Tag: قومی اسمبلی

  • حکومت میں آنا جانا ایم کیو ایم کے لیے نئی بات نہیں ، خورشید شاہ

    حکومت میں آنا جانا ایم کیو ایم کے لیے نئی بات نہیں ، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا چلتا رہتا ہے انہیں سنجیدہ نہیں لیتا۔

    خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کبھی بھی روٹھ جاتی ہے اس لیے ان کی حکومت میں شمولیت کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

    رحمان ملک کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ بادشاہ آدمی ہے اس لیے ان کی باتوں پر تبصرہ نہیں کرتا، ایم کیو ایم سے کیا بات ہوئی مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔

    سانحہ بلدیہ ٹاون پر خو رشید شاہ کاکہنا تھا کہ جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہونی چاہیے۔

    خورشید شاہ کاکہنا تھا پی ٹی آئی اور حکومت ثالثی پر رضامند ہے اور کہ کوشش یہی ہے کہ عمران خان صاحب پھر سے پارلیمنٹ میں واپس آجائیں اس سلسلے میں کل اسحاق ڈار سے بات کروں گا۔

  • بھارتی فائرنگ سے 14سویلین اور4سپاہی شہید ہوئے،خواجہ آصف

    بھارتی فائرنگ سے 14سویلین اور4سپاہی شہید ہوئے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے 14سویلین اور 4سپاہی شہید ہوئے۔

    اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہو نے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ اصف نے تحریری طور پر بتایا کہ ستمبر سے اکتوبر 2014کے دوران بھارت کی جارحیت سے شہادتیں ہوئیں۔

    پاک فوج  لائن آف کنٹرول (ایل او سی )اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ اعلیٰ سطح کی نگرانی اور سیز فائر بر قرار رکھنے کی مکمل طور پرپابندی کر رہی ہیں۔

    ایوان کو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال نے بتایا کہ جولائی سے دسمبر کے دوران تیل کی قیمتوں میں چالیس فی صد کمی ہوئی حکومت نے چھیالیس فی صد کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے دو بارہ ہو گا۔

  • وزیراعظم یا سینیئر وزیر کو شکار پور جانا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    وزیراعظم یا سینیئر وزیر کو شکار پور جانا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یا سینیئر وزیر کو شکار پور جانا چاہیے تھا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہر مشکل مرحلے پر حکومت کی مدد کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہے مزمتیں کافی نہیں۔

     قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہمیں شکار پور واقعے میں خودکش دہشت گرد کا سر، دو پاؤں اورایک ہاتھ دکھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ بتائیں کہ انہیں دہشت گردکی ایک انگلی کی حوالے سے کیا تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

  • دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے، چوہدری نثار

    دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے،دہشت گردی کو عام جرائم سے الگ کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی کی وارداتوں کے بارے میں آگاہ کر دیاتھا۔

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی دہشت گردی کا ذمہ دار صوبوں کو نہیں ٹھہرایا، کیونکہ دہشت گرد بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ہم صوبوں کو قصوروار ٹھہرائیں اور وہ مستعفی ہوں، یہ مسئلہ کا حل نہیں۔ہمیں دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیز وزراء اعلیٰ کے ماتحت کام کر رہی ہیں اور وفاقی حکومت سولڈ اور آرمڈ فورسز کو ان کی مدد کیلئے بھیجتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر قوم کو خوف میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ قوم آپس میں اختلافات کا شکار ہو۔لیکن اس  کے بر عکس قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا پڑے گا ۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم دہشت گردی کے خوف سے اپنے اسکول یا اپنی عبادت گاہیں بند کردیں۔ہمیں اب اس ناسور کو ختم کرنا ہوگا۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آسان نہیں۔

    گزشتہ دنوں انٹیلی جینس ایجینسیز نے متعدد خود کش بمبار اور دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خود کش بمبار اور دہشت گرد شکار پور کے راستے سے کراچی میں داخل ہوتے ہیں اور وہ راستہ اب ایک حب کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

  • شکار پور واقعہ مقامی عناصر کی کارروائی لگتا ہے، خورشید شاہ

    شکار پور واقعہ مقامی عناصر کی کارروائی لگتا ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شکار پور واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، واقعہ مقامی عناصر کی کارروائی لگتا ہے۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شکار پور واقعہ کی مذمت کی اور کہا اسلام کے قلعے میں اسلام کے نام پر دہشتگردی ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا سانحہ پشاور کے بعد تمام جماعتیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہوئیں تھیں اور چاہتے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔

    خورشید شاہ نے شکار پور واقعہ کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کراچی میں موجود ہوتے ہوئے بھی وہ شکار پور جانے کی توفیق کیوں نہ کرسکے،نہ ہی وزیر داخلہ سمیت کوئی وفاقی وزیر شکار پور گیا، سانحہ پشاور پر سب لوگ وہاں پہنچ گئے تھے دہری پالیسی کیوں اختیار کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ  شکار پور حملے کی ذمہ دارری پہلے ہی کلعدم تنظیم جند اللہ  قبول کرچکی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پرباربارٹیکس عائد کرناسراسرظلم ہے، خورشید شاہ

    پیٹرولیم مصنوعات پرباربارٹیکس عائد کرناسراسرظلم ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر باربار ٹیکس عائد کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ہاتھ سے فائدہ دیکر دوسرے ہاتھ سے واپس لیکر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرول بجلی اور گیس ملک میں ناپید ہے لیکن ٹیکسوں میں اضافہ حکومت کیلئے ناگزیر ہے۔ جو غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ حکومت کا صرف ایک ہی کام رہ گیا ہے ٹیکس لگاکر غریب عوام کا خون نچوڑ نا جس کے خلاف آئندہ اجلاس میں عوام سے زیادتی کا حساب لیں گے۔

  • اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست کی سماعت28جنوری کو ہوگی

    اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست کی سماعت28جنوری کو ہوگی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اکیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف لاہورہائی کورٹ بار کی درخواست کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

    جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت اٹھائیس جنوری کو کرے گا۔

     آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو کوئی ایسی ترمیم کرنے کا اختیار حاصل نہیں جو انسانی حقوق کے منافی اور آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہو۔

     لاہور ہائی کورٹ بار نے ملٹری کورٹس کے قیام اور اکیسویں آئینی ترمیم آئین کے منافی ہونے کے بنا پر کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کا قیام آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

  • پی آئی اے کے جہاز میں کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

    پی آئی اے کے جہاز میں کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےقواعد وضوابط اور استحقاق کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے جہاز میں کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    وہدری اسد الر حمان کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی پی آئی اے کیخلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا۔

    رکن اسمبلی رمیش کمار نے استحقاق کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انکی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی، نہ ہی انہیں جہاز کے لیٹ ہونیکی اطلاع دی گئی تھی پھر بھی ان سے مسافروں نے بدتمیزی کی، ارجمند نامی شخص نے احتجاجی مسافروں کی قیادت کی۔

    رمیش کمار کا کہنا تھا کہ کرو اور پائلٹ نے کچھ نہیں کیا بلکہ انہیں جہاز سے اتار دیا گیا، پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی وجہ سے پارلیمنٹرین کو اپنی عزت بچانا مشکل ہے۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ذمہ دار کوئی اور ہوتا ہےاور وی آئی پی کلچر کا طعنہ سیاست دانوں کو دیا جاتا ہے۔ انھوں نے پی آئی اے کی انکوئری کمیٹی کی رپورٹ استحقاق کمیٹی کو پیش کرنیکی ہدایت کی۔

  • گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

    گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے ووٹ سے خیبر پختونخوا کے گورنر کے انتخاب کا مطالبہ کردیا۔

    فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاٹا کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر الحاج شادی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی معیشت پر انتظامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    قبائلی رہنما شادی گل آفریدی کا مطالبہ تھاکہ ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ سےخیبر پختونخوا کے گورنر کا انتخاب کیا جائے, جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

    فاٹا کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنر سے متعلق تحفظات دور نہ ہوئے تو اسپیکر ڈیسک کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

  • عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے،خورشید شاہ

    عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف جلد ہی صلح کر لیں گے ۔عمران خان نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کے درمیان چلنے والی بات چیت سے پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی ہے۔فوجی عدالتوں کیلئے پارٹی کے قانونی ماہر اور سینئر پارلیمانی لیڈر کو بات چیت میں بٹھایا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیں ہیں۔