Tag: قومی بچت اسکیموں

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم اعلان

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کا اعلان کردیا، شرح منافع میں کمی کااطلاق 24 اپریل سےہوگا، مختلف اسکیموں پرشرح منافع میں تین فیصد تک کی کمی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کردی اور وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ ڈیفنس سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع میں 1.86 فیصد کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیفنس سرٹیفکیٹ کا نیا شرح منافع 8.54 فیصد ہوگیا ہے۔

    اسی طرح بہبود ، پنشن سرٹیفیکیٹ میں شرح منافع 1.92 فیصد کمی سے 10.32 فیصد ہوگیا جبکہ ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی شرح 2.8 فیصدکمی سے 8.28 فیصد ہوگئی ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پرشرح منافع میں تین فیصد کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع آٹھ فیصد ہوگیا جبکہ شہدا فیملی سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.32فیصد ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے ریٹس کا اطلاق چوبیس اپریل سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    خیال رہے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کے لیے وزارت خزانہ نے قانونی مسودہ جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ قومی بچت اپنے40لاکھ صارفین کی جانچ پڑتال کےلیے نادرا سےمدد حاصل کرے گا اور مشکوک افرادکی نشاندہی کیلئے یواین ایس سی کی فہرست کوبھی چیک کرے گا۔

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    کراچی: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کے لیے وزارت خزانہ نے قانونی مسودہ جاری کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز انجم وہاب کے مطابق سیونگ اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شناخت کیلئے قانون تیار  کرلیا گیا جس سے منی لانڈرنگ، دہشت گرد جماعتوں کی فنڈنگ کے خلاف ایکشن میں مدد ملے گی۔

    وزراتِ خزانہ نے قانونی مسودہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی بچت اپنے40لاکھ صارفین کی جانچ پڑتال کےلیے نادرا سےمدد حاصل کرے گا اور مشکوک افرادکی نشاندہی کیلئے یواین ایس سی کی فہرست کوبھی چیک کرے گا۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کےمطابق سرمایہ کاروں کی پہلے جانچ کی جائے گی اور اُن سے ذرائع آمدن پوچھے جائیں گے جبکہ پیسہ انویسٹ کرتے وقت انہیں اپنا شناختی کارڈ سمیت تمام معلومات فراہم کرنا ہوگی۔

    مزید پڑھیں: قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بری خبر

    سمندر پار مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی پاسپورٹ، اوورسیز شناختی کارڈ دینا لازم ہوگا، علاوہ ازیں انہیں موجودہ رہائشی پتہ، رابطہ نمبر، ای میل ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔

    کسی کمپنی کی جانب سے ہونے والی سرمایہ کاری پر اُس کا رجسٹریشن اور نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) فراہم کرنا ہوگا ساتھ ہی انہیں اپنے ذرائع آمدن اور کل اثاثوں کو کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں دواعشاریہ تین تین فیصد تک کی کمی کی تھی جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوا۔

  • پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    کراچی : پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری، قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کردیا گیا، اسکیموں کے منافع میں ایک فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارے قومی بچت کے اعلامیہ میں اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد اضافے کے ساتھ نو اعشاریہ صفر پانچ فیصد ہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق شہدا فیملی، بہبود اور پنشنرز سیونگز پر منافع میں صفر اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد منافع کی شرح دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔

    اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھ کر 7.6 فیصد کردی گئی، سیونگز اکاؤنٹس پرایک فیصد اضافے سے منافع چھ فیصد ہوگیا ہے جبکہ ریگولرانکم اور اسپیشل سیونگز پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔

    ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع 0.74 سے بڑھ کر 8.78 فیصد کردیا گیا ہے۔

    ادارے قومی بچت کا کہنا ہے کہ اضافہ کا مقصد پینشن اور لمبے عرصے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر منافع دینا ہے، اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کے باعث بچت اسکیموں کا منافع مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے جولائی میں بھی قومی بچت اسکیم کی جانب سے منافع میں نصف فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا،جس کے بعد  بہود سیونگز پر شرح منافع  10.2 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح سود 5 فیصد ہوگئی تھی۔

  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافعے میں کمی

    قومی بچت اسکیموں کے شرح منافعے میں کمی

    اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے ، جس کے باعث بیواؤں اور بزرگ پینشنرز کی آمدنی میں کمی ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں بھی کمی کردی ہے، منافعے میں کمی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

    نئے ریٹس کے تحت بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر صفر اعشاریہ چار آٹھ فیصد کمی کے بعد دس اعشاریہ آٹھ فیصد منافع ملے گا یعنی بیواؤں ،بزرگوں اور پینشنرز کو ایک لاکھ روپے کی سرمایا کاری پر ملنے والے منافع میں چالیس روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

    ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد کمی سے آٹھ اعشاریہ نو دو فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر اعشاریہ چھ فیصد کمی سے سات اعشاریہ چھ فیصد اور سیونگ اکاونٹس پر منافع اعشاریہ چھ پانچ فیصد کمی سے چار اعشاریہ ایک فیصد کردیا گیا ہے۔