Tag: قومی ایئرلائن

  • یورپ اور  برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی: یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

    بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔

    قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی بحالی کی امید ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلی گئیں ہیں۔

    خیال رہے ذرائع نے بتایا تھا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری نومبر 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان قومی ایئرلائن کے پچاس فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، ملکی اور بین الاقوامی گروپوں نے پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    یاد رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی کے کلاس بی کے حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔

  • بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جارہا ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز ٹورنٹو سے مسافروں کو لیکر لاہور اور پھر کراچی پہنچے گی جبکہ نجی ائیر لائنز کا بھی اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا، ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔

    رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔

  • پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ ممبران کو کون سی مراعات ملیں گی؟

    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ ممبران کو کون سی مراعات ملیں گی؟

    کرا چی: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، چیئرمین ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر طارق باجوہ صدارت کریں گے، اجلاس میں بورڈ ممبران کے لیے 50 ہزار روپے فی اجلاس فیس مقرر کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

    بورڈ ارکان کے لیے مفت ہوائی ٹکٹ، اندرون و بیرون ملک سفر کی اجازت لی جائے گی، بورڈ ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لیے رہائش کے لیے 20 ہزار روپے دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

    مفت ٹیلیفون سہولت، بورڈ ارکان اور فیملیز کے لیے مفت ہوائی سفر کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں شیئر ہولڈرز کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے نئے پلان کے حوالے سے بھی شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام شیئر ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    حکومت کا نیا فیصلہ، پی آئی اے کی نج کاری کب ہوگی؟

    واضح رہے کہ رواں ماہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے طیارے میں اچانک فنی خرابی ، ٹیکسی وے سے واپس آگیا

    پی آئی اے کے طیارے میں اچانک فنی خرابی ، ٹیکسی وے سے واپس آگیا

    کراچی : پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی وے سے واپس آگیا، قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 میں فنی خرابی پیدا پوئی ، جس کے بعد طیارہ ٹیکسی وے سے واپس آگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی کے 300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم طیارہ کو دوبارہ برج سے لگا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کے باعث پرواز ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

    قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے رمپ سے واپس آیا، فنی خرابی دور ہو گئی ہے، پرواز اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائے گی۔

  • پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ

    پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ

    اسلام آباد : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے ، نجکاری میں حسابات کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہوسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں مزید تاخیر کا خدشہ بڑھ گیا، قومی ایئرلائن کی نجکاری اگست کی بجائے ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نجکاری میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں کی جانچ پڑتال مکمل نہیں ہوسکی، تمام کمپنیاں کا ڈیو ڈیلیجنس ابھی جاری ہے۔

    ذرائع نے کلہا کہ دلچسپی لینے والی کمپنیوں کا کہنا ہے یورپ کے روٹس فعال ہوں تو مالیت کا درست اندازہ ہوگا تاہم حکومت پاکستان پی آئی اے کی یورپ فلائٹس فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔

    اس سلسلے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سمیت حکومت وزرا کردار ادا کریں گے۔

  • قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن کا کل سے آغاز، تفصیلات سامنے آگئیں

    قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن کا کل سے آغاز، تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی : قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن کا آغاز کل ہوگا، پی آئی اے کے سی ای او عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن جمعرات 9 مئی سے شروع کررہا ہے، جو 10 جون تک جاری رہے گا، پہلی حج پروازپی کے 717 لاہور سے مدینہ کیلئے صبح 8 بجکر 35 منٹ پر 333 عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد سے حج پرواز713مدینہ کیلئےشام 7بجکر10منٹ پر 327عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سی ای او عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

    ملتان سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے 715 مدینہ کیلئے 10 مئی کو روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 مدینہ کیلئے اللصبح 3 بجکر45 منٹ پر مدینہ روانہ ہوگی۔

    کوئٹہ سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے 1326 براستہ کراچی مدینہ 11مئی کو روانہ ہوگی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 717سیالکوٹ سے مدینہ کیلئے 19مئی کو حجاز کرام کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد اور کراچی سے عازمین حج روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ روانہ ہوں گے، پی آئی اے مجموعی طور پر34ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

    پی آئی اے اس سال 19ہزار سرکاری حج اسکیم اور15ہزار پرائیوٹ حجاز پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے۔

    پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن کے دوران بوئنگ777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کرے گا۔

  • سال 2023: قومی ایئرلائن کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی

    سال 2023: قومی ایئرلائن کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی

    کراچی : سال دوہزار تیئس قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا، ادارے کو 120 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا رہا لیکن انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ پی آئی اے نے ریکارڈ بزنس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی شاہانہ اڑان کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی، سال 2023ء میں قومی ایئرلائن اپنے تاریخ کے سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار رہا۔

    ایف بی آر اور پی ایس او کے ساتھ واجبات کے جھگڑوں نے ادارے شدید مالی نقصان سے دوچار کیا اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے کو ہونیوالی ادائیگیاں بھی متاثر ہوئیں۔

    سال 2023ء میں قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777، A320 طیارے کئی دنوں تک گراونڈ رہے جبکہ قومی ایئرلائن ایف بی آر اور پی ایس او کو اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے میں بھی قاصر رہا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سال 2023ء میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔

    سال 2023ء میں حکومت کی جانب سے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں تیزی آئی تو ملازمین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک بھی شروع کی۔

    سال کے آخری ماہ میں یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا آڈٹ بھی کیا، جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2024ء میں پی آئی اے کا برطانیہ اور یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگا۔

  • خسارے میں جانے والی پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا

    خسارے میں جانے والی پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا

    کراچی: خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جتنی دیر طیارہ اڑاؤ گے اتنا زیادہ الاؤنس ملےگا، انتظامیہ نے پی آئی اےکے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا، 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد جبکہ 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

    پی آئی اے بورڈ  آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الاؤنس میں اضافےکی منظوری دی جس کے تحت پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الاؤنس نہیں ملےگی، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الاؤنس ملے گا۔

    70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الاؤنس ملےگا،  71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الاؤنس دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الاؤنس 500  روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا، عالمی فلائٹس پرپائلٹس کو فی گھنٹہ الاؤنس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    پی آئی اے نے واضح کیا کہ فلائنگ الاؤنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملےگا، فلائنگ الاؤنس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا۔

  • قومی ایئرلائن پر ہوا بازوں کی کمی کا بحران منڈلانے لگا

    قومی ایئرلائن پر ہوا بازوں کی کمی کا بحران منڈلانے لگا

    کراچی: قومی ایئرلائن پر ہوا بازوں کی کمی کا بحران منڈلانے لگا ، ہوا بازوں کے جانے سے قومی ایئرلائن ایک نئے بحران میں مبتلا ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فضاؤں کا سینا چیرتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کبھی پاکستانیوں کے مکمل اعتماد اور دنیا بھر میں پاکستانی وقار کی علامت سمجھے جاتے تھے ، مگر شاہانہ اڑان کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی۔

    پی آئی اے کے ہوا بازوں کی تنخواہوں پر بھاری ٹیکسزنافذ کرنے پردو درجن سے زائد کپتانوں نے ایئر لائن کو خیرباد کہہ دیا۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت خطہ میں ایئربس 320 کے ہوا بازوں کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔

    پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن ناریجو نے کہا کہ پی آئی اے کے کپتانوں نے قومی ایئرلائن کو ہر ماہ لاکھوں روپے فیول کی بچت کرکے دی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کا رویہ غیر مناسب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے مشکلات کا دوچار قومی ایئرلائن سے ہوا بازوں کے جانے سے مزید بحران ادارے کیلئے نئی مشکل کھڑی کردے گا۔

  • حج کا ٹکٹ ، عازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    حج کا ٹکٹ ، عازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کرتے ہوئے پرائیوٹ حج کیلئے کرایہ 1180 ڈالر مقررکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا۔

    قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی ، قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کیلئے کرایہ 1180ڈالر مقرر کردیا۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 910 سے 1220ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں تاہم سرکاری حج کےتحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی ، پی آئی اے حج فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320 استعمال کرے گی۔