Tag: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں عسکری حکام پارلیمانی قیادت کو اہم قومی امور پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہوگا، اسپیکراسد قیصراجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شرکا کو عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی امورپر بریفنگ دی جائے گی۔

    اس موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اسٹاف کا داخلہ بھی محدود کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شاہ محمود قریشی ، بلاول بھٹو، طارق بشیر چیمہ مدعو، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی،شیخ رشید، پرویز خٹک، اعجاز شاہ، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز بھی شرکت کریں گے۔

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی، صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس آج ہوگا، جس میں افغانستان،بھارت اورمقبوضہ کشمیرسےمتعلق امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آج سہہ پہر تین بجے ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کریں گے جبکہ پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شرکا کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال سمیت افغانستان،بھارت اورمقبوضہ کشمیرسےمتعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ امریکا کی جانب سے فضائی اڈوں کے مطالبے اور خطے کے امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ م

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں امریکا کے’’ڈومور‘‘پر ’’نو مور‘‘ کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جنگ کا حصہ بن کرستر ہزارجانیں قربان کردیں ، اڈے مانگنے والے امریکا نے کیا ہماری قربانیاں تسلیم کیں؟ الٹا ہمیں دوغلے پن کے طعنے دیے اور افغانستان میں اپنی ناکامی کاذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امن میں تو اتحادی ‏ہوسکتے ہیں کسی تنازع میں نہیں، اپنی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرنا، امریکاکی جنگ میں کہتاتھاکہ ‏ہمارااس سے کیا تعلق ہے، میں کہتاتھاکہ القاعدہ افغانستان میں موجودہے پاکستان میں نہیں ہمارا کیا ‏کام ہے کسی اورکی جنگ میں شامل ہوں۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامی کی پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔

    اجلاس میں وزرات خارجہ و دفاع کی جانب سے ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی کی صورتحال بھی زیرغور آئےگی۔

    کمیٹی میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر ،گورنر اور وزیراعظم گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں۔

    وفاقی وزراءمیں شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، اعظم خان سواتی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید احمد، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ممبران قومی اسمبلی اسعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، امیر حیدراور اعظم خان کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : فارن آفس میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی

    سینیٹرز میں مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر حاصل خان بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، محترمہ ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انور الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان بھی کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

    یاد رہے 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور عسکری پہلو ہیں، سیاسی محاذ پر فارن آفس میں خصوصی کشمیر ڈیسک قائم کی جارہی ہے جبکہ عسکری محاذ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔