Tag: قومی وویمن کرکٹ ٹیم

  • بسمہ معروف ویمن ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

    بسمہ معروف ویمن ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

    اسلام آباد: خواتین کی قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کے لیے بسمہ معروف کو کپتان مقرر کر دیا گیا،جب کہ سابقہ کپتان ثناء میر بدستور ایک روزہ ٹیم کی کپتان رہیں گی۔

    تفصیلات کے خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میرکی جانب سے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر بلے باز بسمہ معروف کو ثناء میر کی جگہ ٹی ٹوئینٹی ٹیم کی کپتان مقررکردیا ہے۔

    یاد رہے بھارت میں ہونے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد ثناء میر نے ٹی ٹوئینٹی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ وہ نئے کپتان کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے بھرپور تیاری کا موقع دینا چاہتی ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کپتان مستعفی

    پاکستان کی ویمن ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بنائی جانے والی بسمہ معروف نےکہا ہے کہ وہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،بسمہ معروف بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور لیگ اسپینیر ہیں۔

    دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لیے ویمنز ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، ثنا میر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

    چوبیس سالہ بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے کیریئر کا ٓغاز 13 دسمبر 2006 کو انڈیا کے خلاف میچ کھیل کر کیا، 54 ٹی ٹوئینٹی مقابلوں میں انہوں نے 920 رنز بنائے رکھے ہیں،جب کہ 25 بار مخالف کھاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

  • بہترین کارکردگی پر پی سی بی خواتین کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر مجبور

    بہترین کارکردگی پر پی سی بی خواتین کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر مجبور

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وویمن کرکٹ ٹیم کی 22 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے سینٹرل کنٹرکٹ دے دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق وویمن کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے 22 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔ایک سالہ کنٹریکٹ یکم جنوری 2016 سے نافذ عمل سمجھا جائے گا۔کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر چار درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر،آل راؤنڈر بسمہ معروف،دائیں ہاتھ سے بیٹینگ کرنے والی جویریہ ودود اور باؤلنگ راؤنڈر عصماویہ اقبال کو بہترین کارکردگی کی وجہ سے کنٹریکٹ کے درجہ اول میں جگہ دی گئی ہے۔

    کنٹریکٹ کے درجہ دوئم میں جگہ پانے والی کھلاڑیوں میں آل راؤنڈر ندا راشد ڈار،بائیں ہاتھ سے سلو پیس بولنگ کرنے والی انعم امین اور سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والی سیدہ نین فاطمہ عابدی شامل ہیں جبکہ سعدیہ یوسف۔سدرہ نواز، ربعیہ شاہ،سدرہ امین،ناہیدہ خان،عالیہ ریاض۔عمران جاوید،مرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال درجہ سوئم میں جگہ بنا پائیں۔

    کنٹریکٹ کے درجہ چہارم میں منیبہ علی صدیقی،الماس اکرم،ایمن انور،ڈیانا بیگ،عائشہ ظفر اور کائنات امتیاز موجود ہیں۔

    ناکافی سہولیات کے باوجود وویمن کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کو انڈیا میں شکست دے کرتمام پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔سرکاری سطح پر بھی اس کامیابی کافی سراہا گیا تھا۔جس کے بعد ہی وویمن ٹیم پی سی بی کی توجہ حاصل کر پائ۔
    خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی جاری رہی تو قوی امید ہے کہ یہ باصلاحیت ٹیم کئی بین الاقوامی ٹائیٹلز پاکستان کے نام کر سکتی ہیں.