Tag: قومی ایوی ایشن پالیسی

  • مختلف ایئر سروسز لائسنسز کی کیٹگریز کی فیسوں میں اضافہ

    مختلف ایئر سروسز لائسنسز کی کیٹگریز کی فیسوں میں اضافہ

    کراچی : مختلف ایئرسروسز لائسنسز کی کیٹگریز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس میں پسنجرز اور کارگو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس اجرا سے قبل 6 سو ملین روپے پیڈ اپ کیپیٹل ضروری قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایوی ایشن پالیسی 2023 کے تحت مختلف ائرسروسزلائسنسزکی کیٹگریز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا، لائسنسز فیس میں اضافہ کی وجہ ہوابازی میدان میں مستحکم کمپنیوں کی موجودگی یقینی بنانا ہے۔

     

    پسنجرز اورکارگوریگولرپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس اجرا سے قبل 6 سو ملین روپے پیڈ اپ کیپیٹل ضروری قرار دیا جبکہ آر پی ٹی لائسنس کے لئے 1 سوملین روپے ابتدائی سیکورٹی ڈپازٹ بھِی لازمی قرار دیا ہے۔

    ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل اںٹریگیشن لائسنس کے لئے 50 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور10ملین کیش سیکورٹی ڈپازٹ ضروری ہو گا۔

    چارٹرسروس لائسنس کلاس ٹوکے لئے 100 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور20 ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ ، چارٹرسروس لائسنس کلاس ون کے لئے 50 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور10 ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ لازمی قرار دیا۔

    ایریل ورک لائسنس کلاس ٹوکے لئے 50 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور10 ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ، ایریل ورک لائسنس کلاس ون کے لئے20 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور10 ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ لازمی ہو گا۔

    فلائنگ اسکول لائسنس کلاس ٹو کے لئے20 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور10 ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ اور فلائنگ اسکول لائسنس کلاس ون کے لئے10 ملین پیڈ اپ کیپیٹل اور3 ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    گراونڈ اسکول لائسنس اجرا سے قبل 2 ملین روپے پیڈ اپ کیپیٹل اور1ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ لازمی ہوگا جبکہ پرائیوٹ ائرآپریشنز کلاس ٹوکے لئے 10ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ اور پرائیوٹ ائرآپریشنز کلاس ون کے لئے 5ملین ابتدائی کیش سیکورٹی ڈپازٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

  • قومی ایوی ایشن پالیسی2019کا مسودے کی منظوری دے دی گئی

    قومی ایوی ایشن پالیسی2019کا مسودے کی منظوری دے دی گئی

    کراچی : ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے قومی ایوی ایشن پالیسی2019کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے، پالیسی کا مسودہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے کی، اس موقع پر ایئرلائنز اور جنرل ایوی ایشن آپریٹرز کے سربراہوں اور نمائندے بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں قومی ایوی ایشن پالیسی2019کے مسودہ کی منظوری دی گئی، اجلاس کے مندوبین نے نئی ایوی ایشن پالیسی میں ائیرلائنز، جنرل ایوی ایشن آپریٹرز اور فضائی مسافروں کے لیے رکھے گئے فوائد اور مراعات کی تعریف کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی کا مسودہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا۔