Tag: قومی اسمبلی

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ : مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی

    سپریم کورٹ کا فیصلہ : مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین لیگی امیدوار کی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور تینوں کی کامیابی برقرار رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں لیگی ارکان اسمبلی اظہرقیوم ، عبد الرحمان کانجو،ذوالفقار احمد کو بحال کردیا۔

    سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا۔

    عدالت نے دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں اظہر قیوم، عبد الرحمان کانجو اور ذوالفقاراحمد کی کامیابی برقرار رکھی اور لیگی امیداروں کی اپیلیں منظور کر لیں۔

    سپریم کورٹ نے دو ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا ، جسٹس عقیل عباسی نے فیصلےسے اختلاف کیا، فیصلے کے بعد ن لیگ کو تین مزید سیٹیں مزید مل گئیں، اور اپوزیشن کی تین سیٹیں کم ہوگئیں۔

    یاد رہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں این اے79 گوجرانوالہ تھری، این اے 81 گوجرانوالہ فائیو اور این اے 154 لودھراں کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق اپیلوں پرسماعت ہوئی تھی۔

    ان حلقوں سے سنی اتحاد کونسل کے احسان اللہ ورک، چوہدری بلال اعجاز اور رانا محمد فراز نون منتخب ہوئے تھے۔

  • قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےمتعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں این اے79 گوجرانوالہ تھری، این اے 81 گوجرانوالہ فائیو اور این اے 154 لودھراں کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق اپیلوں پرسماعت ہوئی تھی۔

    ان حلقوں سے سنی اتحاد کونسل کے احسان اللہ ورک، چوہدری بلال اعجاز اور رانا محمد فراز نون منتخب ہوئے تھے تاہم تینوں سیٹیں مسلم لیگ ن کو ملنے امکان ہے۔

  • سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی اسپورٹس ایسوسی ایشنز والے کرتے ہیں، خواجہ آصف برس پڑے

    سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی اسپورٹس ایسوسی ایشنز والے کرتے ہیں، خواجہ آصف برس پڑے

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے کھیلوں کی تنظیموں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتےجتنی اسپورٹس ایسوسی ایشنز والے کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، انھوں نےتین دہائیوں کے بعد ملک کو بڑا عزاز دیا۔

    وزیر دفاع قومی اسمبلی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اوردیگر کھیلوں کی تنظیموں پر برس پڑے اورکہا ہماری کھیلوں کی آرگنائزیشن میں جوبیٹھ جاتا ہے وہ بیٹھ ہی جاتا ہے، اتنی سیاست ایوان میں نہیں ہوتی جتنی اسپورٹس ایسوسی ایشن والے کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کھیلوں کی پی سی بی کے سوا ہماری ایسوسی ایشنزنے کھیلوں کو تباہ کیا ، ہماری اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو سیاست سے پاک کیا جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مبارک ہوپوری قوم کوہمارے اولمپک کے صدر تبدیل ہوگئے، پاکستان اولمپک ایسوسی سیشن کے صدر کو بھی میڈل دیں انہیں نے ایسوسی سیشن کی جان چھوڑ دی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاکی کا جو حال ہے دعا کریں ایک دوسرے کو ہاکیاں نہ ماریں، فٹبال اسٹیڈیم کے پیسے آتے ہیں اسٹیڈیم بنتا نہیں ،کہا جاتا ہے پانی سے اڑ گیا۔

  • قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا بلکہ سب سے لمبی تھرو کا ریکارڈ قائم کیا، ان کو ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایوان انہیں خراج تحسین کرتا ہے، انہوں نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔

    قومی اسمبلی میں قومی اسمبلی نے پاکستانی ایتھلیٹ کی شاندار کامیابی پر ستائشی قرارداد منظور کر لی گئی ، قراردادمیں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش کی گئی۔

    قومی اسمبلی نے پاکستانی ایتھلیٹ کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

    اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا پاکستانی ایتھلیٹ نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، اس کا مثالی استقبال ہوناچاہیے۔

  • قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے مںظور، اپوزیشن کا احتجاج

    قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے مںظور، اپوزیشن کا احتجاج

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا تاہم پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے پیش کیا گیا، قومی اسمبلی میں بل رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی نے پیش کیا۔

    ترمیمی بل پیش کرنے پر پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا ، اپوزیشن کے الیکشن ایکٹ بل کے خلاف نعرے لگائے جبکہ پی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کی قائمہ کمیٹی نے منظوری دی ، قائمہ کمیٹی نے کثرت رائے سے بل منظور کیا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما محمد علی خان الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں، ترمیمی بل غیرآئینی ہے ، بل کو کمیٹی میں بحث کیلئے بھجوایاجائے۔

    صاحبزادہ صبغت اللہ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل پر ہمارا مؤقف نہیں لیا گیا، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، عددی برتری کی وجہ سےاسٹینڈنگ کمیٹی سےبل پاس کیاگیا، ہمارے تحفظات کونہیں سنا گیا، یہ پاکستان کے24کروڑعوام کےمستقبل کاسوال ہے ہم سمجھتے ہیں یہ بل بدنیتی پرمبنی ہے۔

    اپوزیشن ارکان صبغت اللہ اورعلی محمد خان نے ترامیم پیش کر دیں ، صبغت اللہ نے کہا کہ یہ بل سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کے لئےہے ، سیاسی مقاصد کیلئے اس بل کو لایاگیا ہے۔

    وزیر قانون نے کہا کہ قانون سازی کرنا اس معزز ایوان کا اختیارہے، قانون سازی آئین کےروح کے عین مطابق ہے، 81 ارکان اسمبلی نے حلف دیا کہ یہ سنی اتحاد کونسل کےارکان ہیں ، علی محمدخان نے کہا قانون سازی ان کارستہ روکنےکیلئےہے، ان کے 88 لوگوں نےاللہ کو حاضر ناظرجان کر حلف نامہ جمع کرایا، ان کاتعلق پی ٹی آئی سےنہیں سنی اتحادکونسل سےہے۔

    اعظم نذیرتارڑ کا کہناتھا کہ آئین کے تحت جس جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ان کومخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، ہم ترمیم قانون کو واضح کرنے کیلئے لارہےہیں۔

    اپوزیشن ارکان صبغت اللہ اورعلی محمد خان کی بل میں ترامیم مسترد کردی گئی اور قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی 2024 کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔

    بل کے مطابق جو شخص تین دن میں کسی جماعت میں شامل ہوتووہ کسی اور جماعت میں نہیں جاسکتا، جس جماعت کی کوئی سیٹ نہیں وہ مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی۔

  • الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظوری کیلئے آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظوری کیلئے آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد: الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظوری کیلئے آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس ہوگا، جس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کابل منظوری کیلئےپیش ہوگا، بل حکومتی رکن بلال اظہر کیانی پیش کریں گے۔

    قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور پہلےہی بل کی منظوری دےچکی ہے، بل کے تحت الیکشن ایکٹ میں2 ترامیم متعارف کرائی گئی ہیں۔

    ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن میں فہرست جمع کرانی والی جماعت ہی مخصوص نشستوں کی اہل تصورہوگی اور 3دن میں کسی جماعت میں شامل رکن دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوسکے گا۔

  • قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی درندگی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی درندگی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں‌ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی درندگی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں اسماعیل ہنیہ کے قتل، فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی درندگی کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔

    نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی جانب سےاسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ، اسحاق ڈارنے قرارداد کے متن کو پڑھ کرسنایا۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحیت 44ہزار فلسطینی عوام کی شہادت ، ایران میں اسماعیل ہابیُہ کی شہادت اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔

    قرارداد میں اقوام متحدہ سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیاگیاہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کیا۔

    یاد رہے اسرائیل کی مذمت کیلئے آج پاکستان میں یوم سوگ منایا جارہا ہے، ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی، پورا پاکستان اور عالم اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشک بار ہے۔

    خیال رہے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تدفین آج دوحہ میں ہوگی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    گزشتہ روز تہران میں حماس سربراہ کی نماز جنارہ ایران کے رہبر اعلی نے پڑھائی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    حماس سربراہ کو اکتیس جولائی کوتہران میں ان کی رہائش گاہ میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

  • مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ: حکومت نے  قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کھو دی

    مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ: حکومت نے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کھو دی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کھو دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی، حکومتی اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستیں 210 ہو جائیں گی جبکہ اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 125 ہو جائے گی۔

    قومی اسمبلی میں ن لیگ کو14، پیپلز پارٹی کو 5، جے یو آئی ف کو 3 اضافی نشستیں ملی تھیں جبکہ کے پی سے جے یو آئی ف کو 10، ن لیگ ،پیپلزپارٹی کو7،7، اے این پی کو 1 اضافی نشست ملی تھی۔

    پنجاب سےن لیگ کو 23، پی پی کو 2، ق لیگ ،استحکام پاکستان پارٹی کو1،1اضافی نشست اور سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کو2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملی تھی۔

    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ، مخصوص نشستوں کی اہل قرار

    قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پی ٹی آئئ کے حق میں ہیں مخصوص نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت بن جائے گی۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کو معطل کر رکھا ہے، قومی اسمبلی میں معطل نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں 24 خواتین کی مخصوص نشستیں اور 3 اقلیتی نشستیں ، خیبر پختون خوا اسمبلی میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی مخصوص نشستیں معطل اور ی سندھ اسمبلی سے 2 خواتین کی مخصوص نشستیں اور 1 اقلیتی نشست معطل ہیں.

  • پیپلز پارٹی کی آج کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار

    پیپلز پارٹی کی آج کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے آج قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے چار ایم این ایز نامزد کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آج کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی نے قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کا فیصلہ کرلیا اور قومی اسمبلی اجلاس کیلئے چار ایم این ایز نامزد کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کے چار اراکین آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، آغا رفیع اللہ، قادر پٹیل، شبیر بجارانی اور اسد نیازی شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ پی پی کے ایم این ایز کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    بجٹ اجلاس میں مکمل شرکت کا فیصلہ وزیراعظم سے ملاقات سے مشروط کردیا گیا ہے ، وزیراعظم سے نتیجہ خیز ملاقات پر پی پی بجٹ اجلاس میں مکمل شرکت کرے گی۔

    پیپلزپارٹی نے بجٹ تقریر کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں علامتی شرکت کی تھی۔

  • بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا، اجلاس اسپیکر کی صدارت میں شام 5 بجے ہوگا.

    اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، جس کے تحت اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا

    موجودہ اجلاس میں فنانس بل25-2024 منظوری کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔

    اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے ، جس میں حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے۔

    اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اورہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہےگی، ہفتہ اوراتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی ، جس کے لئے حکومتی اراکین کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے اور حلقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔