Tag: قومی عوامی تحریک

  • قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال

    قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کیخلاف صوبے بھر میں ہڑتال

    کراچی/حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کی کال پر سندھ کی تقسیم کی سازش کیخلاف آج حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ کئی شہروں میں مظاہرے اور دھرنے بھی دیے جارہے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایم اے جناح روڈ بلاک کر کے بھی دہھرنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی تقسیم کی سازش کیخلاف قومی عوامی تحریک کی کال پر حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کندھ کوٹ ، کشمور، تنگوانی، گڈو اور غوث پور میں مظاہرے اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ ٹنڈوالہ یار میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ کاروباری مراکز بند کرانے کیلئے نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ادھر نوشہروفیروز، مورو، پڈعیدن، بھریا، کنڈیارو سمیت ضلع کے دیگر چھوٹے شہروں میں بھی شٹر ڈاؤن رہا جس سے کاروباری مراکز اور بازارویران پڑ گئے ہیں اورسڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھائی دیا۔ کارکنوں نے شہر کے مرکزی چوک بلاک کرکے ٹائر جلائے۔

    دوسری جانب نواب شاہ میں بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف قومی عوامی تحریک جانب سے شٹر بند ہرتال کی جارہی ہے۔ قومی عوامی تحریک کی ہڑتال کے موقع پرکئی مارکیٹیں جن میں سکرنڈ روڈ، مسجد روڈ، ہسپتال روڈ، کپڑا مارکیٹ، صرافہ مارکیٹ، لیاقت مارکیٹ، موہنی بازار، کچہری روڈ سمیت اور دیگر مارکیٹیں بند ہیں، جبکہ ٹریفک معمول سے کم رہا جسکے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ہڑتال کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی، قومی عوامی تحریک کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ضلع بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں جن میں دوڑ، باندہی، سکرنڈ، قاضی احمد، دولت پور سمیت دیگر میں مکمل ہڑتال ہے۔،

    ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے بیان پر قومی عوامی تحریک کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پرسندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردو نواح نصر پور ، جھنڈو مری ، چمبڑ ، میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پیٹڑل پمپس اور بینکز اورپرائیوٹ اسکول مکمل طور پر بند ہیں۔ ٹریفک سڑ کوں سے مکمل غائب ہے جبکہ سڑکوں پر سناٹہ چھایا ہوا ہے۔ دوسری جانب سڑکوں پر ٹائر بھی نظر آتیش کئے گئے اور بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ پو لیس کی جانب کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پریس کلب کے سامنے قومی عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔

  • قومی عوامی تحریک نے سندھ میں دی گئی ہڑتال کی کال واپس لے لی

    قومی عوامی تحریک نے سندھ میں دی گئی ہڑتال کی کال واپس لے لی

    ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم بھی ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ تھے جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین میں کنور نوید جمیل، وسیم اختر، زبیر احمد خان شامل تھے۔

    اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ الطاف حسین نے سندھ کو ماں کہا، ماں کے دو حصے نہیں ہوسکتے، ایاز لطیف پلیجو نے متحدہ کے وفد کی تشریف آوری پراْن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سندھ کے لوگوں کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

    کراچی میں رہنے والوں کو حقوق ملنے چاہئیں اور ایم کیو ایم تمام سندھیوں کیلئے بھی آواز بلند کرے، ایم کیو ایم کے رہنما نے اس موقع پر ایاز لطیف کو نائن زیرو آنے کی بھی دعوت دی۔

  • قومی عوامی تحریک کی جانب سے کل سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل

    قومی عوامی تحریک کی جانب سے کل سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل

    قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری انور سومرو نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الطاف حسین کے بیان سے پوری سندھی عوام کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر الطاف حسین فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں اور سندھی عوام سے معافی مانگیں ،انہوں نے کہا کہ کل سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی جس کی مختلف سیاسی اور قوم پرست جماعتوں نے حمایت کی ہے ،انہوں نے تاجروں ،ٹرانسپورٹرز سے مطالبہ کیا کہ ہڑتال کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کے لئے ان کاساتھ دیں۔