Tag: قومی ٹیم کا اعلان

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، ڈومیسٹک کے ایک اور پرفارمر کو موقع مل گیا

    ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، ڈومیسٹک کے ایک اور پرفارمر کو موقع مل گیا

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، بیٹر محمد ہریرہ قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں 3 اسپنرز کے ساتھ ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے، نوجوان محمد ہریرہ پاکستان کیلئے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

    قومی ٹیم میں انگلینڈ کی سیریز کے ہیروز اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کپتان شان مسعود کے علاوہ پاکستان ٹیم میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا شامل ہونگے، ٹیم میں واحد فاسٹ بولرخرم شہزاد پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔

    دریں اثنا ویسٹ انڈیز کے خلاف کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم بننا چاہتے ہیں جسے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہو۔

    شان مسعود نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اگلے سائیکل کی تیاری کریں گے، محمد عباس کو کنڈیشن کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے۔

    آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، وہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین وکٹ کیپرز، پانچ فاسٹ بولرز اور چار آل راؤنڈرز شامل ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں کے علاوہ سلمان علی اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو کے طور پر امریکا جائیں گے۔

    دوسری جانب انگلینڈ نے یکم جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے مانچسٹر سٹی کے ماہر نفسیات ڈیوڈ ینگ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

    نوجوان مانچسٹر سٹی کے ساتھ نفسیات کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے جس نے حال ہی میں اپنا مسلسل چوتھا پریمیر لیگ ٹائٹل جیتا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے 2016 سے 2020 تک انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کیا اور 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے چیزوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    انگلینڈ کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ میتھیو میٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع میں ٹیم کی مدد کے لیے میگا ایونٹ کے لیے بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا تھا۔

    پہلے ون ڈے میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستانی خواتین کو شکست دیدی

    میتھیو میٹ نے کہا کہ وہ (ماہر نفسیات) پہلے بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں اور وہ بہترین ثابت ہوں گے، وہ دیگر کردار بھی ادا کر رہے ہیں لیکن ہم نے انہیں ورلڈکپ سیریز کے لیے حاصل کیا ہے۔

  • اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی عائد

    اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی عائد

    لاہور: پی سی بی نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انٹرنیشنل اسپنر رضا حسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

    ایک ون ڈے اور دس ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بائیس سالہ نوجوان اسپنررضا حسن کے ڈوپ ٹیسٹ میں مبینہ طور پرکوکین کے اثرات پائے گئے۔

     اسپنر کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ان کا کیرئیر بھی خطرے میں پڑگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن پر دو سال تک ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردئیے۔

    جنوری میں پینٹنگولر کپ کے دوران رضاحسن کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، ٹیسٹ کے لیے اسپنر کا سیمپل بھارت بھجوایاگیا، جو نہ صرف مثبت آیا بلکہ ٹیسٹ میں کوکین کا استعمال بھی ثابت ہوا، جس کے بعد رضاحسن پر دوسال کی پابندی لگائی گئی۔

    رضاحسن سے پہلے شعیب اختر،محمد آصف اور عبدالرحمان بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنےپرپابندی کا سامنا کرچکے ہیں۔

  • ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

    کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ناصر جمشید کے نام پر سلیکشن کمیٹی اڑگئی۔

    اسپنر رضا حسن بھی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔فیصلے کی گھڑی قریب آگئی۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کن کھلاڑیوں کے نام کا قرا نکلتا ہے۔

    پندرہ رکنی ٹیم کے لئے سلیکٹرز نے کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں طویل مشاورت کی۔ کچھ کھلاڑیوں پر بحث جاری رہی۔

    اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید کے نام پر سلیکشن کمیٹی اڑگئی۔ کپتان نے شامل کرنے پر اصرار کیا۔ اجلاس کے بعد وقار اور مصباح الحق میڈیا سے بات کئے بغیر لاہور روانہ ہوگئے۔

    پینٹینگولر کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے رضا حسن بھی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی میگا ایونٹ کے لئے اڑان بھرسکتے ہیں۔

    احمد شہزاد کے ساتھ سرفراز احمد سے اوپننگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ حفیظ بولنگ ایکشن میں کلئیر نہ ہوئے تو بطور بیٹسمین کھیلیں گے۔

    ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ یونس خان، حارث سہیل، شاہد آفریدی ، محمد عرفان اور جنید خان مضبوط امیدوار ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، بلاول بھٹی، انور علی اور احسان عادل ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ وہاب ریاض اور سہیل تنویرمیں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق کپتان شعیب ملک کی واپسی کے آثار بھی نہیں۔

  • ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یاسر شاہ

    ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یاسر شاہ

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کہتے ہیں کہ دباؤ میں آئے بغیر وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں تاکہ پرفارمنس میں مزید بہتری آسکے،ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا ہرکھلاڑی کی خواہش ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ جب انھوں نے دوہزار گیارہ میں ڈیبیو کیا تو بولنگ میں کافی خامیاں تھی،مشتاق احمد سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ساٹ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وہ لیگ اسپن اور فلپر پر کافی محنت کررہے ہیں،ایونٹ کے بعد سابق کرکٹر عبدالقادر سے گگلی کو بہتر بنانے کی ٹپس لینگے۔

    شین وارن کو یاسر شاہ آئیڈل سمجھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ آسٹریلیا جانے کا موقع ملا تو وہ ان سے ضرور ٹپس لینگے،انکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کبھی کھیلا نہیں ہوں،حتمی اسکواڈ میں شامل ہوا تو اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف آخری تین میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کیخلاف آخری تین میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آخری تین میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، مصباح الحق کی شمولیت کا فیصلہ ایم آر آئی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

    پی سی بی نے کیویز کیخلاف آخری تین میچز کیلئے آل راؤنڈ انور علی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ میں ٹیم میں شامل کرلیا، انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر عمر گل اور بلاول بھٹی سیریز سے آؤٹ ہوگئے، ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونگے، پلینگ الیوں میں مصباح کی شمولیت کا فیصلہ آیم آر آئی رپورٹ کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

  • پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کیخلاف فاتح ٹیسٹ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نےنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی منظور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دی ہے۔

     پاکستان نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر سے وائٹ واش کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ نو نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نئے چیلنج کیلئے تیاریاں مکمل کریں تاکہ فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا جاسکے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے معین خان کو بیک وقت دو عہدوں پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ مناسب وقت دیکھ کر معین خان کو تبدیل کیا جائیگا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

    آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔

    گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

  • پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پی سی بی نے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، سولہ رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی اعلان ہوگیا۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم وننگ کمبینشن ساتھ میدان میں اترے گی، کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے دونوں آخری میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

    آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا، تجربہ کاریونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اعلان میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا گیا ہے، یونس خان سمیت تمام سینئرکھلاڑیوں کےلئے دروازے بند نہیں ہوئے۔

    اے آروائی نیوز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنے خبر سب سے پہلے بریک کی، یونس خان کا نام سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان بحث میں رہا، یونس کی جگہ اسد شفق کو ون ڈے اسکواڈمیں جگہ ملی، سعیداجمل کے متبادل کے طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں شامل کیا گیا، اویس ضیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اورعمرامین کی دونوں ٹیموں میں واپسی میں ہوئی۔

    ون ڈے ٹیم میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، فواد عالم، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی،محمد عرفان، انوارعلی وہاب ریاض اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، اویس ضیا، رضا حسن، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی، محمد عرفان، سہیل تنویر اور لاہور لائنز کے سعد نسیم کو پہلی مرتبی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ دی گئ ہے، جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔