Tag: قومی بچت

  • قومی بچت  کے اسلامی سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    قومی بچت کے اسلامی سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد: قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا، جس کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک سال کیلئےسروا سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کردیا گیا، نئے شرح منافع کا اطلاق 5 ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ پانچ سال کیلئےسروا ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 15.12 فیصد کردیاگیا، پانچ سال کیلئےسروا ٹرم کانیا شرح منافع 5 ستمبر سےکی گئی سرمایہ کاری پرہوگا۔

  • قومی بچت اسکیموں میں  سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : ادارہ قومی بچت  نے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئے سرٹیفیکٹس ‘سروا اسلامک’ متعارف کرا دیئے، سروا اکاونٹ کا سالانہ شرح منافع 20.8 فیصد ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگ نے نئے سرٹیفکیٹس متعارف کرادیے ، سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے نئے سرٹیفیکٹس ‘سروا اسلامک’ متعارف کرائے گئے۔

    سروا اکاؤنٹ کا سالانہ شرح منافع 20 اعشاریہ 8 فیصد ہوگا جبکہ تین سال کا شرح منافع اٹھارہ فیصد، پانچ سال کا شرح منافع بارہ اعشاریہ آٹھ چار فیصد ہو گا۔

    نیشنل سیونگ کا کہنا ہے کہ سروا سیونگ اکاؤنٹس کا شرح منافع 19اعشاریہ 50 فیصد تک ہوگا۔

  • انعامی بونڈز کیش کرانے سے متعلق اہم خبر آگئی

    انعامی بونڈز کیش کرانے سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی : انعامی بونڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، انعامی بانڈ 30 جون 2023 تک کیش کرایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت نے انعامی بونڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اب 7500 روپے والا انعامی بانڈ 30 جون 2023تک اور 15 ہزار روپے والا انعامی بانڈ 30جون 2023 تک کیش کرایا جاسکے گا۔

    نوٹی فکیشن میں کہنا تھا کہ 25ہزار روپےوالا انعامی بانڈ30جون 2023 اور 40 ہزار روپے والا انعامی بانڈ 30جون 2023 تک کیش کرایاجاسکے گا۔

    ادارہ قومی بچت نے کہا ہے کہ اب بانڈہولڈرز یہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں بھی جمع کراسکتےہیں اور سرکاری سرمایہ کاری کے سرٹیفکیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔

    س سےپہلے یہ تاریخ 29مارچ 2022کوختم ہوگئی تھی

  • اخراجات کی بچت، صدر اور وزیرِ اعظم ایک ہی طیارے میں اسلام آباد روانہ

    اخراجات کی بچت، صدر اور وزیرِ اعظم ایک ہی طیارے میں اسلام آباد روانہ

    کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورۂ کراچی ختم کر کے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہم راہ ایک ہی طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بچت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے الگ الگ طیاروں میں سفر کے اخراجات سے بچتے ہوئے صدرِ پاکستان کے ساتھ ایک ہی طیارے میں واپسی کا سفر اختیار کیا۔

    وزیرِ اعظم کی آمد اور روانگی کے مواقع پر ایئر فیلڈ کو بھی بند نہیں کیا گیا، ماضی میں وی آئی پی موومنٹ پر 15 سے 20 منٹ ایئر فیلڈ بند کی جاتی تھی۔

    ایئر فیلڈ بند کر کے شیڈول طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے لاکھوں کا ایندھن ضائع ہو جاتا تھا، وزیرِ اعظم کے کراچی دورے کے موقع پر یہ ایئر فیلڈ بند نہیں کی گئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے: وزیرِ اعظم


    خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر تھے، اس دوران انھوں نے ریاستی مہمان خانے میں کئی اہم اجلاسوں کی صدارت کی، بعد ازاں گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان  وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد سے سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ خود بھی کفایت شعاری پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

  • سی ڈی این ایس نے 20 فیصد زائد کی بچتیں وصول کر لیں

    سی ڈی این ایس نے 20 فیصد زائد کی بچتیں وصول کر لیں

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکی پہلی سہ ماہی ( جولائی تا ستمبر 2014ء) کے دوران سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) نے 20 فیصد تک زائد کی بچتیں وصول کی ہیں۔

    جولائی تا ستمبر2014ءکے دوان سی ڈی این ایس کی بچت وصولیاں60 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران44 ارب روپے اکٹھے کئے گئے تھے۔ سی ڈی این ایس کے حکام کے مطابق رواں سال 2014ءکےلئے 220 ارب روپے کی بچتوں کی وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ پرائز بانڈزکی مد میں 65 ارب روپے اکھٹے کرنے کا ہدف ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ نے قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کی غرض سے ملک بھرمیں قائم قومی بچت مراکز کی 140 شاخوں میں 80 کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ نیٹ ورک کی توسیع کے سلسلے میں مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے تاکہ قومی بچت کی سکیموں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کےلئے لوگوں کو متوجہ کیا جاسکے جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔