Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • واہگہ پریڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت، حسن علی کی دشمن کو للکار

    واہگہ پریڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت، حسن علی کی دشمن کو للکار

    لاہور: واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، فاسٹ باؤلر حسن علی نے فوجی جوان کے انداز میں دشمن کو للکار کر حاضرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر سورج غروب ہونے سے قبل روزانہ کی طرح آج یعنی 21 اپریل بروز ہفتے کو قومی پرچم اتارنے کی پروقار منعقد کی گئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    قومی پرچم سرنگوں کرنے کی پریڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت نے شریک خواتین، بچوں، بزرگوں، نوجوانوں کے مزے کو دوبالا کردیا اور وہ اپنے درمیان پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

    پریڈ کی تقریب میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، اسد شفیق، راحت علی، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین، سمیع اسلم، سعد علی، شاداب خان اور حسن علی نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

    ایک موقع پر فاسٹ باؤلر حسن علی کھڑے ہوئے اور فوجی جوان کے ساتھ واہگہ بارڈر پر کھڑے ہوکر مخصوص انداز میں دشمن کی فوج کو للکار کر واپس اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔

    پرچم اتارنے کی تقریب میں حصہ لینے والے جوانوں نے اپنے مخصوص انداز سے لوگوں کے جوش و جذبے کو مزید بڑھایا اور شرکاء نے نعرہ تکبیر ، اللہ اکبر کے ساتھ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

    خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا تربیت کیمپ جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔

    واضح رہے کہ واہگہ کے مقام پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں عوام شرکت کرتے ہیں تاہم قومی دن کے روز ملک بھر سے محب وطن پاکستانی اس منظر کو دیکھنے کے لیے ضرور پہنچتے ہیں۔ سورج غروب ہونے سے قبل دونوں ممالک کے فوجی اپنے قومی پرچم کو سرنگوں کردیتے ہیں اور اگلے روز علی الصباح پرچم لہرا دیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی چیمپئنزٹرافی میں فتح پریادگاری ٹکٹ جاری

    پاکستان کی چیمپئنزٹرافی میں فتح پریادگاری ٹکٹ جاری

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنزٹرافی میں فتح پرپاکستان پوسٹ کی جانب سے یادگاری ٹکٹ اور سووینئر شیٹ جاری کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز امیرزمان، کپتان سرفراز احمد اور ہیڈکوچ مکی آرتھر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یادگاری ٹکٹ کے اجرا پرحکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پوسٹ کے مشکور ہیں انہوں نے قومی ٹیم کے اعزاز میں اتنا بڑاقدم اٹھایا جبکہ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروس کا اجرا خوش آئند ہے۔

    پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کی گئی یادگاری ٹکٹس میں کھلاڑیوں کو چیمپئنزٹرافی کے ساتھ فتح کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری جاری کی گئی ٹکٹ میں چیمپئنزٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے جھنڈے نمایاں ہیں۔

    یادگاری ٹکٹس کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ یادگاری شیٹ پرتینوں ٹکٹس ایک ساتھ موجود ہیں اور اس کی قیمت 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں پاکستان نے چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پی سی بی کو منانے کا عمراکمل کا انوکھا انداز

    پی سی بی کو منانے کا عمراکمل کا انوکھا انداز

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں محنت کررہے ہیں اور مزید فٹ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اپنی فٹنس پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس میں انہیں جم میں بھرپور محنت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    #gym #fit #fitness #fitnessgoals

    A post shared by Umar Akmal (@u_akmal) on

    عمراکمل رواں برس مئی میں قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کے ہمراہ چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوتے تھے لیکن انہیں ایونٹ سے قبل ہی فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔


    عمر اکمل چیمپیئنز ٹرافی سے باہر


    بعدازاں عمراکمل کی جگہ کرکٹ ٹیم میں حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عمراکمل نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج کا جم سیشن اچھا رہا۔

    The gym session went well today

    A post shared by Umar Akmal (@u_akmal) on

    اس سے قبل 2 اگست کو عمراکمل نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے فٹنس ٹیسٹ دیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹرینر اور جم اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 25 جولائی کو عمراکمل نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا تھا کہ جب تک وہ جم میں محنت نہ کرلیں تب تک ان کا دن اچھا نہیں گزرتا۔

    Its not a great day until i workout.. #FeelingMotivated #Strong

    A post shared by Umar Akmal (@u_akmal) on

    واضح رہے کہ عمر اکمل کی جم ویڈیوز سے ان کے مداح تو متاثر ہوتے ہیں لیکن دیکھنا ہوگا کہ یہ پی سی بی کو کب متاثر کرتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی

    یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریزان کےکرکٹ کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نےکراچی میں پریس کانفرنس کےدوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔

    خیال رہےکہ ٹیسٹ کرکٹریونس خان نےرواں سال جنوری میں اعلان کیاتھاکہ وہ مزید دوسال کھیل سکتےہیں۔

    ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنےکےلیےبھی تیارتھے۔

    خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نےدورہ ویسٹ انڈیزکےبعدنئی ٹیم بنانےکااشارہ دیاتھا۔

    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں جبکہ وہ اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑاانفرادی اسکور 313رنز ہے۔


    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


    یاد رہےکہ دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیاتھا۔


    مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں شامل


    واضح رہےکہ مصباح الحق کو وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر 2017 میں دنیا کے5 بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

  • باب وولمرکوہم سے بچھڑے 10برس بیت گئے

    باب وولمرکوہم سے بچھڑے 10برس بیت گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے،ان کا شمار دنیائے کرکٹ کےکامیاب ترین کوچز میں کیاجاتاتھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی رابرٹ اینڈریو وولمر14 مارچ 1948ء کو بھارت کےشہر کانپور میں پیدا ہوئے۔انہوں نےانگلینڈ کی جانب سے19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا ٹیسٹ کیرئیر نہیں بلکہ ان کی کوچنگ رہی۔

    باب وولمرنے1990ء کی دہائی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی،ان کی جدید انداز کی ٹریننگ کی بدولت بہت کم عرصےمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمارکی جانے لگی۔

    b1

    بھارت سے 2004میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست کےبعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نےسال2005میں ان کی کوچنگ میں بھارتی سرزمین پر ناصرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی اپنےنام کی۔

    b2

    باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے۔ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ،تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ان کی کوچنگ میں37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔

    ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 کو ہفتے کے روز عالمی کپ میں پاکستان کوانتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑاتھا۔ جس پرشائقین کرکٹ نےٹیم کی ناقص کارکردگی پرشدید غم وغصے کا اظہارکیاتھا۔

    b3

    اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کےکمرےمیں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئےتاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیاگیا۔

    واضح رہےکہ جمیکا میں 17مارچ 2007 کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کےانتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی۔

    b4

  • نیوزی لینڈ میں زلزلہ،پاکستانی کرکٹ ٹیم محفوظ

    نیوزی لینڈ میں زلزلہ،پاکستانی کرکٹ ٹیم محفوظ

    نیلسن : نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے نیلسن میں موجود ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 7.4 ریکٹر کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم بھی نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے نیلسن کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

    اے آر وائی کے نمائندہ خصوصی برائے کھیل شاہد ہاشمی جو اس وقت ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے نیوزی لینڈ میں ہی موجود ہیں نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں اور ہوٹل سے باہر کھلی جگہ پر جمع ہو گئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.6 سے 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی 10 کلومیٹر نوٹ کی گئی ہے۔

  • آف اسپنر سعید اجمل نے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی

    آف اسپنر سعید اجمل نے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی

    لاہور: مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر کرکٹ کوخیربادکرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہےاس وقت ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں نے پاکستان ٹیم میں واپسی کےیے بہت محنت کی ہے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    لندن میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہفتے کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو ایک نمائشی میچ میں یادگار انداز میں الوداع کہا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو الوداع کہنے کی تیاری

    یاد رہے کہ سعید اجمل حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے نو میچوں میں 11 کی اوسط سے 20 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے جہاں انہوں نے 35 اوورز میں صرف 220 رنز دیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی فٹنس ثابت کردی لہٰذا مجھے موقع ملنا چاہیے۔اگر میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تو خود چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔

    آف اسپنر سعید اجمل کو 35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آف اسپنر نے کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں فٹنس پر کام کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا کہا تھا،اب میں نے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کردی ہے لہٰذا میں چھوڑ کر نہیں جا رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ سعید اجمل نے کہا کہ میں نے ٹیم کو کئی فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا لہٰذا بورڈ کو مجھے ایک موقع ضرور دینا چاہیے جس طرح ویسٹ انڈیز سنیل نارائن کو دے رہا ہے۔

  • ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    لاہور: ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز سے 3 ٹیسٹ ،3 ون ڈےاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ٹیم میں بابر اعظم،حسن علی،عماد وسیم،سعد نسیم،خالد لطیف،محمد نواز،محمد رضوان،ر ومان رئیس،شرجیل خان،شعیب ملک،سہیل تنویر ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 ستمبر،دوسرا 24اور تیسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد بولنگ کوچ اظہر محمودکا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔مکی آرتھر کسی غیر ملکی کو بولنگ کوچ بنانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ٹیم نے 3گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔ویسٹ انڈین ٹیم جو شیڈول سے دو روز پہلے ہی دبئی پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سرفراز نے پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم سب پاکستان کو مختصر ترین طرز میں اپنی پوزیشن دلانے کے لیے بے تاب ہیں،ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی حیثیت سے درجہ بندی میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانا میرا مقصد ہے’۔

  • ون ڈےٹیم میں کسی کی جگہ محفوظ نہیں،مکی آرتھر

    ون ڈےٹیم میں کسی کی جگہ محفوظ نہیں،مکی آرتھر

    لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتربنانے پر زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیم میں کسی کی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے.

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ٹیم کو بہتربنارہے ہیں اورہمارا خیال ہے کہ ایک یا دوسال میں ایسا کرسکیں گے، اسی لیے ہر کھلاڑی کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی جگہ بنالیں یا پھر ہم متبادل تلاش کریں گےجو خوداپنی جگہ بنالے گا’.

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کو 2-2 سے برابر کرنے کے بعد پہلے ون ڈے میں روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے 44 رنز سے شکست کھائی تھی

    *پہلا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

    تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کو ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کے باوجود ون ڈے میں شامل کیا گیا لیکن وہ ایک دفعہ پھر متاثر کرنے میں ناکام رہے.

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ کوئی محفوظ نہیں ہے اور اگر آپ کی عمر 30 سال سے زائد ہے تو آپ کو جلد ہی بہتری دکھانی ہوگی ورنہ یہ موقع نوجوان کھلاڑی کو دیا جائے گا’.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کے لیے اپنی پوزیشن بہتربنانی ہے تاکہ براہ راست رسائی ہو.

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ون ڈے کی درجہ بندی میں پاکستان ٹیم کو عالمی سطح پر 9 ویں نمبر پر نہیں ہوناچاہیے’.

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں مکمل طورپر ان فارم کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جن پر ہم اعتمار کریں اور انھیں بہتر بننے کے لیے آزادی دیں’.

    *پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل لارڈز میں کھیلا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج لارڈز میں ہوگا،میزبان ٹیم کو 0-1 سے برتری حاصل ہے.

  • برمنگھم ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 پرڈھیر ہوگی

    برمنگھم ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 پرڈھیر ہوگی

    برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دو سو ستانوے رنز پر آؤٹ ہونے کیساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا، پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

    برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی فاسٹ بولرز کے نام رہا، تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے بازوں کی چل نہ سکی، پچھتر رنز کے اسکور پر انگلش ٹیم کی تین اہم وکٹیں حاصل کرکے پاکستان نے پہلا جھٹکا دیا۔

    گیری بیلانس نے انگلینڈ کو مستحکم پوزیشن میں لانے کیلئے جیمز ونس اور معین علی کیساتھ پارٹنرشپ قائم کی، بیلانس اور معین علی نے نصف سنچریاں بنائیں، نصف سنچری میکرز کے آؤٹ ہوتے ہی انگلش ٹیم زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکی اور دو سو ستانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    248889

    ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے اپنی دھاک بیٹھا دی، انگلش ٹیم کا اختتام بھی سہیل خان کے ہاتھوں ہوا جب جیمز اینڈرسن تیرہ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پانچ سال بعد کم بیک میں سہیل خان نے پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، خوشی میں پش اپ لگائیں۔

    پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے پانچ، راحت علی اور محمد عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    Co9Lp1oXEAANHa3