز اور ایلیٹ فورس کو سیکیورٹی پرتعینات کیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 میں 28 ہزار 718 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

    سرگودھا کے حلقہ این اے 91 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر سلطان چیمہ منتخب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ٹمپرنگ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 91 سے تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ منتخب ہوئے تھے

    بعدازاں جیت کے ووٹ کا مارجن انتہائی کم ہونے پر ن لیگی امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں وہ صرف 87 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے تھے۔

  • قومی اسمبلی : عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف پرمشتمل پارلیمانی کمیٹی کا قیام

    قومی اسمبلی : عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف پرمشتمل پارلیمانی کمیٹی کا قیام

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا ماحول پرامن رکھنے کیلئے 13 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنادی، کمیٹی اراکین میں عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف اور دیگر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف کو ایک ساتھ بٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا ماحول پرامن رکھنے کیلئے تیرہ رکنی کمیٹی بنادی جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

    کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیراعظم عمران خان بطور قائد ایوان شامل ہیں جبکہ شہباز شریف، آصف زرداری، شیخ رشید، خالدمقبول صدیقی، اخترمینگل، امیر حیدر خان ہوتی بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اور امیر حیدر خان ہوتی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ مذکورہ کمیٹی ارکان اسمبلی کے طرزعمل اور ان سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گی نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے قائدین پر شدید تنقید کے باعث ارکان کے درمیان گرما گرمی ہوئی ہے اور ایوان کا ماحول خراب ہوجاتا ہے۔

  • کل جو کچھ ن لیگ نے کیا وہ ان کا معمول ہے‘ فواد چوہدری

    کل جو کچھ ن لیگ نے کیا وہ ان کا معمول ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کل جوکچھ پاکستان مسلم لیگ ن نے کیا وہ ان کا معمول ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کچھ نہیں سیکھا۔

    منی بجٹ:‌ پانچ ارب کی قرضہ حسنہ اسکیم، زرعی قرضوں‌ پر انکم ٹیکس میں‌ کمی

    یاد رہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں بینک ٹرانزیکشنز پرفائلرز کے لیے وڈ ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے اور گھر بنانے کے لیے عوام کو قرض حسنہ فراہم کرنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز دی تھیں۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائل نہ کرنے والے افراد زیادہ ٹیکس دے کر 1300 سی سی تک گاڑی خرید سکیں گے۔