Tag: قومی سلامتی کے مشیر

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے استعفیٰ لے لیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے استعفیٰ لے لیا

    واشنگٹن: طالبان سے مذاکرات کی معطلی کے آفٹر شاکس سامنے آنے لگے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر  جان بولٹن سے استعفیٰ لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بڑی تبدیلی آئی ہے، جان بولٹن اب امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر نہیں‌ رہے.

    اس ضمن میں امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں تفصیلات فراہم کی ہیں. انھوں نے لکھا کہ میں‌ نے گزشتہ رات جان بولٹن کو آگاہ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو اب ان کی خدمات درکار نہیں کیوں.

    ٹرمپ کو کہنا تھا کہ مجھے جان بولٹن کی بہت ساری تجاویز سے اختلاف تھا، میں نے گزشتہ روز جان بولٹن سے استعفیٰ طلب کیا تھا جو آج صبح مجھے مل گیا۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

    ابھی اگلے مشیر قومی سلامتی کا نام سامنے نہیں آیا، توقع کی جارہی ہے کہ اگلے سات دن میں نئے نام کا اعلان کیا جائے گا.

    جان بولٹن کو اپریل 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا تھا، وہ 520 دن اس عہدے پر فائز رہے.

    خیال رہے کہ جون بولٹن کو لاتے ہوئے کئی دعوے کیے گئے تھے، عام خیال ہے کہ ٹرمپ اور جان بولٹن میں‌ اختلاف طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر سامنے آئے. بولٹن طالبان سے مذاکرات کے بھی خلاف تھے.

  • ایڈمرل رابرٹ نےٹرمپ کےقومی سلامتی کامشیر بننےسےانکار کردیا

    ایڈمرل رابرٹ نےٹرمپ کےقومی سلامتی کامشیر بننےسےانکار کردیا

    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے منتخب کیےگئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نےعہدہ سنبھالنےسے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل مائیکل فلن کے مستعفیٰ ہونے کےبعد ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ کو اس عہدے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نےقبول کرنےسےمعذرت کرلی۔

    مقامی میڈیا کےمطابق 60 سالہ ایڈمرل ہارورڈ قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے جسے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب نہ ماننے پر انہوں نے عہدہ سنبھالنے سے انکارکیا۔

    ایڈمرل ہارورڈ اس وقت ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکی دفاعی کانٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کے سربراہ ہیں۔

    خیال رہےکہ ایڈمرل ہارورڈ کی جانب سے عہدے کی پیشکش مسترد کرنے کےبعداس عہدے کے لیے پسندیدہ ناموں میں جنرل ڈیوڈ پیٹریئس اور ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں جنرل مائیکل فلن کوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ بات چیت کے دوران روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو زیرِ بحث لانے کے الزامات کے بعد یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔