Tag: قومی کرکٹ ٹیم

  • وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کوجیت پرمبارکباد

    وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم کوجیت پرمبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دباؤ کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد وزیر اعظم سمیت دیگر شخصیات نے قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ایک پیغام میں پاکستان کو فتح پر مبارک باد یپش کرتے ہوئے کہا کہ ’’افغانستان کی ٹیم نےبھی اچھا کھیل پیش کیا مگر پاکستان نے دباؤ کے باوجود اچھا کھیل پیش کیا‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کیا تھا۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی قومی ٹیم کو شاندار فتح پر مبارک باد دیتے دی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز خصوصی شاباش کےمستحق ہیں، اگلےمیچزخصوصاًبنگلادیش کےخلاف میچ انتہائی اہم ہوگا۔ وفاقی وزیر خارجہ نے بھی افغان ٹیم کو بہترین کھل پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمادوسیم، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی نےجیت میں اہم کرداراداکیا، پاکستانی ٹیم نےفتح حاصل کرکےسیمی فائنل میں پہنچنےکی امیدکوبرقراررکھا۔

  • دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے ، افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے نئے عزم کے ساتھ اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کےلیےنیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے، افغان ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھنا چاہیے، افغانستان کے خلاف کامیابی کےلیےنئے عزم کے ساتھ اترنا ہو گا۔

    خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کےلئے پاکستان ٹیم کو میچ جیتنا لازمی ہے، منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    قومی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اورافغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا، وزیرخارجہ

    یاد رہے پاکستان اور افغانستان کے ورلڈکپ میچ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے ، انہوں نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا سیکھا، افغانستان کے مختلف کھلاڑی پاکستان کے تربیتی کیمپ میں رہے، پاکستان نے افغان کرکٹرزکو کھیل سے آشنا کیا۔

    ان کا کہنا تھا میرے خیال میں میچ اسی ماحول میں ہوگا جس میں ہم نے افغان حکام سے بات کی، میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

  • بھرپور کم بیک پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    بھرپور کم بیک پر وزیر اعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شان دار کام یابی حاصل کر کے بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں زبردست واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔

    وزیر اعظم نے میچ میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر انھیں خصوصی مبارک باد دی، کہا مبارک باد خصوصی طور پر ان تین کھلاڑیوں کو جاتی ہے جنھوں نے شان دار کارکردگی دکھائی۔

    خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 33 ویں میچ میں شاہینوں نے نا قابل شکست کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، بابر اعظم کو شان دار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کی شاندار سنچری، شاہینوں نے ناقابل شکست کیویز کو جھپٹ لیا

    میچ میں حارث سہیل نے بھی 68 رنز بنائے جس نے پاکستان کی فتح میں نمایاں حصہ ڈالا، جب کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

    پاکستان کی ورلڈ کپ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں تین میں کامیابی تین میں ناکامی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے، گرین شرٹس کے 7 پوائنٹس ہیں۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 29 جون بروز ہفتے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • مانچسٹر میں پانچ قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف

    مانچسٹر میں پانچ قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف

    لاہور: مانچسٹر میں پانچ قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹوں کا انکشاف ہوا ہے، معلوم ہوا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں کھلاڑیوں پر کاہلی کیوں طاری رہی، کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں رات گئے دعوتیں اڑائیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں، اے آر وائی نیوز پر چلنے والی ویڈیوز میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میدان میں کاہل کیوں نظر آئے۔

    جہاں باقی ٹیمیں میچز کی تیاریاں کر رہے تھے، وہاں ہمارے کھلاڑی رات میں موج مستیاں کر رہے تھے، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ، محمد حسنین اور فخر زمان دعوت اڑانے میں مصروف ملے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی

    ویڈیو بنتے دیکھ کر کھلاڑیوں نے کیمروں سے بچنے کی کوشش کی، فخر زمان نے ساتھی کھلاڑیوں کو نکلنے کی ہدایت بھی کی، جب کہ حسن علی اور محمد حسنین کیمروں سے بچنے کے لیے دور چلے گئے۔

    کھلاڑیوں کے ہم راہ سیکورٹی یا اینٹی کرپشن اہل کار بھی نہیں تھے، کھلاڑی پاک بھارت میچ سے 3 روز قبل دعوتیں اڑانے میں مصروف رہے۔

    تازہ ترین پڑھیں:  کوئی سمجھتا ہے میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ بھول ہے: سرفراز احمد

    دریں اثنا، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی کرکٹ کی تیاری کے علاوہ سب کچھ کرتے رہے، کھلاڑیوں کے اس رویے پر پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کو کھلاڑیوں پر نظر رکھنی چاہیے، اور انھیں فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے۔

  • سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، وزیراعظم

    سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز جیتنے کے لیےاسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے اسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کی ساتھ ہیں، عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘کہا۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان نے ٹیم کو ریلو کٹوں اور ماہر کھلاڑیوں میں تقسیم کردیا، یہ کر کے وزیراعظم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟‘‘۔

    اُن نے سوال کیا کہ وزیراعظم بتائیں ٹیم میں کون سے ریلو کٹے ہیں اور وہ اسکواڈ میں کیسے منتخب ہوئے؟ ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹیم کا مورال بلند کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کے حوصلے پست کررہے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔

  • محمد عامر ٹیم میں کھیلنے کے لیے بالکل تیار ہیں: کپتان سرفراز احمد

    محمد عامر ٹیم میں کھیلنے کے لیے بالکل تیار ہیں: کپتان سرفراز احمد

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر ٹیم میں کھیلنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور کل کے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیل کر اپنی پرفارمنس کا اندازہ ہو گیا ہے، پرفارمنس ٹیسٹ ہمیں ورلڈ کپ میں نا قابل شکست بنائے گا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے ہم شکستوں کے تسلسل کو توڑ دیں گے، اگر ہم ٹاس جیت گئے تو پہلے بیٹنگ کریں گے، میں ٹیم میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنی پڑی تو پھر ان کی بیٹنگ آرڈر مختلف ہو سکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ سے مل کر اچھا لگا، ملکہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، قومی لباس کی نمائندگی پر خوشی ہوئی۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین سو پلس بنائیں، ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی کرکٹ کے میگا ایونٹ کا با قاعدہ آغاز آج سے اوول لندن میں ہو گیا ہے، افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈ کپ میں پاکستان کو سپورٹ کروں گی، قونصل جنرل یو ایس قونصلیٹ

    ورلڈ کپ میں پاکستان کو سپورٹ کروں گی، قونصل جنرل یو ایس قونصلیٹ

    کراچی: قونصل جنرل یو ایس قونصلیٹ جوائن ویگنر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کروں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل یو ایس قونصلیٹ جوائن ویگنر قومی کرکٹ ٹیم کی مداح نکلیں، جوائن ویگنر نے کہا کہ امید ہے پاکستان میگا ایونٹ جیتنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔

    قونصل جنرل یو ایس قونصلیٹ نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دے رہے ہیں جس کے تحت اسٹریٹ کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقاد کیا گیا، ان کھیلوں کا مقصد آپس میں میل جول بڑھانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نائٹ کرکٹ کا مزہ ہی الگ ہے، ان کھیلوں کا مقصد آپس میں میل جول بڑھانا ہے، کھیل تعلقات بڑھاتے اور سب کو آپس میں اکٹھا رکھتے ہیں، امید ہے ایونٹ سے آپس میں دوستیاں بھی بنی ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی ہو گئی، ویڈیو جاری

    جوائن ویگنر نے کہا کہ رمضان رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہے جو پیار، محبت، خلوص سکھاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کل 33 دن پر مشتمل ہوگا، 48 میچز کھیلے جائیں گے، اور ٹرافی کے لیے گھمسان کا رن پڑے گا، ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے بہترین اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    مبصرین نے آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے، 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہو نے والی کرکٹ کی اس عالمی جنگ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لندن میں ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

  • قومی کرکٹرآصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئیں

    قومی کرکٹرآصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئیں

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئیں۔

    قومی ٹیم کے میڈیا منیجر کے مطابق آصف علی کی کمسن بیٹی کئی ماہ سے بیمار تھی جسے علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئیں۔

    میڈیا منیجر نے بتایا کہ آصف علی بیٹی کی بیماری کے باوجود بھی پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہے، دکھ کی اس گھڑی میں ٹیم کے تمام ممبران ان کے ساتھ ہیں۔

    آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اے آر وائی کے صدراور سی ای او سلمان اقبال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آصف علی اورن کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے آصف علی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔


    قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر دے۔

    نوجوان کرکٹر نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت میں ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاداب خان

    قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاداب خان

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا دباؤ الگ ہوتا ہے، امید ہے باؤلر واپس فارم میں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ میں قومی ٹیم بھرپورمحنت کررہی ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ 3سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں، مشکلات نہیں ہوں گی، امید ہے باؤلر واپس فارم میں آئیں گے۔

    لیگ اسپنر نے کہا کہ وائرس کا پتہ چلنے پرشروع میں تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

    اسٹار کرکٹرشاداب خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے کہ 21 اپریل کو چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

    ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    انضام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

  • مشن ورلڈکپ 2019: قومی ٹیم میں کون شامل ہوگا کون باہر، غور شروع

    مشن ورلڈکپ 2019: قومی ٹیم میں کون شامل ہوگا کون باہر، غور شروع

    لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کی حتمی تشکیل پر چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم انتظامیہ میں رابطہ ہوا ہے جس میں محمد عامر اور شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں چیف سلیکٹر اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان رابطے شروع ہو گئے ہیں۔

    آج ہونے والے رابطے میں میں محمد عامر اور شاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

    محمد عامر کو چکن پاکس ہونے کے بعد باؤلنگ لائن اپ کی تشکیل پرغور کیا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

    ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے فٹ ہونے پر فہیم اشرف یا جنید خان کو وطن بھجوا دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  محمد عامر خسرہ کا شکار، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں‌ شرکت مشکوک

    دوسری طرف لیگ اسپنر شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس آج شام تک آنے کا امکان ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے فٹ نہ ہونے پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    بیٹسمین عابد علی کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد وطن واپس بھجوانے پر بھی غور کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی میچ فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کو ہیپاٹائٹس سی کا وائرس لگا، قریبی ذرائع

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا، سیریز برابر کرنے کے لیے شاہینوں نے جم کر تیاری کر لی ہے۔