Tag: قومی شاہراہ

  • قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں خوفناک تصادم ہوا ہے، حادثے میں مرنے والے 3 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نیاز محمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق ایک خاتون اور بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    قبل ازیں سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیا جس کے نتیجے میں 7 سال کی بیٹی دم توڑ گئی اور دو بیٹوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑے پر خاتون نے بچوں کو زہر پلایا۔

    متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، ملزمہ فرار ہوگئی، دیور کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

    بہاولنگر میں 7 ملزم حوالات کی سلاخیں توڑ کر فرار

    پولیس کے مطابق ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

    قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

    سکھر: صوبہ سندھ میں قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی، کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جن میں سے 13 جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر پنو عاقل کے قریب رات گئے مسافر کوچ الٹ گئی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 29 زخمی ہیں۔

    حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 11 زخمی سی ایم ایچ پنو عاقل، 2 روہڑی تعلقہ اسپتال اور 16 زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوچ میں بیشتر مزدور سوار تھے جو ملتان سے کراچی جا رہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق جاں بحق 13 افراد میں سے 6 مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں کے نام محمد ریاض، محمد اقبال،اللہ دتہ، عباس، ندیم، محمد شکیل بھی شامل ہیں۔

    روہڑی تعلقہ اسپتال میں موجود 5 لاشوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

  • گھوٹکی: تیز رفتار بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    گھوٹکی: تیز رفتار بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    گھوٹکی: صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی کی قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی، کہ ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ باگو بھٹو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لاشیں ڈہرکی اسپتال جب کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور مسافر خاتون شامل ہیں، موٹر وے پولیس کے مطابق کہ مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ادھر پنڈی بھٹیاں میں لاہور روڈ پر ڈمپر کی وین کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی، منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میاں بیوی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے، سرگودھا میں نشتر آباد کے قریب ڈمپر ٹرین کی زد میں آنے کی وجہ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا اور حادثے کے باعث ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا تھا۔

  • قومی شاہراہ پر فتح پور کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

    قومی شاہراہ پر فتح پور کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

    خان پور: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں فتح پور کے قریب قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس نے ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بس سامنے سے آتے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو شیخ زید اسپتال لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔