Tag: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس

  • قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی

    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کرائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کمیٹی روم 2کی بجائے قومی اسمبلی ہال میں ہوگا ، شرکاکی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی اور قومی اسمبلی کے دفاتر کوبندکردیاگیا، عمارت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کرائی جائے گی۔

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

    خیال رہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج سہہ پہر تین بجے ہوگا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کریں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شرکا کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال سمیت افغانستان،بھارت اورمقبوضہ کشمیرسےمتعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ امریکا کی جانب سے فضائی اڈوں کے مطالبے اور خطے کے امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

  • ‘قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے’

    ‘قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے ، اجلاس کامقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، آج وزیر اعظم کی زیر قیادت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا، وزرائےاعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اورعسکری قیادت شریک ہوگی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس کامقصد کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا ہے، مقصدوائرس پرقابو پانے کی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ بھی ہے، عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے، کرونا وائرس کےعالمی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے پر ترجیحات طے ہوں گی۔

    خیال رہے کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس، کرونا وائرس پر ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع

    اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔