Tag: قومی کرکٹر

  • قومی کرکٹر کا کاؤ بوائے انداز اور موج مستی شائقین کو بھا گئی، ویڈیوز وائرل

    قومی کرکٹر کا کاؤ بوائے انداز اور موج مستی شائقین کو بھا گئی، ویڈیوز وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا میں موجود ہے وہاں ٹیکساس میں سیر وتفریح کے دوران کاؤ بوائے بن گئے اور گھڑ سواری کا مقابلہ بھی دیکھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے جم کر سیر وتفریح کی اور بل رائیڈنگ سے بھی لطف اٹھایا۔

     

    گرین شرٹس کرکٹرز محمد عامر، شاداب خان، حارث رؤف، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، عثمان خان، فخر زمان ودیگر نے کاؤ بوائے ہیٹ پہن کر تفریح کی اور خصوصی پوز دیے۔

     

    کھلاڑیوں نے گھڑ سواری کے روایتی مقابلے دیکھنے جا پہنچے اور اس سے خوب محظوظ ہوئے۔ ان تفریحی لمحات کو فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کیمرے میں محفوظ کیا اور ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-t20-world-cup-during-the-match-a-spectator-hug-rohit-sharma/

  • فیس بک پر دوستی، قومی کرکٹر نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

    فیس بک پر دوستی، قومی کرکٹر نے امریکی خاتون سے شادی کرلی

    بہاولپور: اسلام قبول کر نے والی امریکی خاتون قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون برٹنی منٹگمری اور مجیب الرحمان کی دوستی سماجی رابطے  کی ویب سائٹ پر ہوئی اور پھر یہ سلسلہ محبت میں تبدیل ہوگیا۔

    برٹنی نے دو سال قبل 2016 میں اسلام قبول کیا اور وہ بدھ کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کے لیے پاکستان پہنچیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے نکاح کی سادہ سی تقریب اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی جس میں صرف دلہا کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    دونوں نے نکاح کے بعد ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا۔ مجیب الرحمان اور امریکی دلہن دونوں ہی جزوی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

    نکاح کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ ’میرے اسلام قبول کرنے میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، مجیب نے مجھے شرعی تعلیمات سے روشناس کرایا جس کے بعد میں نے تحقیق شروع کی اور پھر مسلمان ہوئی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لوگ، یہاں کی ثقافت اور کھانے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، مجیب کے اہل خانہ سے میری ملاقات 6 ماہ قبل اُس وقت ہوئی تھی جب والدین کے ہمراہ رشتہ لے کر پاکستان پہنچے تھے‘۔

    امریکی خاتون نے عمران خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں امریکا جانے سے پہلے وزیراعظم سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں‘۔

  • شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت

    دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کواس خبر کی اطلاع دی۔

    قومی کرکٹرشعیب ملک نے کہا کہ الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔

    اسٹارآل راؤنڈر نے بیٹے کی ولادت پرمبارکباد اور دعائیں دینے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

    یاد رہے کہ 13 اور 14 اکتوبرکو سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

    بچے کی ولادت کے حوالے سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے پرشعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    قومی کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ جیسے ہی ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگی وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

  • بیگم ناراض رہتی ہے کہ وقت نہیں دیتا، سرفراز

    بیگم ناراض رہتی ہے کہ وقت نہیں دیتا، سرفراز

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کارکردگی کی وجہ سے پوری دنیا خوش ہے لیکن اہلیہ ناراض رہتی ہے اور یہی شکوہ ہے کہ وقت نہیں دیتا۔

    لاہور میں میچ کے بعد سابق کرکٹرز وقار یونس اور رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے وہی شکایت کردی جو تقریباً ہرزوجہ کو اپنے شوہر سے ہوتی ہے اور ہر شوہر اسی کا دفاع کرتا نظر آتا ہے۔

    سرفراز کا کہنا تھا ہمارے میچز بہت ٹف ہوتے ہیں اور پریکٹس اور کارکردگی بھی کافی سخت ہوتی ہے لیکن جواب میں بیگم کی ایک ہی شکایت ہوتی ہے کہ ہمیں وقت نہیں دیتے، ہمیں بتایا جائے میچ کھیل کر آرہے ہیں کہاں سے وقت دیں؟

    انہوں نے کہا کہ یہ آپ کسی سے بھی پوچھ لیں ہر عورت اپنے شوہر سے یہی شکایت کرتی ہے۔

    آپ کو گھر بھی جانا ہے، وقار یونس کی تنبیہ

    سرفراز کے ان جملوں پر دونوں سابق کرکٹرز ہنستے رہے اور وقار یونس نے سرفراز کا ہاتھ پکڑ کرکھینچا اور انہیں ان کے جملوں پر زوجہ سے خبردار کیا اور کہا کہ آپ کو گھر بھی جانا ہے؟

    دیکھیں ویڈیو

    بیگم کو گھڑی خرید کر دے دیں، رمیز راجہ

    اسی طرح رمیز راجہ نے ازراق مذاق ان سے کہا کہ آپ اپنی زوجہ کو گھڑی خرید کر دے دیں جواب میں سرفراز نے کہا کہ پھر بھی یہی شکوہ رہے گا کہ آپ ٹائم نہیں دیتے۔