Tag: قومی سلامتی اجلاس

  • قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعلی کے پی کے  نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعلی کے پی کے نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    اسلام آباد : قومی سلامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گفتگو سامنے آگئی، جس میں کہا کوئی غلطی ہوئی ہے تو سبق سیکھناچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    وزیراعلی کے نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کہا کہ میں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں دہشت گردی سے متعلق پالیسیوں میں غلطی کی نشاندہی کی ہے اور کہا اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس سے سبق سیکھنا چاہئیے۔

    علی امین کا کہنا تھا کہ ہمیں غلطی کا پتہ چلنے پر اصلاح کرنی چاہئیے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئیے، ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر نظر ثانی کرنا ہو گی ،

    وزیراعلیٰ نے ملٹری ٹرائل سے متعلق موقف اپنایا کہ سویلِنز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے، ہمارے جو لوگ کہیں داخل ہوئے ہیں تو وہ پارٹی پالسی نہیں ہیں جو لوگ گئے ، وہ مسلح نہیں تھے، کچھ لوگ نادانی میں پارٹی پالیسی کے خلاف گئے تو ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئیے۔

    جس پر شہباز شریف نے کہا قومی مسئلے پر بھی پی ٹی آئی کے لوگ نہیں آئے، تو جواب میں علی امین نے کہا کہ میں اسی پارٹی کا وزیر اعلی ہوں ، آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا ریزرو سیٹس نہیں ملی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن نہیں ہو رہا ،ہماری پارٹی کے لوگوں کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا معاملہ بھِی اٹھایا ، اگر بانی سے ملاقات کر لینے دیتے تو پی ٹی آئی آجاتی۔

  • قومی سلامتی اجلاس، اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت آ گئی

    قومی سلامتی اجلاس، اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت آ گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت پر اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت آ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اجلاس میں ہمیشہ شریک ہونے کے خواہش مند ہوتے ہیں، تاہم قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر اعظم بعض اپوزیشن لیڈرز کے تحفظات پر شریک نہیں ہوئے۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بعض اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا، سیکریٹریٹ نے پھر اپوزیشن رہنماؤں کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا۔

    بیان کے مطابق وزیر اعظم اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے خود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

    ’ہم شہادتیں دیتے ہیں اور آپ فوج مخالف نعرے لگاتے ہیں‘ آرمی چیف کا محسن داوڑ سے مکالمہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ اس اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی تھی اور وزیر اعظم عمران خان اس سےآگاہ تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ پہلے سے یہ طے تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں اجلاس میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن ہوں۔

    وزیر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کے سامنے خصوصی طور پر افغانستان، مقبوضہ کشمیر اور اندرونی سیکیورٹی پر بات ہوئی۔

  • جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

    جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی اور کہا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کوبھارت کےغیرذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

    بھارت کےخودساختہ دعوے یکسر مسترد


    اجلاس میں بھارت کے خود ساختہ دعوے یکسر مستردکردیئے گئے  اور کہا گیابھارتی اقدام مقامی سطح پرہونےوالےانتخابات کیلئےفائدہ اٹھانےکی کوشش ہے، اس سے علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔

    دراندازی کی جگہ بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کیلئے اوپن کرنے کا اعلان


    حکومت نے دراندازی کی جگہ بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کیلئے اوپن کرنے کا اعلان کردیااور کہا عالمی برادری خود آکر زمینی حقائق دیکھیں۔

    پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان


    اجلاس میں پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی ،تینوں افواج کےسربراہان کی شرکت کریں گے جبکہ وزرائےخارجہ، دفاع، خزانہ اور دیگر سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بھارتی طیاروں کی دراندازی پر قومی سلامتی سےمتعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں عسکری حکام ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوئے۔

    قومی سلامتی سےمتعلق اجلاس میں پاک فضائیہ کےاعلیٰ حکام نے بھارتی طیاروں کی دراندازی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

    واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈکی تصاویرجاری بھی کی۔

    خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    قومی سلامتی اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا تھا اورکہا تھا کہ  یہ نیا پاکستان ہے، ریاست اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم امور زیرغور

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم امور زیرغور

    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جس میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان کےدورہ سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے، اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویزخٹک سمیت خارجہ کے وزرا اور وزیر مملکت داخلہ شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق بھی غور کیا جائے گا، دفترخارجہ حکام کلبھوشن یادیوکیس پر بریف دیں گے۔

    بھارت کے پلوامہ ڈرامہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد کا پاکستانی ہیروفرمان علی خان کے نام سے ہیلتھ سینٹرقائم کرنے کا اعلان

    یاد رہے دو روز قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان اسلام آباد پہنچے تھے، وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اورولی عہد کی ون آن ون ملاقات میں باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سات تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں بھارتی وکیل پاکستان کے سوالوں کا جواب نہ دے سکا

    دوسری جانب بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں زیرسماعت ہے، گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں بھارتی وکیل عالمی عدالت میں پاکستان کے سوالات کے جواب نہیں دے سکا۔

  • قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

    قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے آرمی چیف کو دورہ چین سے متعلق آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ چین پربھی بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے آرمی چیف کو دورہ چین سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں عسکری قیادت،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں داخلی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ‌جاری

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لیں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کا امکان ہے۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امورزیر غور آئیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں

  • لاہور: قومی سلامتی اجلاس کیس،وفاقی حکومت کونوٹس جاری

    لاہور: قومی سلامتی اجلاس کیس،وفاقی حکومت کونوٹس جاری

    لاہور:قومی سلامتی اجلاس کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیےاور15 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ میں قومی سلامتی اجلاس کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزارسابق وزیرقانون بابراعوان نے موقف اختیارکیا کہ ان کیمرہ اجلاس کی خبر لیک کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاک فوج کی بدنامی ہوئی۔

    بابراعوان نے التجاکی کہ حکومت نے انکوائری کااعلان کیاتھا،درخواست میں سیکریٹری وزارت داخلہ کو انکوائری کے نتائج منظر عام پر لانے،ذمہ داروں کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دینے کی گزارش کی گئی۔

    مزید پڑھیں:نواز شریف احتساب سےبھاگ رہےہیں،اعتزازاحسن

    یاد رہےکہ آج صبح اسلام آباد میں اعتزازاحسن کا کہناتھاکہ نوازشریف احتساب سے فرار ہورہے ہیں۔کسی بھی ادارے نے وزیراعظم نوازشریف کے احتساب کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

    واضح رہےکہ عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔