Tag: قومی ہاکی ٹیم

  • قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بغاوت پر آمادہ؟ کپتان اور کھلاڑی کی آڈیو لیک سے تہلکہ مچ گیا

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بغاوت پر آمادہ؟ کپتان اور کھلاڑی کی آڈیو لیک سے تہلکہ مچ گیا

    پاکستان کا قومی کھیل ہاکی حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے اور کھلاڑی فیڈریشن کیخلاف بغاوت کا سوچنے لگے ہیں۔

    پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔ تاہم حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث یہ کھیل اور کھلاڑی مالی بحران کا شکار رہتے ہیں۔ حال ہی میں تین ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کھلاڑیوں کو ان کے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

    ایسے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد اور ساتھی کھلاڑی کی آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر مالی مشکلات کا شمار کھلاڑیوں کا غصہ آتش فشاں میں تبدیل ہو گیا۔

    آڈیو لیک میں دونوں کھلاڑی فیڈریشن کے عہدیداروں کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ خالی جیب نہیں کھیل سکتے۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں ایک کھلاڑی نے کہا کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی اور ہمیں دھوکے میں رکھا۔ وہ میسج کا جواب دیتے اور نہ ہی فون اٹھاتے ہیں۔ فیڈریشن کے لوگوں کو تو تنخواہ ملتی ہے، لیکن مر کون رہا ہے؟

    اس گفتگو میں یہ بات بھی کہی گئی کہ اب ٹیم میں کھیلیں یا نہیں۔ ایک ایک چیز کھولیں گے۔

    ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ خالی جیب سے نہیں کھیل سکتے۔ میرے خیال میں بغاوت ہو جائے گی۔

    مذکورہ صورتحال میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف بغاوت کا خطرہ نظر آ رہا ہے۔

    نوٹ: قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کی گروپ میں لیک ہونے والی آڈیو ان کی درخواست پر نشر نہیں کی جا رہی

    دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی کی آڈیو لیک کی تردید کرتے ہوئے یہ توجیح پیش کی کہ دونوں کی آواز میں یہ گفتگو اے آئی ٹیکنالوجی سے بھی مینوفیکچرنگ ہو سکتی ہے۔

    رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ میری مذکورہ دونوں سمیت تمام کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے اور تمام کھلاڑیوں نے اس قسم کی گفتگو کی سختی سے تردید کی ہے۔ تاہم اگر انہوں نے کر بھی لی تو بات تو سچ ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہیں ملا۔

    سیکریٹری پی ایچ ایف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی انڈر 18، جونیئر اور نیشن کپ میں کارکردگی مثالی رہی اور تینوں ایونٹ کے سیمی فائنل کھیلے۔ کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ اس لیے وہ اختلافات پھیلانا چاہ رہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پیمنت بحران اس لیے آتا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی بجٹ اور سورس آف انکم نہیں۔ کھلاڑیوں کے صرف نیشن کپ کے ڈیلی الاؤنس باقی ہے، اس کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور جلد یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ چار بار کی عالمی چیمپئن اور تین بار کی اولمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کا قومی کھیلا کا درجہ حاصل ہے لیکن اس کو وہ توجہ اور فنڈز نہیں ملتے، جس کی وجہ سے آج یہ کھیل زبوں حالی تک پہنچ چکا ہے۔ ماضی میں ہاکی فیڈریشن بھی اختیارات کی جنگ میں الجھتی رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-hockey-past-present-and-future/

  • وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    چیئرمین پرائم منسٹریوتھ افیئرز رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاکی کامستقبل دوبارہ روشن ہورہا ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے ہر پلیئر کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نےکہا ہے کہ ہاکی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

    ملائیشیا سے وطن واپس پہنچنے والی قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

    رانا مشہود نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، میرٹ پر آنے والے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں جھنڈے گاڑے۔

    خیال رہے کہ قومی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور عوام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہچنچ گئی۔

    قومی ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سلورمیڈل حاصل کیا۔ فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دی تھی۔

  • قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال، عوام کا جم غفیر پہنچ گیا

    قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال، عوام کا جم غفیر پہنچ گیا

    لاہور: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر وطن واپس پہنچے ولی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور انھیں خوش آمدید کہنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پہچنچ گئی۔

    قومی ہاکی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 899 کے ذریعے ملائشیا سے پاکستان پہنچی۔ چیئرمین پرائم منسٹریوتھ افیئرز رانا مشہود نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراستقبال کیلئےاعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

    خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سلورمیڈل حاصل کیا۔ فائنل میں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر شکست دی تھی۔

  • قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے، وزیراعظم شہباز شریف

    قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے، وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ کھلاڑیوں نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی، فائنل میں جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ عرصہ دراز کے بعد پاکستان نے اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی تھی۔

  • اولمپک کوالیفائر میں ناکام قومی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں کونسا نمبر ہے؟

    اولمپک کوالیفائر میں ناکام قومی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں کونسا نمبر ہے؟

    اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کر پانے والی قومی ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ میں حیرت انگیز طور پر بہتری آگئی۔

    نئی جاری ہونے والی عالمی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک درجہ اوپر چڑھتے ہوئے 15 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی ٹیم کے چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اس کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔

    ہالینڈ کی ہاکی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، بیلجیئم کا دوسرا جبکہ بھارتی ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان روایتی حریف سے کہیں دور 15 نمبر پر موجود ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کو ہاکی اولمپک کوالیفائر میں تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اولمپک مقابلوں میں شرکت کے لیے گرین شرٹس کو یہ مقابلہ جیتنا ضروری تھا، تاہم شکست کے بعد پاکستان ہاکی تیم لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کا پروانہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

  • پاکستان کے بغیر بھارت میں ورلڈ کپ پر اولمپئنز بول پڑے

    کراچی: بھارت میں پاکستان کے بغیر ہاکی ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے جبکہ قومی ٹیم ہاکی ٹیم دوسری مرتبہ جگہ نہ بناسکی۔

     قومی ہاکی ٹیم چار مرتبہ عالمی کپ کی چیمپئن رہی ہے لیکن دوسری بار ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہے، واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 2014 کے ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی نہ کرسکی تھی۔

    میزبان بھارت سمیت 16 ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں جبکہ بیلجیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ قومی ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 17ویں نمبر پر موجود ہے۔

    سابق اولمپیئنز نے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے انعقاد کو گرین شرٹس کے بغیر سیاہ دور قرار دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

    خیال رہے کہ قومی ہاکی کی تاریخ سنہری یادوں سے سجی ہے گرین شرٹس نے 1971، 74، 86 اور 94 میں ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامی تھی۔

    نوجوان بھی ہاکی کھیل کو بھولنے لگے ہیں جب ان سےہاکی کی تاریخ پوچھی گئی تو زیادہ تر لوگ جواب دینے میں ناکام رہے اور  پسندیدہ کھیل بھی فٹبال اور کرکٹ قرار دیا۔

  • کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    کامن ویلتھ گیمز میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے والی قومی ہاکی ٹیم کے گول کی ویڈیو

    برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جانب سے 22 ویں منٹ میں افراز حسین نے اور 23 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے، جب کہ کھیل کے آخری لمحات میں رومان نے فیلڈ گول اسکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہم کنار کیا۔

    ’گولڈ میڈل اپنے والد کے نام کرتا ہوں‘

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے 9 ویں منٹ میں کیمرون نے اور 38 ویں منٹ میں اسٹروان نے گول اسکور کیا تھا۔

    پاکستان اپنا چوتھا میچ آج 4 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار ہے۔

    خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل کر لیا ہے، یہ تاریخ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رقم کی، نوج بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر میڈل اپنے نام کیا۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہے۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں جنوبی افریقی حریف کو ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔

  • اولمپک ہاکی کوالیفائر کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان ہالینڈ مدمقابل ہوں‌ گے

    اولمپک ہاکی کوالیفائر کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان ہالینڈ مدمقابل ہوں‌ گے

    لاہور: اولمپک ہاکی کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اولمپک ہاکی کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے، کامیاب ٹیم 2020 اولمپکس گیمز کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

    اکتوبر میں پاکستان کی ہاکی ٹیم ہالینڈ سے ہوم اور اوے پر کھیلے گی، پہلے راؤنڈ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

    دوسرے راؤنڈ کے میچ یکم سے تین نومبر تک ہوں گے، بھارت کا مقابلہ آسٹریا اور جرمنی، روس مدمقابل ہوں گے۔

    پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہاکی میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امکان ہے کہ دونوں میچز ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: سیف گیمز 2019 میں سے ہاکی کو نکال دیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سیف گیمز 2019 میں سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو نکال دیا گیا تھا، اس کا سبب نیپال میں ہاکی اسٹیڈیم کا تیار نہ ہونا تھا۔

    سیف گیمز کا 13 واں ایڈیشن یکم تا دس دسمبر نیپال کے شہر کھٹمنڈو اور پوکھارا میں ہونا ہے ، نیپالی حکومت ڈیڈ لائن ختم ہونے تک ہاکی اسٹیڈیم تیار کرنے میں ناکا م رہی ہے۔

    آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ حالات ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اورایسو سی ایشن تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے۔امید ہے کہ ایشین اولمکپس کمیٹی کی جانب سے اچھی خبر ملے گی۔

  • ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ہاکی ٹیم کے سینئیر کھلاڑی پرو لیگ اسکواڈ سے باہر

    ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ہاکی ٹیم کے سینئیر کھلاڑی پرو لیگ اسکواڈ سے باہر

    لاہور : پی ایچ ایف نے سنیئر کھلاڑیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے پرو لیگ سے قومی ہاکی ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ڈراپ کردیئے، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے جونئیر کھلاڑیوں پر تجربہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں کے خلاف آپریشن کلین سوئپ شروع کردیا، پرو لیگ کیلئے جاری کردہ فہرست سے ڈراپ ہونے پر سینئرز سخت نالاں ہیں۔

    ہاکی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو قصور وار دے کر فیڈریشن نے انہیں اپنی گڈ بک سے باہر کردیا، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے پی ایچ ایف نے جونئیر کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مذکورہ کھلاڑیوں نے قومی ٹیم سے محرومی کے بعد لیگز کھیلنے ارادہ کرلیا۔ سینئرکھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کا تھنک ٹینک غلط ہاتھوں میں ہے، ٹیمیں کمبی نیشن سے بنتی ہیں، مینجمنٹ قومی کھیل کو ترقی تو نہیں البتہ تنزلی کی جانب ضرور پہنچا دے گی۔

    واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے26کھکلاڑیوں کے ناموں کو فائنل کرکے بھجوا دیا ہے، نئے اسکوڈ میں کپتان رضوان سنئیر، عرفان سنئیر، تصورعباس، محمد توثیق، راشد محمود اور عمربھٹہ شامل نہیں ہیں۔

    عبوری ٹیم میں تین گول کیپر منیب الرحمان، وقار اور حیدر علی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علی رضوان، تعظیم الحسن، امجد خان، معین شکیل، محمد کمال، محمد مشتاق، عدیل لطیف، محمد یعقوب اور سہیل ریاض، محمد ابوبکر عماد بٹ اور علی مبشر ٹیم کا حصہ ہیں۔

    اس کے علاوہ محمد عتیق، رانا عبدالرحمان، محمد حماد الدین، ساران، افراز اور شان ارشاد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ خیر شاہ، سہیل انجم،علی غضنفر اور جنید منظور بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ ان کا آخری ایونٹ تھا، عمران بٹ نے مجموعی طور پر ڈیڑھ سو سے زائد میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

  • کامن ویلتھ گیمز: کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    کامن ویلتھ گیمز: کینیڈا کو دو گول سے شکست، قومی ہاکی ٹیم کی ساتویں پوزیشن

    برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار کینیڈا کو تین گول سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے قسم توڑ دی، چار میچز مسلسل ڈرا کرنے کے بعد آخر کار ایک میچ جیت ہی لیا۔

    ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستا ن نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کیا، ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی اور آخری کامیابی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ارسلان قادر دوسرا مبشرعلی اور تیسرا گول محمد عرفان جونیئر نے کیا،جبکہ کینیڈا کی جانب سے کھیل کا پہلا گول کرک پیٹرک نے کیا۔

    اس سے قبل ایونٹ میں کھیلے گئے مسلسل چار میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورملائیشیا کا ہاکی میچ بھی ایک ایک گول سے برابر

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ویلز، بھارت، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے چار میچ ڈرا کئے۔ علاوہ ازیں نویں پوزیشن کے میچ میں ویلز نے جنوبی افریقہ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے شکست دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔