Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں، مکی آرتھر

    محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں، مکی آرتھر

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے انہیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک سال سے سوچ رہے تھے، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں ہوئی ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں عامر کو فٹنس مسائل کا سامنا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر دورہ حاضر کے بہترین بولروں میں سے ایک ہیں اور ہمیشہ اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے اگر عامر ٹیسٹ میچز میں بھی اپنا کیریئر جاری رکھتے لیکن عامر کے فیصؒے کی عزت کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: مکی آرتھر کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں، کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ، انگلینڈ سیریز پر رپورٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو جمع کرائی تھی، ہیڈ کوچ کی رپورٹ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔

    مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں کرسکے، پاکستان ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا کم بیک کیا۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فیلڈنگ مسائل کا شکار ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوا۔

    علاوہ ازیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ ٹیم کے انڈر 19 کھلاڑیوں کے کیمپ کا دورہ کیا تھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

  • پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا تھا، شائقین کرکٹ نے بتادیا

    پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا تھا، شائقین کرکٹ نے بتادیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول کرایا گیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ کی جانب سے دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آٗی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے یادگار ٹیسٹ کے حوالے سے تین روزہ پول کرایا تھا جس میں شائقین کرکٹ کو چار آپشن دئیے گئے تھے جس میں دو پاک انڈیا ٹیسٹ میچ تھے اور ایک اوول میں کھیلا جانے والا پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ تھا اور آخری آپشن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تھا۔

    شائقین کرکٹ نے 65 فی صد ووٹ 1999 میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے چنائی ٹیسٹ کو دئیے ہیں جس میں پاکستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    کرکٹ مداحوں کے ووٹوں کی تعداد 15847 تھیں، 11 فیصد لوگوں نے 1954 میں اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کو پسند کیا۔

    اسی طرح شائقین کرکٹ کی جانب سے 1987 میں بنگلور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو 11 ووٹ دئیے گئے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1994 میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو سب سے کم 10 ووٹ دئے گئے۔

    ووٹ کا عمل 26 جولائی کی صبح شروع کیا گیا تھا جو پیر 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہا، ووٹنگ کے لیے پاکستانی کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میں سے 4 ٹیسٹ میچز کو پی سی بی کے مشتمل ایک پینل نے چنا تھا۔

    بہترین چار ٹیسٹ منتخب کرنے والوں میں بینڈکٹ برماج، مظہر ارشد، ڈاکٹر نعمان نیاز، عثمان سمیع الدین اور قمر احمد شاہ شامل تھے۔

  • وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے محمد عامر کی ٹٰیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ بولر 27 سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ بولر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے، محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا ہوں۔

    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس سال آسٹریلیا میں دو، اگلے سال انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں، پاکستان کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت پڑے گی۔

    دوسری جانب شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ پاکستان کے لیے ون ڈے کرکٹ طویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ میں میچ وننگ اسپیلز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔

  • قومی ٹیم کے منیجر نے ورلڈ کپ کی رپورٹ پی سی بی کو پیش کردی

    قومی ٹیم کے منیجر نے ورلڈ کپ کی رپورٹ پی سی بی کو پیش کردی

    لاہور: قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے گرین شرٹس کے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کی رپورٹ پی سی بی کو بھجوادی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019 کی علیحدہ علیحدہ رپورٹس بورڈ کو بھجوادیں جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے درمیان ٹیم کا ڈسلپن مثالی رہا۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر طلعت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آن دی فیلڈ، آف دی فیلڈ کھلاڑیوں نے بہترین روئیے کا مظاہرہ کیا کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی گروپنگ یا اختلاف نہیں تھا، ورلڈ کپ میں مشکل وقت میں ٹیم نے بہترین کم بیک کیا، بدقسمتی سے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔

    مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے خبریں موصول ہوئی تھیں جس میں سرفراز کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اس کی بھول ہے، اکیلا نہیں جاؤں گا پھر اور لوگ بھی جائیں گے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے چار مسلسل میچز میں کامیابی حاصل کی تھی اور جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 11، 11 تھے لیکن نیوزی لینڈ نے بہتر رین ریٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی

    پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی

    لاہور: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی رواں سال اکتوبر میں ہوگی، سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ 2009 کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میدان سجے گا، سری لنکن ٹیم اکتوبر میں لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

    قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ مقابلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے درمیان ہوں‌ گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی. حکام کی کوشش ہے کہ سری لنکا کے بعد بنگلا دیش بھی پاکستان کا دورے کرے.

    خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں‌ پی ایس ایل نے کلیدی کردار ادا کیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے.

    یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کراچی میں‌ ہوئے تھے، جن میں‌ انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔

  • آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا

    آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا، شاداب خان نے کہا کہ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم ایک ہوکر پاکستان کے لیے کھیل رہی تھی، کپتانی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں۔

    عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں گروپ بندی ہوتی تو میں بھی نہ کھیلتا، ورلڈ کپ میں اسپنرز کی کارکردگی بری نہیں تھی۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کرکٹ پر بات کرنی چاہئے ذاتیات پر حملہ نہیں کرنا چاہئے، بھارت سے میچ کو لوگ جنگ کی طرح لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کپتانی چھوڑنے کا ارادہ نہیں، حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا، سرفراز احمد

    انہوں نے کہا کہ میرے سرفراز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بھارت سے میچ کے بعد سرفراز احمد نے میٹنگ بلائی سب نے اپنی رائے دی تھی، میٹنگ میں سرفراز نے کہا ہمیں کم بیک کرنا ہے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کے میچ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا، رن ریٹ کا زیادہ فرق نہ ہوتا تو سیمی فائنل میں ہوتے، 400 رنز کا فرق ختم کرنا مشکل تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع تھا۔

    دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی، سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ ہے، ہم نے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو ہرایا، آسٹریلیا ٹائٹل جیتنے کے لیے فیوریٹ ہے۔

  • انگلینڈ کی جیت کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی

    انگلینڈ کی جیت کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی

    لندن: انگلینڈ کی جیت کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی انتہائی مشکل ہوگئی، ٹیم مینجمنٹ ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ ختم کرنے کی خواہشمند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات انتہائی کم ہوگئے، اگر بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگا۔

    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 350 رنز بنائے تو حریف کو 311 رنز سے ہرانا ہوگا، اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 400 رنز بنائے تو حریف کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کو 316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ہار کے باوجود رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے جس کی بنیاد پر کیوی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ جمعہ 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جونی بیرسٹو کو میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • ورلڈ کپ میں جو امید لے کر آیا تھا وہ کارکردگی نہیں دکھاسکا، امام الحق کا اعتراف

    ورلڈ کپ میں جو امید لے کر آیا تھا وہ کارکردگی نہیں دکھاسکا، امام الحق کا اعتراف

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں جو امید لے کر آیا تھا وہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ بھرپور پریکٹس کی، ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ فارم میں ہوں مگر بڑی اننگز نہیں کھیل پارہا ہوں، 40 رنز کے قریب پہنچ کر غلطیاں کیں اس پر قابو پاؤں گا۔

    امام الحق نے کہا کہ کوچز اور کپتان بھی کہتے رہے ہیں کہ بہتر آغاز کو بڑے اسکور میں بدلنا چاہئے تھا لیکن افسوس ہے کہ میں ایسا نہیں کرپایا۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا، غلطیوں سے سبق سیکھنے والا ہی اچھا پلیئر بنتا ہے۔

    مزید پڑھیں: دوسروں کے میچز پرفوکس نہیں، توجہ اپنے میچ پر مرکوز ہے: سرفراز احمد

    امام الحق نے کہا کہ عوام کے منفی رویوں سے تکلیف ضرور ہوتی ہے، ہمارا اچھا برا سب کھیل ملک اور قوم کے لیے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے، میرٹ پر ٹیم میں آیا ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب بھی سیمی فائنل میں جانے کا چانس ہے، لڑکے بہترین فارم میں ہیں اور ٹیم اچھے ردھم میں ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی بروز جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ قومی ٹیم کے 8 میچ میں 9 پوائنٹس ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2019: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن ہوگی؟

    ورلڈ کپ 2019: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن ہوگی؟

    لندن: ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ٹیموں کی جنگ جاری ہے، آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے، بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جہاں سیمی فائنل کے تین ٹکٹس کے لیے پانچ ٹیموں کے درمیان پنجہ آزمائی جاری ہے۔

    سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے پاس ایک چانس باقی ہے، کل کا میچ جوجیتا وہ باآسانی فائنل فور میں جگہ بنالے گا، ہارنے والے کے لیے بھی ورلڈ کپ کا سفر ختم نہیں ہوگا، اس کی قسمت کا فیصلہ دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر ہوگا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم کل انگلینڈ سے جیت جاتی ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا، نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں شاہینوں کو بنگال ٹائیگرز کو بڑے مارجن سے زیر کرنا ہوگا۔

    سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلہ دیش کو بھارت اور پاکستان کے خلاف میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے۔

    ادھر انگلش ٹیم کو کیویز سے شکست ہوئی تب بھی میزبانوں کی امید پر پانی نہیں پھرے گا، اگر آج بھارت بنگلہ دیش کو ہرادے اور بنگلہ دیش پاکستان کو ہرادے تو انگلینڈ کی ٹیم دس پوائنٹ کے ساتھ آگے جاسکتی ہے۔

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش ہوجاتی ہے تب بھی انگلینڈ گیارہ پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

  • قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے: قومی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

    قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے: قومی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لندن میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا جوش و جذبہ جگائے رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں اپنے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف تیاریوں سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے درد تو بہت ہے مگر میچ بھی اہم ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ جوش و جذبہ جگائے رکھے۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آج ہم جو کچھ ہیں اور جہاں ہیں وہ قوم کی دعاؤں سے ہیں، قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے، باقی اللہ کی مرضی، قومی ٹیم ہر نئے میچ میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دوسروں کے میچز پرفوکس نہیں، توجہ اپنے میچ پر مرکوز ہے: سرفراز احمد

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف مکمل حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے، ان کی ٹیم بھی کارکردگی دکھا رہی ہے اس لیے ہمیں محتاط کھیلنا ہے۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایک دفعہ پھر اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

    خیال رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ 2019 میں آخری میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا، سیمی فائنل میں کوالیفائی کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو نہ صرف یہ میچ جیتنا ہوگا، بلکہ اسے دیگر ٹیموں‌ کی کارکردگی پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔