Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    برمنگھم : پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایجبسٹن اسٹدیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ،قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم اور وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل  تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم بغیر کسی خوف کے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں اترے.

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نےتیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم بغیر کسی خوف کے کھیلے اور آخری گیند تک انگلینڈ کا مقابلہ کرے.

    عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ ہار کے خوف کے بغیر کھلیے۔

    دوسری جانب برمنگھم میں موجود پاکستانیوں نے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،شائقین  کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرکے سیریز میں برتری ضرور حاصل کرے گی۔
    یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1سے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ سات ٹیسٹ میں سے چار انگلینڈ نے جیتے اورتین ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اس گراؤنڈ پر دو ہزار آٹھ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔

     

  • قومی کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

    قومی کرکٹ ٹیم کا انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ

    مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم نے منیجمنٹ اورفیملی کے ہمراہ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا دورہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرزفیملی اوردوستوں کے ہمراہ سیروتفریح میں مصروف ہے۔

    CoYT-IcWcAAB9QU

    مانچسٹر یونائیٹڈکا دورہ کرتے ہوئے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں تھے، بیوی اور بچوں کے ساتھ گراؤنڈ کے اندر اور باہرخوب تصویریں بنوائی۔

     

     

    CoYTog8WAAAANpP
    CoYTTpMWAAA_r1Q

    CoYTT7cW8AQCsyM

    قومی کرکٹرز نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ڈریسنگ روم اورٹرافیز کے ساتھ بھی یادگار لمحے کو کیمرے میں قید کیا، قومی ٹیم کا موڈ بدلنے کیلئے ایک روز قبل پاکستانی شہری نے ڈنر کا بھی اہتمام کیاتھا۔

    پاکستان ٹیم دو روزہ پریکٹس میچ کیلئے آج ووسٹر روانہ ہوگی، جمعے سے ووسٹرشائر کیخلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

  • دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور :دورہ انگلینڈ کے لیے 17 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،ٹیسٹ اسکواڈ میں 5 فاسٹ بالرز،2 اسپینرز، 2 وکٹ کیپراور 8 بیٹسمین شامل کیے گئے ہیں،محمد عامر کی شمولیت ویزے سے مشروط ہے۔

     قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اوپنگ کے لیے محمد حفیظ، شان مسعود اور سمیع اسلم جبکہ اسپینر کے لیے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر شامل ہیں، فاسٹ بالرز میں محمد عامر(ویزا شرط کی منظوری) وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان اور عمران خان کو شامل کیا گیا ہے۔

    مصباح الحق نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکے مگر ٹیم میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے اُن سے مشاورت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور: قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

     انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولر سہیل خان کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور جنید خان کو سیٹ ہونے میں وقت درکار ہ

    چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ٹیم اے میں بہتر کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انضمام نے کہا کہ سیریز میں کلین سوئپ کی توقعات نہیں رکھنی چاہیے تاہم ہر کھلاڑی کو اپنے حصے کی کارکردگی دکھانی ہوگی۔

  • کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے سے ڈسپلن ٹھیک نہیں ہوگا، معین خان

    کھلاڑیوں کوڈراپ کرنے سے ڈسپلن ٹھیک نہیں ہوگا، معین خان

    کراچی: سابق چیف سلیکٹر معین خان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے سے ڈسپلن میں بہتری نہیں آسکتی۔

    قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر معین خان نے بالاخر زبان کھول دی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی حمایت میں کہا کہ کہتے ہیں ان دونوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔

    سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو انگریزی نہیں آتی تو غیر ملکی کوچ کی تقرری کیوں کی گئی، یہ بات پی سی بی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    معین خان نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق کرکٹرز کو اپنا ماضی ضرور یاد رکھنا چاہیئے۔

  • وقاریونس نے انضمام الحق کوچیف سلیکٹر بنانےکی حمایت کردی

    وقاریونس نے انضمام الحق کوچیف سلیکٹر بنانےکی حمایت کردی

    لاہور: سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نےانضمام الحق کوچیف سلیکٹربنانے کی حمایت کردی،کہتے ہیں خوشی ہے پی سی بی میری سفارشات پرعمل کررہی ہے۔

    وقاریونس نے ٹوئٹ کیا کہ انضمام الحق کو چیف سلیکٹربنانے کی خبرسن کر خوشی ہوئی، سابق کپتان کو سیلکٹربنانے کافیصلہ اچھا ہے۔

    وقاریونس نے ٹوئٹ میں لکھاکہ پی سی بی کا قائم مقام کوچ رکھنے کافیصلہ درست نہیں، کرکٹ بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کرناہوگی، انگلینڈ سے سیریز میں بہت وقت ہے، مستقبل کو دیکھ کر فیصلہ کرناچاہیے۔

  • وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا

    لاہور: وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دےدیا ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی کی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا پی سی بی نے رپورٹ لیک کرکے بہت زیادتی ہے، جب میری باتیں سنی نہیں گئی تواستعفی دے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دوہفتوں سے جو کہا اس کا ایک ایک لفظ سچ تھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹرز سے درخواست ہے ملک کیلئے جو بھی کیا اسے بھلایا نہ جائے، ملک کی بدنامی نہ ہو اس لیے عزت سے چھوڑ کرجارہا ہوں۔

    وقاریونس نے کہا کہ ابھی تین ماہ کامعاہدہ باقی ہے، اس کی تنخواہ چالیس سے پچاس لاکھ بنتی ہے، تین ماہ کی تنخواہ مجھےنہیں دیں بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ کومیں خرچ کرے۔

    انھوں نے کہا ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں دنیا کی کرکٹ بہت آگے جاچکی ہے، آٹھ سے دس بڑے کرکٹرزپرکمیٹی نہ بنائی گئی توحالات مزید خراب ہوں گے۔

    وقاریونس نے جاتے جاتے نجم سیٹھی سے پھرشکوہ کیا کہ ان کے پاس آج بھی وقت نہیں تھا، مصروف تھے اس لئے ہاتھ ملائے بغیرجارہاہوں۔

  • ساتھی کرکٹرز پرکیچڑ اچھالنےکاکوئی ارادہ نہیں، معین خان

    ساتھی کرکٹرز پرکیچڑ اچھالنےکاکوئی ارادہ نہیں، معین خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہناہے کہ کرکٹ میرا پیشن ہے اس کی بہتری کے لئے درست فورم پر بات کرونگا، مزید تنازعات میں پڑنے کا خواہشمند نہیں۔

    وقار یونس کے الزامات کا جواب شاعرانہ انداز میں دینے والے سابق چیف سلیکٹر معین خان کیمرے کے سامنے محتاط ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تنازعات میں پڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، ساتھی کرکٹرز پر کیچڑ اچھالنا انھیں زیب نہیں دیتا۔

    انکا کہنا تھا کہ کرکٹ سے وہ دور نہیں رہ سکتے، نہ ہی بورڈ میں نوکری کی ضرورت ہے، سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری ایک رات میں ممکن نہیں، دوبارہ پلان تشکیل دیا جائے تاکہ مرحلہ وار عملدآمد کیا جاسکے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھاری سکیورٹی میں کراچی پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھاری سکیورٹی میں کراچی پہنچ گئے

    کراچی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی ٹیم گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی تھی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آج کراچی پہنچ گئے۔

    وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو کراچی ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں سکیورٹی دی گئی، شاہد آفریدی قومی ٹیم واحد کھلاڑی ہیں جو کراچی ایئرپورٹ پہنچے اس سے قبل ٹیم کے باقی کھلاڑی اور منیجمنٹ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

    قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست پر جہاں پاکستانی عوام قومی ٹیم کے کھلاڑی اور کپتان سے ناراض ہیں وہیں کراچی آمد کے موقع پر کپتان شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے اپنے اسٹار بھرپور استقبال کیا اور ان کے حق پلے کارڈ بلند کئے دیکھائی دیئے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکا، پاکستان ٹیم نے کُل چار میچ کھیلے جن میں سے پاکستان کو صرف ایک میں کامیابی ملی جبکہ بھارت سمیت نیوزی لینڈ اور آسٹرلیا کے خلاف بھی پاکستان کرکٹ ٹیم بری طرح ناکام ہوئی، جس کے باعث پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔

  • قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے لاہور سےکولمبو روانہ ہوئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم لنکن ایئر لائن کے ذریعے کولمبو جائے گی۔ ٹیم میں کپتان مصباح الحق نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ اور یونس خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

    پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پانچ ون ڈے میچزدو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

    ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ سری لنکا کا دورہ اہم ہے۔

    سنیئر کھلاڑیوں کی خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لنکا ڈھانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں اہداف پورے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    سری لنکا روانگی سے قبل وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنا ضروری ہے۔

    سنیئرز کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سعیداجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، خلا پرکرنے میں وقت لگے گا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

    قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل کی وسط میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش بورڈ نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے دوررے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی سی بی کو دوہزار بارہ میں ملتوی ہونے والی دو سیریز کا ہرجانہ بھی ادا کیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دورے کیلئے کچھ شرائط پیش کیں تھیں۔ بورڈ دوہزار بارہ میں دو مرتبہ دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر پی سی بی کو ہونے والا مالی خسارہ ادا کرے گا،جو ایک لاکھ سے تین لاکھ ڈالرز تک بنتا ہے۔

    نظم الحسن کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ پی سی بی کے ساتھ اب اور کوئی شرائط نہیں ہیں۔ اب یہ سیریز پاکستان کی نہیں ہماری ہوم سیریز ہوگی۔ پی سی بی کے ساتھ دیگر معاملات جلد طے کرلئے جائیں گے۔