Tag: قومی خزانہ

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن: چیف جسٹس کا آئی جی پنجاب کو مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن: چیف جسٹس کا آئی جی پنجاب کو مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم

    لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے سپریم کورٹ رجسٹری لاہورمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کوانصاف نہ ملنے پرنوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب کوحکم دیا ہےکہ تاخیرکی وجوہات اورتفصیلات عدالت میں پیش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزاتوارسپریم کورٹ رجسٹری لاہورمیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل کے متاثرین کوانصاف میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے تاخیر کی وجوہات اورتفصیلات طلب کرلی۔ چیف جسٹس ثاقب نثارسے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی سے ملاقات  بھی کی، اس دوران شہید خاتون کی بیٹی نے چیف جسٹس نےدرخواست کی کہ 4 سال گزرنےکےبعد بھی انصاف نہیں ملا۔

    جسٹس ثاقب نثارنے متاثرہ خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا میرے ہوتے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے انصاف ضرورملے گا، انہوں نے آئی جی پنجاب سے تاخیرکی وجوہات اورتفصیلات جلد ازجلد رپورٹ کی صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    صاف پانی پراجیکٹ

    چیف جسٹس نے صاف پانی کےحوالے سے لیے گئے ازخودنوٹس کی سماعت بھی کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نےصاف پانی کےسی ای او کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سب کا احتساب ہوگا اورقوم کی ایک ایک پائی وصول کروں گا۔

    نوٹس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے پنجاب کی صاف پانی کمپنی میں4 ارب روپے کے اخراجات کا اعتراف کیا۔

    چیف سیکریٹری نےعدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ منصوبے پر 4 ارب روپے لاگت آنے کے باوجود عوام کو پینے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی مسیر نہیں آیا، مذکورہ کمپنی کے معاملات بہتر ہونے کے بجائے مزید نیچے آتے جارہے ہیں۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کمپنیوں میں تقرریاں کرنے والوں سے پیسے وصول کیے جایئں گے اور تمام کمپنیوں کے سی ای اوز کو سرکاری ملازمت کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کے بھائی اور ان کی بیگم کو کس اہلیت کی بنیاد پر بورڈ آف ڈائریکٹرز میں رکھا گیا ہے، جب تک عدلیہ موجود ہے کوئی سفارش یا رشوت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے اخراجات اشتہاری مہم پر خرچ کیے گئے لیکن منصوبے کی تکمیل نہ ہوسکی، 14 لاکھ دے کر سرکاری ملازم کو نوازا جارہا ہے تاکہ کام کروایا جاسکے۔


    لاہور میں آرسینک ملا پانی‘ چیف جسٹس ثاقب نثار برہم


    سپریم کورٹ میں صاف پانی کے سابق سی ای اوکا کہا ہے کہ پانی کے ماہرین کو بیرون ملک سے بلانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نےاختیارات نہ ہونے کے باوجود احکامات دیئے تھے۔ ہم نے وزیراعلیٰ کے احکامات پرعمل درآمد کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی خزانے کے 11 ارب سرکاری دفاتروں پر خرچ

    قومی خزانے کے 11 ارب سرکاری دفاتروں پر خرچ

    اسلام آباد: قومی خزانے کے استعمال کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ دنیا بھر میں قائم پاکستانی سرکاری دفاتر پر 11 ارب سے زائد کے اخراجات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اخراجات کی تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں بند پاکستانی سفارتخانوں پر بھی لاکھوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ ایک ملازم قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا پڑ رہا ہے۔

    دستاویزات کے مطابق یمن میں عارضی طور بند دفتر پر ماہانہ 4 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں صرف ایک ملازم پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے۔

    دستاویزات میں 122 ممالک میں قائم پاکستانی مشنز پر آنے والے اخراجات اور ملازمین کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ ان میں گلاسکو، دبئی اور برونائی میں قائم پاکستانی مشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

    وزارت داخلہ کے مطابق 122 ممالک میں قائم پاکستانی کمشنز میں 19 سو 62 ملازمین تعینات ہیں۔ سال 16۔2015 میں بیرون ملک قائم دفاتر پر 11 ارب سے زائد کے اخراجات آئے۔ موجودہ دور حکومت میں 1001 ملازمین بیرون ملک دفاتر میں بھجوائے گئے۔