Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ‌ کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارک باد

    وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ‌ کی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارک باد

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ‌ نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑا لمحہ ہے، آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو، پاکستان اور نیدرلینڈز نے بہترین کھیلا۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بہترین رہی، کشمیریوں کو قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کی بے حد خوشی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کو شکست دینے پر مبارک باد دی، اور کہا کہ ان شااللہ اب پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، اور امید ہے قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ پاکستان کے نام کرے گی۔

    پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شاباشی دی، لکھا قوم کی دعائیں ساتھ ہیں پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے، ڈو اور ڈائی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، ایڈیلیڈ میں بنگلادیشی ٹیم پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 127 رنز بنا سکی تھی، پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    پاکستان نے سب سے زیادہ چھٹی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کی چاروں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

  • معین خان نے بابر اعظم کو ان کی پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟

    معین خان نے بابر اعظم کو ان کی پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟

    سابق کرکٹر معین خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اہم ترین میچ میں ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 33 رنز سے شکست دی۔

    گزشتہ روز کے کھیل میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان زیادہ کچھ نہ کر سکے اور جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔

    جنوبی افریقی کے خلاف بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کی، جہاں محمد رضوان ایک چوکا لگانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 6 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے، جس میں کپتان بابر اعظم نے ایک بھی بہترین پرفارمنس نہیں دی ہے۔

    نجی ٹی چینل پر سابق کرکٹر معین خان نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشوری دیا۔

    معین خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو خود سوچنا چاہیے ان سے رنز کیوں نہیں ہورہے۔

    دوسری جانب سابق کھلاڑیوں عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان نےاچھی کرکٹ کھیلی اور حارث نے ٹیم کو اُٹھا کر رکھ دیا۔

    مزید برآں کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ جس لگن سے کرکٹ کھیلنی چاہیے وہ آج نظر آئی۔

  • وسیم اکرم کھلاڑیوں اور چیف سلیکٹر پر برس پڑے

    وسیم اکرم کھلاڑیوں اور چیف سلیکٹر پر برس پڑے

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم زمبابوے سے میچ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں اور چیف سلیکٹر پر برس پڑے۔

    وسیم اکرم نے اے اسپورٹس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیم کھیلتی ہے تو سارا پاکستان دیکھتا ہے، اور ہم سب یہ جانتے ہیں کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ہمیں ڈیڑھ سال سے پتا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ان پورے ٹائم کے درمیان کپتان کو ٹیم کی تیاری کرنی چاہیے تھی، آسٹریلیا کی پچ کے لیے مڈل آرڈ اور فاسٹ بولر کو تیار کرنا چاہیے تھا، لیکن چیف سلیکٹر اور کپتان سمیت کسی نے بھی کوئی تیاری نہیں کی۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن ہونے کے بعد ذمہ داری کپتان کی ہوتی ہے، کپتان کو پتا ہونا چاہیے کہ وہاں کی پچز کیسی ہے، ورلڈ کپ کیسے جیتنا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ولڈ کپ جیتنے کے لیے بہترین منصوبی بندی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کی تیاری ان ایک سال میں کرنی چاہیے۔

    انکا کہنا تھا کہ بہترین پرفارمنس دینے والوں کو ریسٹ نہیں دینا چاہیے، اچھے اچھے کھلاڑی کو بیٹھا دیتے ہیں، مین پلیئرز آگے آجاتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مین پلئیرز کو  میچ کھیلنے کا اتنا شوق کیوں ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ لیکن اب ہماری ٹیم اسی پوزیشن میں آگئی ہے کہ اگر یہ ٹیم جیت جائے یا وہ ٹیم ہارے تو ہماری جگہ بن سکتی ہے۔

    وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میں پاکستانی ٹیم دوبارہ کم بیک کرےگی اور سیمی فائنل تک پہنچے گی لیکن یہ اب بہت مشکل لگ رہا ہے۔

  • پاک بحریہ کا  قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش

    پاک بحریہ کا قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا، پاک بحریہ کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پرخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کی، 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاہین آفریدی نے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

    وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا کی۔

  • نیوزی لینڈ سے ٹکرانے والی قومی ٹیم کی کوچنگ، اہم اعلان

    نیوزی لینڈ سے ٹکرانے والی قومی ٹیم کی کوچنگ، اہم اعلان

    لاہور: نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا اعلان ہو گیا، منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کر دیے گئے۔

    عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ، ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے۔ عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

    طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ مقرر کیے گئے، عمران ڈار سیکیورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر مقرر کیے گئے۔

    رمیز راجہ کی کھلاڑیوں اور کوچز سے اہم ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    دوسری طرف قومی ون ڈے اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گیا ہے، قومی اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف بذریعہ بس روانہ ہوا۔

    روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، افتخار احمد، شاہنواز دھانی، زاہد محمود، محمد حارث شامل ہیں۔

    بابر اعظم، امام الحق، شاداب، محمد رضوان و دیگر کھلاڑی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا، 20 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

    حارث سہیل، سلمان آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، جب کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔

    زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کیوی ٹیم کو رواں ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

    بنگہ دیش میں سیریز کے اختتام پر ہماری توجہ دورہ پاکستان پر ہوگی، کیوی کپتان

    کیوی ٹیم کی چارٹرڈ فلائٹ سے 11 ستمبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

  • کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا

    کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا وبا اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی ہے، تاہم عالمی وبا سے دیگر ٹیمیں بھی مشکلات کا شکار رہیں۔

    کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ٹیم مینجمنٹ کو سپورٹ کرنے کی حمایت کی، کمیٹی نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کو حکمت عملی اور اہداف پر وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

    کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سلیم یوسف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں دوسری پوزیشن پر آنے کا کوئی پوائنٹ نہیں رہتا، تاہم کرکٹ کمیٹی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پھر جائزہ لے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، کمیٹی کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب اور فائنل الیون میں بہتری ہونی چاہیے تھی، کمیٹی میں مشکل صورت حال پر کھلاڑیوں کی تیاری میں ڈیٹا بیس سے مدد لینے پر زور دیاگیا ہے۔

    دریں اثنا، مصباح الحق اور وقار یونس کی آمد سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی بریفنگ دی، کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور ویمنز کرکٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  • حسن علی ٹیم میں کس کو مس کر رہے ہیں؟

    حسن علی ٹیم میں کس کو مس کر رہے ہیں؟

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم میں اپنے گروپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں اپنے روٹی گروپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔

    وہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد ٹیم میں آئیں۔

    حسن علی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وہ میچز کھیلتے جارہے ہیں، ان کا ردھم بحال ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق انہیں ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت ہنستے کھیلتے رہتے ہیں اور خوش رہتے ہیں اور یہ چیز انہیں ہر وقت پرامید اور مثبت رکھتی ہے۔ وہ قومی ٹیم میں اپنے ’روٹی گروپ‘ کو بھی کافی مس کر رہے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے 54 رکنی اسکواڈ میں 34 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں۔

    قومی اسکواڈ براستہ دبئی نیوزی لینڈ جائے گا، نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد لنکن یونی ورسٹی میں 14 روز کا قرنطینہ کرے گا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا آکلینڈ میں ٹی 20 میچ سے ہوگا۔

    دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی ٹیم کو ایک دھچکا بھی پہنچا ہے، گزشتہ روز پی سی بی کا کہنا تھا کہ اوپنر فخر زمان تیز بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دست بردار ہوگئے ہیں، انھیں ٹیم ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا۔

    دورہ نیوزی لینڈ‌ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

    پی سی بی کے مطابق فخر زمان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، لیکن انیں تیز بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے باعث انھیں باقی کھلاڑیوں سے الگ کر کے آئسولیٹ کیا گیا۔

    ٹیم کے ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ ہم مستقل طور پر فخر زمان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے پُر امید ہیں، تاہم وہ اسکواڈ کے ساتھ سفر کرنے کے قابل نہیں، اس لیے ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ نہیں جا سکیں گے۔

  • سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر مایوس

    سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر مایوس

    لاہور: نوجوان آل راؤنڈر سمیع اسلم نے قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لیے بھی انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ دکھ ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے چنے گئے 35 کھلاڑیوں میں ان کا نام شامل نہیں۔

    24 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے لیے بھی انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں، وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

    سمیع نے کہا کہ انہوں نے سیزن میں 4 سنچریوں کی مدد سے 864 رنز بنائے تھے۔

    آل راؤنڈر نے مزید شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2018 میں بھی انگلینڈ میں انہیں کوئی میچ کھلائے بغیر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔