Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی  نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

    بھارت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کا نام سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر  معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

    کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?s=20

    طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں، تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

  • بابر اعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد کیا کہا؟

    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد کیا کہا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز  بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    بابر اعظم کوگورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز  کا میڈل پہنایا۔

    تاہم اب بابر اعظم نے اب ٹوئٹ پر اُس تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

    بابر اعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہِ امتیاز حاصل کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    28 سالہ بابر اعظم نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ والدین مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے نام کرتا ہوں۔

    بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

  • انجریز کی وجہ سے ہم میچز نہیں جیت پارہے، بابراعظم

    انجریز کی وجہ سے ہم میچز نہیں جیت پارہے، بابراعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے ہم میچ نہیں جی پارہے ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امام الحق انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    بابر کا کہنا تھا کہ انجریز گیم کا حصہ ہے، زیادہ میچز کی وجہ سے آرام کا وقت نہیں مل رہا اور اسی وجہ سے انجریز ہورہی ہیں اور ہم میچز نہیں جیت پارہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، وکٹ خشک ہے، ہمارا کام ہے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا، جو غلطیاں کیں اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ سیشن کے حساب سے کھیلتے ہیں، آپ ہر وقت ایک جیسا نہیں کھیل سکتے، ہم میچ فنش نہیں کر پارہے جس کا دکھ ہے۔

    کپتان بابر اعظم نے اظہر علی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کاکیریئربہترین رہا ہے، شاندار کیریئر پر اظہر علی کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے پاکستان کیلئے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے۔

  • کیا امام الحق کراچی ٹیسٹ کھیل پائیں گے؟

    کیا امام الحق کراچی ٹیسٹ کھیل پائیں گے؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم  ٹیسٹ بیٹر امام الحق ٹانگ میں دوبارہ کھچاؤ محسوس کررہے ہیں جس کے باعث وہ لنگڑا کر چل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

    آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں آج پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں تاہم امام الحق ٹریننگ کے دوران پریکٹس نہیں کر رہے۔

    ذرائر کے مطابق قومی بیٹرامام الحق کی ٹانگ میں دوبارہ کھچاؤ محسوس ہونے لگا ہے، امام الحق نے دائیں ٹانگ کےگھٹنے پر آئس بیگ لگا یا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے باعث امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ وہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔

  • جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیت کر میچ برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پلاننگ کے مطابق خشک ہے، اس پچ پر بال ریورس اور اسپن ہوگی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہو گی کہ جیت کر سیریز برابر کریں، ہر میچ میں کوئی بھی پرفارم نہیں کر سکتا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ دھند اتنی نہیں ہے، فرق نہیں پڑے گا، جو میچ گذر گیا اس پر نہیں بلکہ آنے والے میچ پر فوکس ہے، پریشرنہیں ہے نہ میں لیتا ہوں، اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا اور ٹیم کو جتوانا ہے، میچ کے دوران صورتحال دیکھ کرکھیلیں گے، پچ اورکنڈیشن دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیاجائےگا۔

    انہوں نے کا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔میں کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو بیک کروں گا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں ان ہی پر انحصار کریں گے،ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ان کے بوجھ کا خیال رکھ رہے ہی،ں ہمیں فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا ہے۔

  • ’اسٹیڈیم کا ماحول کافی اچھا ہے‘ شاہین اور شاداب میچ دیکھنے پہنچ گئے

    ’اسٹیڈیم کا ماحول کافی اچھا ہے‘ شاہین اور شاداب میچ دیکھنے پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر و بیٹر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں اپنی اور شاہین کی پنڈی اسٹیڈیم کی تصویر شئیر کی ہے۔

    جس میں انہوں نے لکھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پنڈی میں شاہین کے ساتھ ٹیم کو سیورٹ کرنے کے لیے موجود ہوں۔

    شاداب خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اسٹیڈیم کا ماحول کافی اچھا ہے۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ نے بھی ٹوئٹ کیا ہے اور لکھا کہ’ وائس کیتان کے ساتھ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہوں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔

  • ٹیم کا اچھا باؤلر ان فٹ ہو تو فرق پڑتا ہے، نسیم شاہ

    ٹیم کا اچھا باؤلر ان فٹ ہو تو فرق پڑتا ہے، نسیم شاہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیم کا اچھا باؤلر ان فٹ ہو تو فرق پڑتا ہے۔

    راولپنڈی میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ زندگی کا مزہ چیلنج اور ذمہ داری لینے میں ہے، سب ہی بہت ہارڈ ورک کر رہے ہیں۔

    نسیم شاہ نے پنڈی گراؤنڈ کی پچ کے متعلق کہا کہ جب تک پہلا بال نہیں کرتا پچ کو جج نہیں کرتا، پچ پر بالکل ٹرسٹ نہیں کرتا یہ اب صورتحال پر ہے کہ باؤلنگ کا کیا اٹیک رکھیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اچھے ردہم میں ہیں، ہر ٹیم کا اپنا ایک مائنڈ سیٹ ہوتا ہے، امید ہے پوری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی۔

    نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ جب میں بیسٹ بیٹس مین کے خلاف باؤلنگ کرتا ہوں تو اسے انجوائے بھی کرتا ہوں، میں یہ نہیں سوچتا کہ یہ دنیا کا بہترین بلے باز ہے بس  میں اپنی باؤلنگ پر فوکس کرتا ہے۔

  • اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

    اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، ایک عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے۔

    قومی کرکٹر شاہن کا  کہنا تھا کہ ہم نے اپنی طرف سے سب کچھ کیا، سخت محنت جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے بعد ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کرانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • افتحار احمد کا حارث رؤف کی سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں مبارکباد

    افتحار احمد کا حارث رؤف کی سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں مبارکباد

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی سالگرہ پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر انہیں ساتھی کرکٹرز اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی حارث رؤف کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں افتحار سامنے نظر آرہے ہیإ جبکہ حارث رؤف پیچھے تصویر میں بلر ہیں۔

    ساتھ بھی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے لکھا کہ بامسی(ارتغرل ڈرامے میں ایک کردار کا نام بامسی ہے) سالگرہ مبارک ہو۔

    آل راؤنڈ محمد نواز نے بھی حارث کے ساتھ صوبے پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہماری ایک فراری کو سالگرہ مبارک ہو۔

    حارث رؤف نے بھی نواز کو اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا شکریہ آلٹو۔

    حسن نے علی حارث رؤف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر حارث نے جواب میں کہا کہ میں بھی آپ کو فالو کروں گا۔

  • ’سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے‘ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد محمد رضوان کی ٹوئٹ

    ’سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے‘ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد محمد رضوان کی ٹوئٹ

    سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے۔

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللہ کا شکر ہے، پاکستان کو بہت مبارک، برائے مہربانی ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد فخر زمان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ دیکھا پھر قدرت کا نظام‘

    پی سی بی کے چیئر میں رمیز راجا نے بھی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سورہ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی تھی، جس کا مطلب تھا اللہ سب سے بہتر منصوبہ بنانے والا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں وہ بدھ کو نیوزی کے مدمقابل ہوگی۔