Tag: قومی بچت اسکیم

  • قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

    قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا، شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 25 مارچ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 25 مارچ سے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنر بینفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 11.28 فیصد سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر کردیا گیا، شہدا ویلفیئر اکاؤنٹ پر 11.52 فیصد اور اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 8.80 فیصد منافع کر دیا گیا۔

    1 لاکھ مالیت کے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 4 ہزار 200 کی جگہ 4 ہزار 400 منافع مقرر کردیا گیا، 1 لاکھ کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 940 روپے سے بڑھا کر 960 روپے کر دیا گیا۔

    اسی طرح 1 لاکھ مالیت کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ 750 کے بجائے 780 روپے منافع ملے گا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ مالیت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر 7 ہزار 400 روپے ملیں گے، سیونگ اکاؤنٹس پر موجودہ شرح منافع برقرار رہے گی۔

  • نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    اسلام آباد : قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ کر دیا گیا، نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس بیس فیصد جبکہ پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ کردیا ، قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس بیس فیصدکردیا گیا جبکہ گزشتہ سال ٹیکس دس فیصد تھا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا نیشنل سیونگز میں ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شہریوں کیلئے سہولت ہوگی، نان فائلر شہری ٹیکس کمشنر کو تحریری درخواست دیکراستثنیٰ لے سکتے ہیں، نان فائلر شہری کو تحریری درخواست میں ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، ٹیکس کمشنر نان فائلر کی درخواست پر30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 لاکھ سےتک بینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح20 فیصد ہوگی جبکہ 5 لاکھ سے زائد پربینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح30فیصد ہوگی۔

    سکوک بونڈپر نان فائلر کیلئےٹیکس کی شرح 30فیصد ہوگی جبکہ سکوک بونڈ میں 10 لاکھ تک سرمایہ کاری پرٹیکس کی شرح 20فیصد ہوگی۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا ، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر 48 بیسز پوائنٹس بڑھ گئے تھے۔

  • قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

    قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر 48 بیسز پوائنٹس بڑھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافے کے بعد پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس میں منافع کی نئی شرح 14.76 فیصد ہوگئی، مستقل آمدنی میں منافع کی نئی شرح 12.69 فیصد ہے۔

    حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 650 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد سیونگ سرٹیفکیٹس پر ملنے والا منافع 5700 سے روپے سے بڑھا کر 6350 روپے کردیا گیا ہے۔

    ماہانہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع 40 روپے ماہانہ اضافے کے ساتھ 1190 روپے سے بڑھا کر 1230 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

    ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 80 روپے ماہانہ اضافے کے ساتھ 1000 روپے سے بڑھ کر 1080 روپے ماہانہ، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کے لیے منافع 570 روپے اضافے کے ساتھ 2450 روپے سے بڑھا کر 3020 روپے کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کے لیے منافع 1150 روپے اضافے کے ساتھ 4940 روپے سے بڑھا کر 6099 روپے کردیا گیا ہے۔

    بارہ ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹ کے لیے منافع 2300 روپے اضافے کے ساتھ 9980 روپے سے بڑھا کر 12280 روپے اور سیونگ اکاؤنٹ کا سالانہ منافع 8 اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھا کر 10 اعشاریہ 25 فیصد سالانہ کردیا گیا ہے۔

  • قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

    قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

    اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے تمام قومی بچت اسکیموں میں منافع کو 2.78 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی شرح منافع کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بیواؤں اورشہدا کے خاندانوں کے لیے قومی بچت اسکیمز کے منافع میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع12.47 فیصد کردیا گیا ہے۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا منافع 14.28 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے۔

    اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 11.4 فیصد کردی گئی ہے۔

    گزشتہ سال 30 جون سے اب تک یہ قومی بچت اسکیموں کے منافع میں پانچویں بار کیا جانے والا اضافہ ہے۔

    نئے اضافوں کے بعد بہبود سیونگز میں ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر 1190 روپے، ریگولر انکم میں ایک لاکھ پر 1000 روپے جبکہ اسپیشل سیونگز میں 950 روپے منافع ملے گا۔

  • قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری پر منافع بڑھا دیا گیا

    قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری پر منافع بڑھا دیا گیا

    کراچی: حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری پر منافع بڑھا دیا گیا ہے، تمام اسکیمز پر منافع کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری پر منافع بڑھا دیا گیا ہے، سب سے زیادہ منافع پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ پر دیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”منافع کا اطلاق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی ہوگا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق بہبود سیونگز پر منافع کی شرح 14 اعشاریہ 2 فیصد کردی گئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 12 فیصد منافع دیا جائے گا۔

    منافع کا اطلاق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی ہوگا جبکہ تمام اسکیمز پر منافع کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12 اعشاریہ 4 فیصد کردی گئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 12 فیصد منافع ملے گا۔

    مزید پڑھیں: قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کر دیا گیا

    اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی ہے، سیونگز اکاؤنٹ پر ساڑھے 8 فیصد منافع دیا جائے گا۔

  • پینشنرز اور بیواؤں کیلئے خوشی کی خبر

    پینشنرز اور بیواؤں کیلئے خوشی کی خبر

    کراچی : قومی بچت اسکیم کی جانب سے منافع میں نصف فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا، بہود سیونگز پر شرح منافع  10.2 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح سود 5 فیصد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت کی جانب سےمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر ہوگا، اعلامیہ کے مطابق بہبود سیونگز، اور پینشنر بینفیٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں 0.12 کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ دو فیصد اضافے کے ساتھ آٹھ اعشاریہ تین فیصد ہوگیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع صفر اعشاریہ تین فیصد بڑھایاگیا ہے، سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع میں نصف فیصد اضافے کے بعد پانچ فیصد ہوگیا ہے۔

    قلیل مدتی سرٹیفیکیٹ پر بھی منافعے کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل کے آخر میں بھی قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • قومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا اعلان

    قومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا اعلان

    کراچی: قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا گیا جس کا اطلاق یکم اگست دو ہزار سولہ سے ہوگا۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں شرح منافع میں کمی کا اعلان کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز(پی آئی بیز) کی کم قیمتیں ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح سات اعشاریہ تین تین فیصد ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع چھ اعشاریہ ایک تین فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح چھ اعشاریہ تین فیصد ہوگی ۔

    سیونگ اکاؤنٹس کیلئے شرح منافع تین اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگی، بہبود سیونگز اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع نو اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے۔

    نیشنل سیونگز کے مطابق شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز کی قیمت میں کمی ہے۔