Tag: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کے پی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کے پی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کشمیر، فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 5گھنٹےجاری رہا جس میں بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر توثیق اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو مزید انتظامی اور مالی اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا، فاٹا انضمام سے متعلق سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا میں رواں سال اکتوبر میں بلدیاتی اور اپریل 2019 میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ فاٹا میں رائج ایف سی آر کو صدارتی حکم کے ذریعے منسوخ کیا جائے گا۔

    پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ قانونی اور انتظامی معاملات طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی نے آئندہ دس سالوں کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی بھی توثیق کردی۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے کشمیر، فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا، سرتاج عزیز نے کمیٹی کو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان اصلاحات پر بریفنگ دی، اجلاس میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو مزید انتظامی اور مالی اختیارات دینے اورپانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کو اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا بھی جائزہ اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی، شرکا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پراجاگر اور بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سے اقوام عالم کو آگاہ کیا جائے، اس موقع پر  وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے اوآئی سی اجلاس کے حوالے سے بھی شرکاء کو اعتماد میں لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا. اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور اہم وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

    پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس طویل اجلاس میں  بھارت کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

    اس اجلاس میں ملک کو اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجزکا بھی جائزہ لیا گیا، ساتھ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پربھی غورکیا گیا۔

    اجلاس کے شرکا نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پراجاگر کیا جائے، بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سےاقوام عالم کو آگاہ کیا جائے۔

    اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پربھی اجلاس کےشرکا کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مغربی سرحدوں پرسیکیورٹی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نےاوآئی سی اجلاس کےحوالےسےشرکا کو اعتماد میں لیا۔

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر مسلسل بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے ہونے والے سفارتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اسی ہفتے 14 مئی کو نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں نوازشریف کابیان متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا تھا اور نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں علاقائی سلامتی اور کنڑول لائن پر بھارتی جارحیت کا معاملہ زیرغورآئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے جبکہ وزرائے داخلہ،خارجہ اور دفاع بھی موجود ہوں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور قومی داخلی سلامتی کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے اور قومی وداخلی سلامتی کے معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم فلسطینیوں پر مظالم کےخلاف او آئی سی کے ترکی میں ہنگامی اجلاس میں شرکت سے متعلق بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے کہ اسی ہفتے 14 مئی کو نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں نوازشریف کابیان متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا تھا اور نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔

    اجلاس میں شرکاء کی جانب سے  بھی متفقہ طور نواز شریف کے بیان کی مذمت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حقیقت کو پس پشت ڈال کرذاتی ،جھوٹی اختراعات کومسترد کرتے ہیں، بھارت نے تفتیش کے دوران متعدد بار تعاون سے انکار کیا، بھارت نے مرکزی ملزم تک رسائی دینے سے بھی انکار کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب

    بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب

    اسلام آباد: سرحدی علاقوں میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کامشاورتی اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحدوں پر در پیش صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سرحدی علاقوں میں بھارتی جارحیت پربات چیت کی جائے گی اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    وزیرِاعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں تمام سروسزچیفس ، چیئرمین جوائنٹ اسٹاف ، وفاقی وزیرِدفاع، وفاقی وزیرِداخلہ ، وفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات اور وزیرِاعظم کے مشیر سلامتی سمیت اوردیگر سنیئرحکام شرکت کریں گے۔

  • وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، تین وزراء اعلی،عسکری قیادت اور پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف نے شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملک کا سیاسی ماحول گرم ہے، سیاسی ہلچل کو کیسے نارمل کیا جائے وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت تین صوبوں کے وزراء اعلی اور تمام پالیمانی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے، قومی سلامتی کانفرنس کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آپریشن ضرب عضب اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے، تحریک انصاف نے قومی سلامتی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھی اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا ہے۔