Tag: قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر

  • قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار ریمانڈ پر جیل منتقل

    قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور: قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلی ہیں، انویسٹی گیشن پولیس نے قومی کھلاڑی شمائلہ ستار کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار 9 مئی کو جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث پائی گئیں، پولیس نے شمائلہ ستار کو جیو فینسنگ میں نام آنے پر حراست میں لیا۔

    قومی فٹبالر شمائلہ ستار کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا گیا تھا، شمائلہ کے خلاف جناح ہاؤس کے باہر کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے تفتیش جاری ہے، شمائلہ ستار کو گرفتاری کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑی سے جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔