Tag: قومی اسمبلی
-
میری زندگی کو طالبان سے خطرہ ہے، نبیل گبول
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نبیل گبول نے کہا ہے ان کی زندگی کو طالبان سے خطرہ ہے۔ مگر ایک ہفتے پہلے سندھ حکومت نے سیکیورٹی واپس لے لی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، ایم کیو ایم کے ایم این اے نبیل گبول نے بتایا ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اجلاس میں اگست دو ہزار تیرہ کی تاریخ سے جاری نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کا الرٹ پیش کیا گیا۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے تین اراکین اسمبلی کو طالبان سے خطرہ ہے، ان میں ایم این اے نبیل گبول، ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری شامل ہیں۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود سندھ حکومت نے ایک ہفتے قبل ان کی سیکورٹی واپس لے لی، کمیٹی کے چیئرمین شمیم احمد خان نے یقین دہانی کرائی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نبیل گبول کے لئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھے گی۔
-
قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی سندھ ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سفارش
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سفارش کردی ہے، الیکشن کمیشن حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ میں بتایا ہے کہ پنجاب میں تیس کروڑ بیلٹ پیپر کی چھپائی تیس جنوری تک ممکن نہیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کے خلاف بھی چار ہزار کے قریب اپیلیں دائر کی گئی ہیں، الیکشن کمیشن حکام کی بریفنگ کے بعد قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شیڈول کے مطابق ناممکن قرار دے دیا اور دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کی سفارش کردی ۔