Tag: قومی انسدادِ پولیو مہم

  • ملک میں رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    ملک میں رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

    اسلام آباد : ملک میں رواں سال کی دوسری قومی انسدادپولیومہم کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، مہم کے دوران چارکروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم سات روز تک جاری رہے گی۔

    مہم کے دوران 4 کروڑ 45 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ،،خیبر پختونخوا کے تینتس اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں یہ مہم چلائی جائے گی۔

    کراچی سمیت سندھ میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ، پنجاب میں دو کروڑ تیس لاکھ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چھبیس لاکھ پچپن ہزاراوراسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں چودہ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر، گھرجاکرپانچ سال تک کی عمر کے چارکروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور ساتھ ہی وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

    نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا بھر کے بچے پولیو سے محفوظ زندگی گزار رہے ہیں، پولیو کا مرض پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، دنیا بھر کے ممالک نے پولیو ویکسین کی بدولت پولیو کے مرض کو شکست دی۔

  • کراچی سمیت ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

    کراچی سمیت ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

    کراچی: ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔

    سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق رواں سال صوبے میں پولیو کےسولہ کیسز رپورٹ ہوچکےہیں، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جارہی ہے۔

    ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں تئیس لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ہائی رسک زون گلشن اقبال گڈاپ، بلدیہ سمیت دیگر متاثرہ یونین کونسلوں میں اتوارکو خصوصی پولیو مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

    ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرکے مطابق پولیو ورکرز کے تحفظات بدستور برقرار ہیں، آج سیکیورٹی نہ ملی تو مہم کل سے شروع کرینگے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ستائیس اضلاع میں چار روزہ پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے، صوبائی محکمہ صحت کےمطابق دو اکتوبرتک چودہ لاکھ پینتیس ہزارنوسو تیراسی بچوں کو پولیواور وٹامن اےکے قطرے پلائے جائینگے، مہم کیلئے چار ہزارنو سو بارہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ قلعہ عبداللہ اورپشین میں پولیو مہم اکتوبرکے وسط میں چلائی جائیگی۔

    ادھر مالاکنڈ ڈویژن میں چار روزہ پولیو مہم کےدوسرے روز سخت سیکیورٹی انتظامات کئےگئے ہیں، محکمہ صحت کےمطابق ایک لاکھ بیس ہزاربچوں کو قطرے پلانے کیلئے تین سوچالیس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

    رواں برس کراچی سمیت ملک بھرمیں پولیوکےمزید دس کیسز سامنے آگئے ہیں، جسکے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد ایک سو چوراسی ہوگئی ہے۔