Tag: قومی ویمن کرکٹ ٹیم

  • قومی ٹیم کی کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    قومی ٹیم کی کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو گلوبل ڈولپمنٹ اسکواڈ کا کپتان مقررکردیا.

    گلوبل اسکواڈ جلد آسٹریلیا کا دورہ کرے گا، بگ بیش لیگ کی ٹیموں سےمیچز کھیلے گا.

    اس سلسلے میں بسمہ کا کہنا ہے کہ گلوبل اسکواڈ کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، اس تجربے سے میرے کھیل میں بھی بہتری آئےگی.

    خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں‌ نے عالمی کرکٹ میں خود کو منوا لیا ہے. ٹیم کی باصلاحیت رکن ندا ڈار نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ کرلیا۔

    نڈا ڈار بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔

    وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گی، پاکستانی آل راؤنڈر لیگ کھیلنے کے لئے پانچ اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گی۔

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ  بنگلہ دیش کے لیے روانہ

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے لیے روانہ

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کےلیے روانہ ہوگئی جہاں قومی ٹیم 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اور 1 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جویریہ ودود کی قیادت میں دورہ بنگلہ دیش کےلیے روانہ ہوگئی جہاں ٹیم 4 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی بنگلہ دیش پہنچے گی۔

    بسمہ معروف سرجری کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم 15 رکنی اسکواڈ پرمشتمل ہے۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئٹی میچز 1 ،3 ،4، اور 6 اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ واحد ون ڈے 8 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنا فخر ہے‘ جویریہ ودود

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ ودود کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے بعد ملائیشیا میں آسٹریلیا اور پھرویسٹ انڈیز میں ورلڈکپ کھیلنا ہے جہاں اچھے نتائج دینے کے لیے پورا زور لگائیں گے۔

  • نیوزی لینڈ میں زلزلہ،پاکستانی کرکٹ ٹیم محفوظ

    نیوزی لینڈ میں زلزلہ،پاکستانی کرکٹ ٹیم محفوظ

    نیلسن : نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے نیلسن میں موجود ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 7.4 ریکٹر کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم بھی نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نیلسن کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی برائے کھیل شاہد ہاشمی جو اس وقت ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے نیوزی لینڈ میں ہی موجود ہیں نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں اور ہوٹل سے باہر کھلی جگہ پر جمع ہو گئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.6 سے 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی 10 کلومیٹر نوٹ کی گئی ہے۔

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں قومی ٹیم پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ثنامیر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں ٹیم 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیلے گی۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم 19 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔ویمن کرکٹ ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کے ساتھ 5آفشلز بھی نیوزی لینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ویمن کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے9نومبر،دوسرا11،تیسرا13،چوتھا17اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 19 نومبر کوکھیلے گی،جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ 21نومبر کو ہو گا۔

    واضح رہے کہ قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت ثنا میر جبکہ قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بسماءمعروف کریں گی۔

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار پرتشدد

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار پرتشدد

    گوجرانوالہ: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا راشد ڈار کو ان کے بہنوئی نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، ندا ڈار نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

    قومی ویمن کرکٹرندا ڈارکا کہنا ہے کہ اس کی بہن سونیااور بہنوئی جمشید سندھومیں علیحدگی کا کیس عدالت میں چل رہا تھا، نداڈار کا بہنوئی جمشید سندھو عید کے روز ندا کے گھر آیا اور اسلحہ کے روز پر قومی کرکٹر نداڈارا ور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    ندا ڈار کا کہنا ہے کہ اس واقع کے بعد وہ گھر میں قید ہو کر رہ گئی ہیں نداڈار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے خطرہ لاحق ہے اور اس کو تحفظ فراہم کیا جائے،گوجرانوالہ میں تھانہ جناح روڈ پولیس نے واقع کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔