Tag: قومی ورثہ اورمذہبی اہمیت کی حامل عمارتوں

  • وزیراعظم کی قومی ورثہ اورمذہبی اہمیت کی حامل عمارتوں کوعوام کے لئے کھولنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی قومی ورثہ اورمذہبی اہمیت کی حامل عمارتوں کوعوام کے لئے کھولنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی ورثہ اورمذہبی اہمیت کی حامل عمارتوں کوعوام کے لئے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام ان عمارات کےحقیقی مالک ہیں، دنیاکوپاکستان کامذہبی اورثقافتی ورثہ دکھائیں ، ایسے اقدامات سے پاکستان میں سیاحت کوفروغ ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں قومی عمارات کےبطور ورثہ استعمال کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ گورنر ہاؤسز، کراچی لاہور کے اسٹیٹ گیسٹ ہاوسز کے استعمال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے قومی ورثہ اورمذہبی اہمیت کی حامل عمارتوں کے نقشے بنانے اور عوام کےلئےکھولنے کی ہدایت کردی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ان عمارات کے حوالے سے ہمارے 2مقاصدہیں، ایک مقصدان تاریخی عمارات کوعوام کے لیے کھولنا ہے اور دوسرامقصد تاریخی عمارات کاایسےاستعمال ہوکہ ریونیوحاصل ہو، چاہتےہیں ٹیکس پیئرزکی رقم بحالی پر استعمال نہ ہو۔

    دنیاکوپاکستان کامذہبی اورثقافتی ورثہ دکھائیں ، ایسے اقدامات سے پاکستان میں سیاحت کوفروغ ملےگا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام ان عمارات کےحقیقی مالک ہیں، دنیاکوپاکستان کامذہبی اورثقافتی ورثہ دکھائیں ، ایسے اقدامات سے پاکستان میں سیاحت کوفروغ ملےگا۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی مہم میں‌ گورنر ہاؤسز سمیت حکومتی عمارتوں سے متعلق کئی وعدے کیے تھے، وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد  عمران خان نے  پارٹی وزرا کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤسز عوام کے لیے کھولے جائیں۔

    جس کے بعد عمران خان کے احکامات پر گورنر ہاؤس پنجاب ،سندھ اور مری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔