لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کی تشکیل نو کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سلیکشن میں میری بھی سفارش نہ مانی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی جدید بنیادوں پر تعمیر نوکی جارہی ہے ،ہمارے کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید خطوط پر بنانے کی شدید ضرورت ہے،وزیاسٹیڈیم کو بہتر کرنےکیلئےراولپنڈی،لاہور اوردیگر شہروں میں نیا منصوبہ بنایاجارہاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ محسن نقوی کی قیادت میں یہ منصوبے جلد مکمل ہوں گے ، محسن نقوی سے کہا ہے کرکٹ ٹیم پر بھرپور توجہ دیں اور قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر کریں۔
انھوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی دوبارہ تشکیل نوکریں، صرف اور صرف میرٹ پرکرکٹرمنتخب کریں، میرٹ کیخلاف میں بھی سفارش کروں تونہ مانیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ واحد طریقہ ہے کھیلوں کےمیدان آبادکرسکتےہیں، پاکستان میں کروڑوں لوگ کرکٹ کےشوقین ہیں ، میں سمجھتاہوں پاکستان کانام کھیلوں میں دوبارہ روشن ہوگا۔