Tag: قومی ٹیم کو مبارکباد

  • ‘ہمیں آپ پر فخر ہے’ بھارت کے خلاف جیت  پر آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    ‘ہمیں آپ پر فخر ہے’ بھارت کے خلاف جیت پر آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    راولپنڈی : بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی گرین شرٹس کومبارکباد دی ، آرمی چیف نے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخرہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کی جانب سے گرین شرٹس کو مبارکباد دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کوبھارت کے خلاف فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا آپ نے قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں، شاباش ٹیم پاکستان۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،خوشی کے ان لمحات میں اپنے ہم وطنوں جو بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کو دعا میں یاد رکھا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا شاباش ، شاہینو، شاباش، روایتی حریف بھارت سے حساب برابر کر نے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، قوم کو آپ پر ناز ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بڑے چیلنج سے نبردآزما قوم کے لئے آج کی جیت باعث افتخار ہے۔

  • شاہد آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    شاہد آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد

    کراچی : پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے آل راؤنڈ پرفارمنس دکھائی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آل راؤنڈ پرفارمنس دکھائی۔ فخر زمان کو اسکورکرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

    شاہین آفریدی نے ایک بار پھرزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امام الحق فائٹر ہے، امید ہے جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد خان آفریدی نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا، دباؤ کے باوجود سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہے ہیں، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی۔