Tag: قومی پائپ لائن سسٹم

  • قومی پائپ لائن سسٹم کی سیکیورٹی، سیفٹی کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز تیار

    قومی پائپ لائن سسٹم کی سیکیورٹی، سیفٹی کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز تیار

    اسلام آباد: قومی پائپ لائن سسٹم کی سیکیورٹی، سیفٹی کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کرلی گئیں، پٹرولیم ڈویژن نے پالیسی گائیڈ لائنز وفاقی کابینہ کو بھجوا دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی پائپ لائن سسٹم کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے سلسلے میں پالیسی گائیڈ لائنز مرتب کرلی گئی ہیں، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پالیسی گائیڈ لائنز وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں، اوگرا آرڈیننس 2002 میں مختلف ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پینل کوڈ اور کرمینل پروسیجر کوڈ میں بھی ترامیم کے لیے تجویز دی گئی ہے۔

    اسٹریٹجک اانفراسٹرکچر کو مختلف قسم کے خطرات لاحق ہیں، آئل مافیا کی جانب سے تیل چوری کے خدشات ہیں۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ تخریب کاری کا خطرہ ہے، کسی بھی حادثے سے ملک میں توانائی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔