Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • شکستوں کا داغ لیے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے پاکستان واپسی کیلیے روانہ

    شکستوں کا داغ لیے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے پاکستان واپسی کیلیے روانہ

    ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا داغ لیے قومی کرکٹ ٹیم پاکستان واپسی کے لیے کیویز کے دیس سے روانہ ہو گئی ہے۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں پہلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست اور اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کا داغ لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلیے کیویز کے دیس سے روانہ ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گرین شرٹس براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/3rd-odi-new-zealand-won/

     

  • چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کے علاج کیلئے بڑا اقدام

    چیئرمین پی سی بی کا صائم ایوب کے علاج کیلئے بڑا اقدام

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر صائم ایوب علاج کے لئے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر صائم ایوب کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن گئے ہیں، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

    صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، صائم کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے، میں بیٹر کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز سے رابطے میں ہوں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم سب کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ٹھیک ہوکر ٹیم میں واپس آجائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ زخمی ہوئے تھے، دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پاکستان کے لیے بدقستمی ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ پریمیئم پلیئر ان فٹ ہوا ہے، ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے 6 سے 7 ہفتے کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ کراچی سے میلبرن روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ کراچی سے میلبرن روانہ

    پاک آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ کراچی سے میلبرن روانہ ہوگیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نجی ایئرلائن کی پرواز سے آسٹریلیا روانہ ہوئے، سیریز کے لیے روانہ ہونے والے پلیئرز میں وائٹ بال کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ آل راؤنڈر عامر جمال، اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کے ساتھ ساتھ حسیب اللہ اور عرفات منہاس بھی آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل آسٹریلیا پہنچیں گے، قومی کھلاڑیوں کا پہلا گروپ پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 4 نومبرکو کھیلے گی۔

  • تصاویر: سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

    تصاویر: سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

     سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، جس کی تصاویر و ویڈیو فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

    مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا، اس تقریب میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

    رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ مشتاق کا نکاح انٹریئیر ڈیزائنر کے کاروبار سے منسلک محمد دیان سے کیا گیا، مشتاق احمد نے بیٹی کا نکاح خود پڑھایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

    رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی رخصتی کی تقریب 20 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر تھے اور وہ 1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کا اہم حصہ تھے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ٹیم کوچ بھی خدمات انجام دیں۔

  • امام الحق کا اہلیہ انمول محمود کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام

    امام الحق کا اہلیہ انمول محمود کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے اپنی اہلیہ انمول محمود کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کھلاڑی امام الحق نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلیہ انمول محمود کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

    امام الحق نے تصویریں شیئرکر کے لکھا کہ ’ میرے پہلو میں موجود خاتون ہر مشکل کو آسان اور خوبصورت بنادیتی ہے، یہ میری چٹان اور سہارا ہے‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، قومی کرکٹ ٹہیم کے اوپنر امام الحق بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے، امام کے علاوہ کئی دیگر کھلاڑی بھی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔

    خیال رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے، گزشتہ روز پاکستان کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور میڈیا سے گفتگو میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔

    مذکورہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 سائیکل کا حصہ ہے جس کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سال فائنل کھیلیں گی، پوائنٹ ٹیبل پر بھارت سر فہرست، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جب کہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

  • بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جِم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ٹرینر کی نگرانی میں مختلف ورزشیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس کے ساتھ مشروط کردیا ہے جو کارکردگی اور فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔

    خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

  • اہم فاسٹ بولر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

    اہم فاسٹ بولر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

    لیڈز: پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی انگلینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے، فاسٹ بولر حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہر ہو گئے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی کو فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا, اب فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا مزید کہنا ہے کہ حسن علی کاونٹی کرکٹ میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

    حسن علی

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، میگا ایونٹ سے قبل حتمی اسکواڈ کی تکمیل کے لیے شاہینوں کا آخری اور اہم امتحان آج سے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز سے ہو رہا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 19 ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں، صرف پاکستان نے تاحال اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا اور پی سی بی کے مطابق کل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

  • محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

    محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے حالیہ ناکام دوروں میں ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ہی ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں تاہم اس کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم کو نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔

    تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ محمد یوسف قومی انڈر 19 ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    اس کے علاوہ غیر ملکی کوچز کی 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ہے، غیر ملکی کوچز کی درخواست کے بعد انہیں شارٹ لسٹ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ک ریڈ اور وائٹ بال کے کوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی سرفہرست ہیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی کیمپ عید کی چھٹیوں کے بعد راولپنڈی میں لگے گا۔

  • وسیم اکرم کی بیٹے کے ساتھ سیر سپاٹے، تصویر وائرل

    وسیم اکرم کی بیٹے کے ساتھ سیر سپاٹے، تصویر وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم کی اپنے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    وسیم اکرم نے بیٹے اکبر اکرم کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ٹاؤن پورٹ ڈگلس میں بیٹے کے ساتھ سیر سپاٹے کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

    اس تصویر میں باپ بیٹا بالکل ایک دوسرے کی کاپی نظر آ رہے ہیں، تصویر کو اب تک لاکھوں صارفین لائیکس کر چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کے پہلی مرحومہ اہلیہ ہما سے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں جبکہ دوسری اہلیہ شنیرا اکرم سے 1 بیٹی ہے۔

  • شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

     ان کی شادی کے بعد پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے کئی شخصیات کے انہیں مبارک باد دی جبکہ اب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نجی نیوز چینل  کے صحافی نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟

    شعیب ملک کی شادی سے قبل ثنا جاوید کیلیے کی گئی پوسٹ وائرل

    جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی شریک حیات کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔

    خیال رہےکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔